دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے بجلی بحالی میں ناکامی، محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور رشوت لینے کے الزام میں 2 افسران و ملازمین کو معطل کردیاہے۔

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے، بجلی بحالی میں ناکامی، جائے تعیناتی پر موجود نہ رہنے اور نئے

کنکشنوں کی عدم فراہمی پر ایس ڈی او میپکو ستلج سب ڈویژن بہاولپور محمد اکرم کو معطل کردیاہے اور سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایس ڈی او شاہدرہ سب ڈویژن بہاولپور جاوید اقبال کو ستلج سب ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

دریں اثناء سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے گلریز کالونی ملتان کے رہائشی صارف سکندر خان اکاؤنٹ نمبر 14-15113-2020100سے رشوت لینے

پر نواں شہر سب ڈویژن ملتان کے اسسٹنٹ لائن مین محمد یوسف کو معطل کردیاہے اورملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::;

ملتان

چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ٹی اینڈ جی میپکو عبدالرحیم سومرو نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4ایس ڈی اوز /لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان سید محمد وجاہت حسین کی وہوا سب ڈویژن میں

تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

میپکو وہواسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ I محمد ثقلین کی بطور قائمقام ایس ڈی او شادن لُنڈ سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں

اور لائن سپریٹنڈنٹ Iفاضل پور سب ڈویژن سید افتخاراحمد کی بطورقائمقام ایس ڈی او تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک،

ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔ سابق ایس ڈی او میپکو وہواسب ڈویژن رفیق احمد کو تنبیہ کی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 148بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ96ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے

پر34لاکھ21 روپے جرمانہ عائد۔14ستمبر 2020ء کو ملتان میں 35گھریلواورکمرشل صارفین کو36590یونٹس چوری کرنے

پر775905 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14گھریلوصارفین کو 21377یونٹس چوری کرنے پر381885 روپے جرمانہ،

وہاڑی میں 12گھریلوصارفین کو21644یونٹس چوری کرنے پر410087روپے جرمانہ،

بہاولپور میں 18گھریلواورکمرشل صارفین کو25337یونٹس چوری کرنے پر428547روپے جرمانہ، ساہیوال میں 25گھریلوصارفین کو27591یونٹس چوری کرنے

پر539790 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 24 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو46354یونٹس چوری کرنے

پر585600 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 11 گھریلواورکمرشل صارفین کو7298یونٹس چوری کرنے پر127500 روپے جرمانہ،

بہاولنگر میں 8گھریلو صارفین کو7014یونٹس چوری کرنے پر147440 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں ایک گھریلوصارف کو1376یونٹس چوری کرنے پر25000روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے ملتان شہر کے تمام سب ڈویژنل ٹیلی فون کمپلینٹ کلرکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

صارفین کو سروسز فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔سٹاف کمپنی کا امیج بہتربنانے میں اپناکردار اداکرے اور صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔

ٹیلی فون پر درج ہونے والی شکایات کی صارف سے مکمل معلومات حاصل کی جائیں اور شکایت کا ازالہ ہونے تک رابطہ میں رہاجائے۔

شکایت کے اندراج اور ازالہ کے بارے میں متعلقہ لائن سپریٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کو بھی آگاہ کیاجائے۔

نائٹ شفٹ میں موجود عملہ زیادہ الرٹ رہے۔انہوں نے ممتاز آباد ڈویژن کے کمپلینٹ سنٹر میں چیکنگ کے موقع پر کہا کہ درج ہونے والی شکایت پر صارف کو

کمپلینٹ نمبر دیاجائے اور صارفین کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ بھی یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمرشل

منیجر میپکو ملتان سرکل محمد سرور انصاری، ایکسین ممتازآباد ڈویژن ارشدمنیر ڈاہا اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرکسٹمرسروسز سنٹر تاج محمود قمر بھی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ملتان شہرکی سب ڈویژنوں نے نائٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایکسین اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیموں نے

مختلف علاقوں میں 8افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔پولیس اور میپکو ٹیموں کی مشترکہ کاروائیوں میں بجلی تنصیبات اتارکر

قبضہ میں لے لیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔ ایکسین میپکو سٹی ڈویژن ملتان محمد خالدسیال کی سربراہی میں ایس ڈی او پاک گیٹ

