دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے.

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ضلع راجن پور میں کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انسداد پولیو مہم 21تا25ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 4 لاکھ 80ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے مطابق ضلع کو پولیو فری بنانے کے لیے کسی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمہ کےلئے متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک کرایا جائے

جبکہ والدین کی آگہی کے لئے تشہیر کے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں تاکہ انسداد پولیو کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ پولیو مہم میں ارکان پارلیمنٹ، علماءکرام،

عمائدین علاقہ کو بھی شامل کیا جائے جبکہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے کوئی بس، ویگن اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہ ہو اور اس سلسلہ میں مربوط حکمت عملی وضع کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت اورلاپرواہی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز براہ راست فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی چیک کریں گے

جبکہ محکمہ صحت کے مانیٹرنگ افسران بھی متحرک رہنے چاہییں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محبت علی نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ

انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 80ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

جبکہ یونین کونسل سطح پر مائیکرو پلان تشکیل دیکر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 1161 موبائل اور فکسڈ ٹیمیں اور 222 ایریا انچارج اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید یہ کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس اور قبائلی علاقوں میں بارڈر ملٹری پولیس کی خدمات حاصل ہوں گی۔

About The Author