دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ جمہوریت کےلئے قربانیوں سے لبریز ہے،ملک رمضان قادر

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ایک توانا امید ہیں

ڈیرہ غازی خان : رہنما پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے عالمی یوم حہموریت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ جہموریت کےلئے قربانیوں سے لبریز ہے

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جہموریت کے لئے اپنی قیادت سمیت لاتعداد کارکنوں کی قربانیاں دیں

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے کارکن پوری دنیا میں جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والوں لوگوں سلام پیش کرتی ہے

ان کا کہنا تھا جہموریت اور عوام کے لئے ہمارے عظیم قایدین ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کے نذارنے پیش کئے

رمضان قادر نے کہا قائد عوام نے سیاست کی دنیا کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے قدموں میں لاکھڑا کیا اور اس ملک کو آئین دیا،پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین بھٹو شہید نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا

ملک رمضان قادر کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت آج بھی پارلیمنٹ کی توقیر اور عزت کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی اس ملک سے غیر جہموری رویوں اور آمرانہ رویوں کو ختم کرے گی

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ایک توانا امید ہیں

About The Author