سب ڈویژن ثاقب انعام اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن راؤ جنید اقبال و سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے پاک گیٹ سب ڈویژن کے علاقہ لودھی پورہ اور اندرون شہر میں آپریشن کرکے دو صارفین کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن محمد اسلم طاہر کی سربراہی میں میٹر انسپکٹر کاشف عزیز نے اللہ شافی چوک پردو بجلی چوروں،

ایس ڈی او حسن آبادسب ڈویژن رانا عبدالرزاق کی سربراہی میں میٹر سپروائزر اکرام علوی نے اشرف آباد اور فرید آباد میں دو افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا

جبکہ ایس ڈی او گلبرگ سب ڈویژن محمد سلیم شاد کی سربراہی میں ٹیم نے انصارکالونی میں محمد یوسف کے نام سے نصب میٹر پر ڈائریکٹ تارلگاکر بجلی چوری پکڑلی۔

ایس ڈی اوز نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکو رحیم یار خان سرکل ملک جاوید اقبال نے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

اور ہمارا سرمایہ ہے اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ میپکو ملازمین کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈاؤن اورشکایات کے ازالہ کیلئے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکوصادق آبادکمپلیکس میں منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف ٹی اینڈپی کو اپنا زیورسمجھیں

اوراسکا استعمال یقینی بنائیں اورسیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے ٹی اینڈپی کے استعمال کے مختلف طریقے بتائے اورکہا

لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیرہرگزکام نہ کریں۔سیفٹی سیمینار سے ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن صادق آباد محمد یوسف جوتہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا اور سیفٹی آلات کے بھرپور استعمال پر زور دیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات

میں 17ستمبر 2020ء کو بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVماڈل ٹاؤن، بُچ ولاز اور محمودکوٹ فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے

ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 500KV فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، 11KVجہانگیر آباد، پی جی ایس ایچ ایف 1اور2فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،

بہاولپور سرکل کے11KVشاہ پور، ستلج، فتح شاہ، منگوانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KV سالسدر،واٹرورکس، الطاہر اور اولڈ حاصل پور فیڈرز سے

ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،رحیم یار خان سرکل کے 11KVفتح پور کمال اور ملکانی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے

ساڑھے بارہ بجے دن تک،11KVفتح پور کمال، تھل حمزہ، حمید آباد اورسٹی خانبیلہ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، وہاڑی سرکل کے 11KVحاجی شیر،مجاہد کالونی اور فیصل ٹاؤن فیڈرز سے ساڑھے

سا ت بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVسٹی1،سٹی2، آرسی اے کالونی اور فدافیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ڈی جی خان سرکل کے 11Kحاجی پور، جپسم، ناری، نظام آباد اور شاہ سلیمان فیڈرز سے آٹھ بجے

صبح سے چار بجے سہ پہر تک،11KVسٹی، قائم والا، ٹال پور، ایئرپورٹ، لغاری، نواں شہر، چک بزدار اور چک برمانی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے

صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے 11KVنظام حیات، بیاس، جعفرشاہ، نورپور، ستلج اور اقبال شہید فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، 11KVشادمان، خان کمال، کمال شاہ اور مرشد آبادفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دوبجے دوپہر تک، 11KVجناح ٹاؤن، راوی، سٹی ہڑپہ اور گنجی بار

فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک اور چھ بجے شام سے نو بجے رات تک، خانیوال سرکل کے 11KVچک شیر خان، سٹی کبیروالہ، مسعود فیبرکس، مسعود سپننگ ملز یونٹ II، سردارپور، وہاڑی روڈ، چک 17/AH، کولڈ سٹوریج،براہیم سٹی اور جدید فیڈز فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،

بہاولنگر سرکل کے 11KVگجیانی فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVفضل کلاتھ مل یونٹ 1، 2، یونٹ 4، اوپن اینڈ،

سن ریز ٹیکسٹائل ملز، انڈس ڈائننگ ملز، حاشر ٹیکسٹائل مل یونٹ1،2، محمود ٹیکسٹائل ملز، اپولو ٹیکسٹائل ملز، مرادآباد اور ٹیوب ویل 3فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،11KVدیوالہ، دانی، مونڈکا،

