ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت کی کارروائی میں کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپس اور غیر قانونی ائل ایجنسیز مالکان بھی گرفت میں آگئے اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت کی سکواڈ کے ہمراہ کارروائی
کرتے ہوئے ایک ہی دن میں مافیا کو ایک لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیااے سی صدر کے مختلف مارکیٹوں کے معائنے،سرکاری نرخ نامے چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ
اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ،ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی برداشت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر
ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری گی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈویژنل جنرل سکریٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کی اراکین کے ہمراہ گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
حمیرا واحد،ثروت،شہناز اور دیگر خواتین ہمراہ تھیں رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے سمینہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خواتین سے ملاقات کے ساتھ صورتحال کا بھی
جائزہ لیاانہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد کے لئے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے
پلیٹ فارم سے حکومت کو سفارشات ارسال کی جائیں گی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
ڈیرہ غازیخان
مشیرصحت پنجاب محمدحنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی
خصوصی دلچسپی سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے معذور افراد کے ہیلتھ کارڈ جاری کردئیے گئے ہیں
سپیشل پرسنز انصاف صحت کارڈ حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ کے ہمراہ انصاف پبلک سیکرٹریٹ کالج چوک ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
معذور اور بے سہارا افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا انصاف صحت کارڈ سے معیاری علاج معالجہ کی مفت سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی کی طرف سے غریب اور مستحقین کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے
مشیر صحت کی کمپنی سن کراپ کی طرف سے چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ قائم کردیا گیا
جہاں غرباء کیلئے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے اور ایک وقت میں 500 افراد کیلئے کھانا دیا جاتا ہے لنگر خانہ کی تعمیر کی گئی عمارت میں مرد اور خواتین کیلئے
کھانے کا الگ انتظام کیا گیا ہے مرد اور خواتین کو باعزت طریقے سے کھانا دیا جاتا ہے مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے لنگر خانہ کا دورہ کیا
انہوں نے لنگر خانہ میں مستحقین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایامشیر صحت نے خود کھانا کھا کر معیار چیک کیاانہوں نے لنگر خانہ کی انتظامیہ کو مستحقین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی غریب اور مزدوروں کا مشیر صحت کے اپنے ساتھ بیٹھ کر کھانا
کھانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دی کہ اللہ تعالیٰ سن کراپ کی انتظامیہ کے رزق میں مزید اضافہ کرے مستحقین نے کہا کہ لنگر خانہ میں باعزت طریقے سے لذیذ کھانا دیا جاتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ٹیموں نے گزشتہ روز ڈویژن بھر میں کارروائیاں کیں
۔مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکل آفیسر محمد ارشد رند نے کرایہ کی مد میں 1834279روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے
۔ضلع راجنپور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات عبدالشکور قیصرانی نے موضع رکھ کوٹلہ عیسن میں 250000000 روپے مالیت کا 200 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرکے
محکمہ مال کے حوالے کردیا۔ضلع لیہ میں سرکل آفیسر ملک اظہر حسین سانگھی نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب پرائیویٹ پرسن غلام عباس کو گرفتار کرادیا۔
ضلع مظفر گڑھ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات فیصل ندیم نے ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں 2690861 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔مراسلہ کے مطابق انٹی کرپشن کی عدالت نے گزشتہ روز 35 مقدمات کی سماعت کی۔
ڈیرہ غازیخان
ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں قانون شکنی کرنے والے گینگسٹرز کے خلاف گرفتاریوں کے منظم آپریشن کا حکم دے دیا
چاروں اضلاع کی پولیس مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں حکمت عملی ترتیب دے کر نتیجہ خیز آپریشن شروع کرے
ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو
ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا آر پی او نے کہا کہ سوشل میڈیا کو قانون شکن عناصر منفی حوالے سے استعمال کر رہے ہیں شوقیہ قانون شکن سوشل میڈیا پر خود کو
گینگسٹرز ثابت کرتے ہیں اسلحہ کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں بعض عناصر فحش اور نفرت انگیز مواد سے معاشرے کے امن کو چیلنج کرتے ہیں ان سب کو قانون کی لگام دینا ضروری ہے حکومت نے ایسے تمام قانون شکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے
پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی خصوصی ٹاسک دیا ہے پولیس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مل کر مربوط حکمت عملی کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذریعے قانون شکنی کا خوف پھیلانے والے قانون شکنوں کو گرفتار کرے انہوں نے کہا کہ
سوشل میڈیا پر قانون کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے اس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے ان کے دفتر کو روانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے۔
ڈیرہ غازیخان
آر پی او نے ریجن کے چاروں اضلاع میں شادیوں سمیت ہر
قسم کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کر دئیے اسلحہ لائسنسی ہو یا غیر قانونی ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے
شادیوں میں ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان کی صورت میں دولہا اور شادی کے منتظمین کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس افسران کے ایک
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا آر پی او نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش ایک طرف قانون کو کھلا چیلنج جبکہ دوسری طرف معاشرتی امن کے لئے بڑا خطرہ ہے ہمیں قانون کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ بھی
قانون کی طاقت سے نمٹنا ہے جبکہ معاشرتی امن کے قیام کو بھی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں لوگ ہوائی فائرنگ کر کے چند لمحات کے لئے اپنے لئے غیر قانونی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں
اس ہوائی فائرنگ سے کئی گھر اجڑ جاتے ہیں آر پی او نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ شادی کی تقریبات سمیت ہر قسم کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے اگر شادی کی کسی تقریب میں فائرنگ ہوتی ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان ہوتاہے
تو پھر دولہا سمیت شادی کے منتظمین کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے فیصل رانا نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کو روکنا پولیس کی ذمہ داری ہے ضلعی پولیس کو اس حوالے سے مربوط حکمت عملی طے
کرنا ہو گی ایس ایچ او اس بات کو یقینی بنائیں کہ شادیوں سمیت کسی بھی قسم کی تقریبات میں اسلحہ کی نمائش ہو نہ ہوائی فائرنگ ہو اگر پولیس اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کو روکنے میں کامیاب ہو جاتی ہے
تو متعدد جرائم از خود ختم ہو جائیں گیانہوں نے کہا کہ جس تھانہ کی حدود میں ہوائی فائرنگ یا اسلحہ کی نمائش کا واقعہ ہوا اس ایس ایچ او
اور دیگر زمہ دار افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔
ڈیرہ غازیخان
حضور شیخ الاسلام قدوۃ السالکین عمدۃ الواسلین پیر غلام جہانیاں معینی ؒ کا دو روزہ سالانہ46واں عرس کی اختتامی تقریب کے موقع پر
علامہ شیخ الاسلام خطیب ملت علامہ پیر فخر جہانیاں
قریشی نے اپنا مدلل اور شعلہ بھرا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے آقائے دو جہاں حضرت محمد کی سنت پر عمل کرنا ہو گا
اللہ تعالیٰ جو کچھ عطا فرمایا پاک محبوب حضرت محمد کے صدقہ عطا فرمایا اور پاک محبوب حضرت محمد کے صدقے اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا والدین کی خدمت کرنا بزرگوں اور استادوں کا احترام کرنا
جو ہمیں اس کا شکر ادا کرنا چاہئے اولیاء اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنی چاہئے اللہ والوں کی
درگاہوں سے محبت کا فیض حاصل ہوتا ہے ایک دوسرے سے حسن اخلاق سے پیش آنا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے سکون اور محبت دولت سے
