دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اگر ایوانوں کو آزاد نہ کراسکے تو قوم کو کیسے آزاد کرائیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام کو بے روزگاری اورغربت کا سامنا ہے،پاکستان کےعوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں،

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام سے جمہوریت چھین لی گئی ہے،ایوانوں کو آزاد کرانا ہوگا، اگر ایوانوں کوآزاد نہ کراسکے تو قوم کو کیسے آزاد کرائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کوشش کی تھی کہ بجٹ سےپہلے اے پی سی کرائیں،عوام اس وقت ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ،عوام کو بیان نہیں ٹھوس لائحہ عمل چاہیئے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام کو بے روزگاری اورغربت کا سامنا ہے،پاکستان کےعوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں،معاشرےمیں کرائم بڑھتاجارہاہے ،حکومت کا 2سال کا تجربہ ہمارےسامنےہے،عوام اےپی سی سے بیانات یامعمولی قراردارنہیں چاہتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے نئے میثاق جمہوریت اور نئے اتحاد کا نعرہ لگا دیا ان کا کہنا تھا نیا میثاق جمہوریت بنا کرعوام میں نکلنا ہوگا، اپوزیشن کو اپنا پیغام لے کر گاؤں گاؤں جانا ہوگا،عوام ان کی طرف دیکھ رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے عوام سے جمہوریت چھین لی ہے۔

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو کا مزیدکہنا تھا کہ کٹھ پتلی نظام چلانے والوں کو سمجھاناہوگا،انتخابات میں ہمیں لیول پلینگ فیلڈنہیں دی گئی ،جمہوریت نہیں ہوگی تو عوامی حقوق پرڈاکہ ڈالاجائےگا،معاشرےمیں جرائم بڑھ رہےہیں،مزدورتاجرہرطبقہ سراپا احتجاج ہے،ہم نےآمریت اورکنٹرولڈجمہوریت دیکھی،نئےمیثاق جمہوریت کیلئےنیااتحادبناناہوگا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو سڑکوں پر چیلنج کرسکتےہیں،ہمیں اپنے ایوانوں کو آزاد کرانا ہوگا،اگرایوانوں کوآزادنہ کراسکےتوقوم کوکیسےآزادکرائیں گے،ہم آخری دم تک لڑنےکیلئےتیارہیں،پیپلز پارٹی آج ہونے والے فیصلوں کے ساتھ ہوگی۔

About The Author