دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موٹروے زیادتی کیس :سی سی پی او لاہور نے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی

عمر شیخ نے کہاہے کہ اگر میری گفتگو سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں،،

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹروے زیادتی کیس میں متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی ہے،،،

سی سی پی او لاہور نے موٹر وے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری گفتگو سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں،،

عمر شیخ نے کہا کہمیں نے پہلے بھی اس بیان پر معذرت کی تھی کہ اس سے میرا کوئی غلط مقصد یا تاثر نہیں تھا، لیکن اگر میرے بیان کی وجہ سے کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہے، تو میں نہ صرف تہہ دل سے زیادتی کا شکار اپنی بہن سے معذرت کرتا ہوں بلکہ ان تمام طبقات جو رنج و غم اور غصے کی کیفیت میں مبتلا ہیں ان سے بھی معافی مانگتا ہوں۔

About The Author