دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے سکول دوبارہ کھلنے کے بعد ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کلاسز کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ کورونا سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور میں تمام طلباءو طالبات نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

سکول میں سینی ٹا ئزر اور ہاتھ دھونے کیلئے مختلف جگہوں پر پانی اور صابن کا انتظام کیا گیا ہے۔

کلاس میں طلباءکو حکومتی ایس او پیز کے مطابق 6 فٹ کے فاصلے پر بٹھایا گیا ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور نوید قمر کے ہمراہ اسکول میں زیر تعمیر نیو اکیڈمک بلاک کا بھی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکیدار کو معیاری مٹیریل استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے پرنسپل سے کہا کہ کام کی خود نگرانی کریں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسکولوں کی نامکمل سہولیات کو فوری طور پر مکمل کروائیں۔

سکول ایجوکیشن کی تما م ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ پیش کریں۔یہ باتیں انہوں نے سکول ایجوکیشن کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی مسعود ندیم ،

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطا حسین سیلرہ ،ایکسین بلڈنگ شاہد ریاض اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے

مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

About The Author