شاہ جمال، علاؤدے والی، سٹیII، روہیلانوالی، وسندے والی، میران پور او رموچی والی فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ملتان

ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا،ضلعی امن کمیٹی کی طرف سے امن،روداری اور اخوت کا پیغام عام کرنے اور

ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران کا امن خراب کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا گیا ہے۔ممبران امن کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں

اور وطن عزیز کو بیرونی ایجنڈے کے مطابق انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کی جاری ہے،ہمارے پیارے نبی ،

اہل بیت اور صحابہ کی ناموس ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اہل بیت اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالے کا کسی بھی مسلک سے تعلق نہیں ہے،

ہر مسلمان اہل بیت اور صحابہ کرام کا غلام ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ

ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں،ملتان میں مثالی امن کی فضا کو قائم رکھا جائے گا اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جنرل قمرالزمان قیصرانی اور ایس ایس پی آپریشن ربنواز تلہ

کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ شرپسند عناصر امن وامان خراب کرنے کے لئے موقع کی تاک میں ہیں،

اجلاس میں معروف عالم دین قاری محمدحنیف جالندھری، علامہ فاروق خان سعیدی،علی رضا گردیزی،علامہ خالد محمود ندیم، مفتی عنایت اللہ رحمانی

،پروفیسر مظہر گیلانی،مزین عباس چاون،مولانا حفیظ اللہ مہروی،مفتی عبدالحق مجاہد،اصغر نقوی،

آصف افغانی،ایوب مغل،سلیم بلالی،مولانا عثمان پسروری،مظہر جاوید،عالمین گیلانی،عزیزالرحمان انصاری اور ظفراقبال نے بھی شرکت کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ھے کہ پوری دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ جمہوریت کی ضرورت پاکستان کو ھے۔

جمہوریت کا تسلسل نہ ھونے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان ترقی میں پیچھے رہ گیا بلکہ ھمارے اداروں میں بھی بدانتظمامی اور کمزوریاں پیدا ھوئیں۔

پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا یہی وجہ ھے کہ یہاں معیاری سیاستدانوں کا بھی انحطاط رھا ھے ۔ جمہوریت ھی کامیابی کا واحد راستہ ہے ان خیالات کا اظہار

انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ورکروں نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں

اور یہ سلسلہ جاری ھے۔ھم ایک ایسے گھن چکر میں پھنسے ہوئے ہیں کہ ھماری تو سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت نہیں ھے ۔

ھمارے ھاں ھر چیز کنٹرولڈ ھے یہی وجہ ھے کہ جمہوریت کی بحالی اور آغاز کے لئے ھمیں طویل جدوجہد کرنا پڑ رھی ھے۔

ھمارے پاس جمہوریت نما ایک ھی فلم کو باربار نئے پرنٹ کے ساتھ ریلیز کردیا جاتا ھے ۔جمہوریت کی خواہش کرنے والوں کو ایسے پر پیچ ریگزاروں میں دھکیل دیا جاتا ھے

جہاں اس کا وجود ھی گم ھو جاتا ھے۔ امریکہ سمیت تمام یورپی ممالک جمہوریت کی وجہ ترقی کر گئے اور ھم ابھی یہ طے کرنے میں لگے ھوۓ ھیں کہ

ھمیں کونسا نظام اپنانا ھے۔ ھمارے پاس جمہوریت کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں تمام سیاسی ورکروں سے کہنا چاھتا ھوں کہ

اپنی اپنی جماعتوں میں رھتے ھوۓ صرف اور صرف جمہوریت کے لئے جدوجہد کریں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 215 ایمرجنسیز میں 216 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 211 جبکہ شجاع آباد میں 03 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 61 ہے 58 حادثات ملتان میں

جبکہ 01حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 61 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 36 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا


شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے


ملتان میں 59 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 61 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 21 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا


آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں جبکہ 04 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں میڈیکل کی ایمرجنسی میں

مجموعی طور پر 113 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 39 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 65 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا

میں 14 کرائم ایمرجنسی اور 16 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا – ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 118 مردوں کو جبکہ 63 خواتین کوریسکیو کیا —

ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 46 ایمرجنسیز پر رسپانس

About The Author