نہیں اللہ والوں کی صحبت حاصل کرنے سے ملتی ہے آخر میں ملک و ملت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی دریں اثناء عرس کی تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
اور چادر پوشی بھی کی گئی جس کی صدارت صاحبزادہ انور حسن قریشی، صاحبزادہ ڈاکٹر اطہر حسن قریشی، ڈاکٹر ناصر حسن قریشی اور حکیم فیض الحسن نے مزار مقدس کی
چادر پوشی کرائی اور محفل سماع بھی منعقد ہوئی رہبر شریعت مفتی اعظم علامہ فخر جہانیاں نے دعا کرائی سیاسی سماجی معززین علاقہ نے شرکت کی صاحبزادہ فیض المصطفیٰ شاہد اعظمی شاہ جمالی،
صاحبزادہ عارف محمود قریشی سید غلام عباس شاہ صاحب سجادہ نشین دربار پیر امیر شاہ، سید اللہ بچایا شاہ، صاحبزادہ ڈاکٹر ناصر حسن قریشی، صاحبزادہ اسد حسن قریشی، طیب حسن قریشی،
عاصم جہانیاں قریشی، عمران جہانیاں قریشی، قمر جہانیاں قریشی، علامہ مولانا ارشاد فرید حسنی، علامہ قاری شاہد سعید، قاری صادق صاحب، محمد بخش فریدی عرف پگاں والی سرکار، فضل کریم چشتی،
سردار علی اکبر خان علیانی، صفدر محمود شاہ، قاری رحیم بخش، حضرت مولانا اللہ یار غزالی، رحیم بخش، مظہر کریم چشتی، حافظ صادق حسین معینی، ڈاکٹر غزالی رحیم، اللہ ڈیوایا کہیری شاہ،
فیض کریم بھٹی، شہنشاہ بھمبھانی، قاری عبدالخالق قاری مظہر کریم عمر فاروق ملک شہباز انبڑہند ملک فرحان حافظ اللہ ڈیوایا غلام فرید حافظ
محمد اسماعیل خوجہ محمد نادر خوجہ ریاض حسین ریاض حسین غلام مصطفی ملک عابد بھٹہ کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ڈیرہ غازیخان
یوتھ فرنٹ پاکستان آرگنا ئز یشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کولیشن فار ایجو کیشن کے
تعاون سے سیف سکول دوبارہ کھولنے اورکرونا وائرس کے وقت تعلیم کا تسلسل کے بارے میں مشاورتی اجلاس سے مہمانِ خصوصی ملک محمد محبوب
ثاقب ایڈوکیٹ وسیاسی وسماجی رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل کے لیے اس موضوع پر بات کرنا بہت ضروری ہے بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں
حکومت نے جب سکولوں پرپابندی لگا ئی تو والدین کی زیادہ ذمہ داری تھی اب سکول کھلنے والے ہیں تو یہ استاد کی ذمہ داری ہے وزیرِاعظم نے بڑی سمجھداری سے کام لیا
جس کی وجہ سے ملک میں کرونا سے بچاﺅ سے کافی حد تک قابو پایا جاسکااگر ہم پہلے ہفتے سکول میں تعلیم کی بجائے کرونا وائرس پر لیکچر دیں تاکہ بچے اس بیماری سے مکمل طور پر آگاہ ہوں ۔
اجلاس سے صدر یوتھ فرنٹ سید ندیم احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی نسل کو محفوظ بنانے کے لیے گورنمنٹ کی ہدایت پر عمل کرنا چاہیے بچوں کو بتاناہے ماسک کا استعمال بہت ضروری ہے اور سکول ٹائم میں چہرے سے ماسک نہ اتاریں
اس کے علاوہ سینیٹائزر کا بھی استعمال ضروری ہے ۔اجلاس سے قاری عبدالغفور سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینِ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے سے کرونا جیسی موذی مرض اورتمام بیماریوں سے بچا جا سکتاہے۔
حافظ عمر فاروق مکی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے کرونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔العصر ترقیاتی تنظیم سے منظورکھوسہ سے کہاکہ کرونا ایک وبائی مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے
اس وقت تقریباً تین کروڑ کے قریب لوگ اس مرض سے متا ثر ہوچکے ہیں اور تقریباً تین لاکھ کے نزدیک لوگ اس بیماری کا شکار ہو کر اس دنیا سے گزر گئے ہیں۔
نسرین کاظمی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عوام الناس کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ نے 13مارچ کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جہاںکرونا وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ دیے تھے
وہیں اس نے پاکستان میں بھی جانی نقصان کی ٹھان لی تھی لیکن پاکستان کے وزیرِاعظم کے درست فیصلے کی وجہ سے پاکستان میںکرونا وائرس کی وجہ سے
بہت کم جانی نقصان ہوا اور عوام نے بھی اس مشکل گھڑی میں ذمہ داری کا ثبوت دیا۔اجلاس سے ایجوکیشن سے چوہدری محمد اسلم ،حافظ خورشید ،مجاہد اقبال،محمد وسیم ، غلام عباس،غزالہ،سویرہ،نمرہ زیدی،محمد یوسف اورمحمد شاکر نے بھی خطاب کیا۔
ڈیرہ غازیخان
صوبائی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان
اور ضلع کی تحصیل کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں اورٹاؤن کمیٹیوںمیں نشستوں کی تعدادکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن
ڈیرہ غازیخان میں جنرل کونسلرز کی تعداد 25، مینارٹی کی ایک ، خواتین کی5، ورکرزکی 4نشستیں ہوں گی اس اطرح ایوان 35پر مشتمل ہو گا
،تحصیل کونسل ڈیرہ غازیخان کا ایوان 42ارکان پر مشتمل ہو گا جن میں 30جنرل کونسلر،2اقلیتی کونسلر،6خواتین ارکان،4کسان ارکان شامل ہیں تحصیل کونسل تونسہ اور تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ کی بھی سیٹوںکی تعداد اسی ترتیب سے رکھی گئی ہے
میونسپل کمیٹی تونسہ میں جنرل 15مینارٹی ایک ، ویمن 3، مزدور کسان 4ٹوٹل 21سیٹس ہوں گی ، میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کی جنرل سیٹس 10،مینارٹی ایک ،
ویمن کی سپیشل سیٹس2، مزدور کسان ایک ٹوٹل 14 تحصیل کونسل کوہ سلیمان کی جنرل سیٹس 25، مینارٹی ایک ، ویمن 5، مزدور کسان 4ٹوٹل 35کا ایوان ہو گا ۔ اسی طرح ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ ،
ٹاؤن کمیٹی چوٹی زیریں ، ٹاؤن کمیٹی سخی سرور ، ٹاؤن کمیٹی وہوا میں سیٹس کی تعداد بالترتیب جنرل 10، مینارٹی ایک ،
ویمن 2اور ایک نشست مزدور کسان کے لئے مخصوص ہو گی اس طرح ان کمیٹیوں کا ایوان 14،14 پر مشتمل ہو گا۔
ڈیرہ غازیخان
جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہاہے کہ حکمرانوں نے دوسال میں عوام سے روزگار، گھر اور ہر سہولت چھین لی ہے
عمران حکومت ہرمیدان میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے،یہ بات انہوںنے جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی کیمپ سے
خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں، تھانوں، عدالتوں میں انصاف، لوٹی ہوئی دولت کے کھربوں ڈالرز کی واپسی کے دعوے
حکمرانوں کے خلاف عملاً ایک چارج شیٹ بن گئے ہیں، انہوں نے کہ گجرپورہ کے علاقے میں موٹروے پر ہونے والے حادثے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیاہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ھے کہ
پندرہ سالہ طویل المیعاد منصوبہ پر عمل درآمد کرکے انشاءاللہ قوم کو امریکی ایجنٹوں سے نجات دلائیں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے
ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ وعاملہ شیخ عثمان فاروق،جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالمقیت چوہدری،امیر ضلع جاوید اقبال بلوچ ،پروفیسر عطامحمد جعفری،پروفیسر عبدالصمد،غنا محمد گجر نے کہا کہ
جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور گلی محلوں میں دیانتدار، باکردار اور عوام دوست قیادت سامنے لائے گی.تربیتی کیمپ سے امرائے تحصیل
رشید احمد اختر، رانا انیس قمر،ڈاکٹر محمد اشرف بزدار ،انجینئر سجاد احمد بلوچ ،شیخ سعد فاروق ،فیصل عبداللہ گورائیہ اورمولانا صفدرالحق نے بھی خطاب کیا،
بعد ازاں 16 نئے ارکانِ جماعت سے اظہر اقبال حسن نے رکنیت کا حلف لیا، کیمپ میں ضلع بھر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ڈیرہ غازیخان)
سانحہ موٹر ووے انتہائی افسوس ناک واقعہ ملک کے لئے بدنامی ایسے واقعات میں حقیقی ملزمان کو سخت سزائیں ہوتیں
تو آج دوبارہ ملک اور قوم کیلئے افسوس کا سماں نہ ہوتا اور نہ ہی کسی میں ایسا واقعہ پیش کرنے کی جرات ہوتی ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی اورمذہب اسلام پر داغ ہے
جمشید دستی ، مختاراں مائی ، بلاول زرداری اور شوباز شریف جیسے کچھ لوگ ایسے واقعات کی انتظار میں ہوتے ہیں تاکہ انہیں کسی طرح سستی
شہرت حاصل ہو اور قوم کے سامنے ہیرو بننے کے چکر میںہوتے ہیں ایسے واقعات ان کے دور میں بھی ہوئے آجکل اپوزیشن میں بیٹھ کر بغیر جانے تبصرے شروع کر دیتے ہیں
واقعہ کے ساتھ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا متنازعہ بیان قابل مذمت انتہائی افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوںنے کہا کہ ایک بات سمجھ سے بالاتر متاثرہ خاتون مقامی پولیس کو بیان بھی نہیں دینا چاہتی اور کاروائی بھی نہیں کرنا چاہتی اور کھل کر میڈیا کے سامنے بھی
نہیں آنا چاہتی تو پھر حکومت اور ادارے آپس میں ٹکراؤ اور وقوعہ کو بار بار کیوں اچھالا جا رہا ہے شیر جہان ہوتانی نے مزیدکہا کہ اعلیٰ عدلیہ از خود نوٹس کے ذریعے
اس وقوعہ بارے حقیقت کا قوم کو آگاہ کرے اورملک اور مذہب اسلام کو اس داغ سے فوری صاف کیا جائے
پوری قوم کو اس المناک سانحہ میں ملوث اصل ملزمان کا چہرہ بے نقاب اور بے گناہوں کو تحفظ دیا جائے حقائق قوم اور دنیا کے سامنے لائے جائیں ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