دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں شدت آگئی ہے اورگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران2955 دکانوں پر ریٹ چیک کئے گئے

،11 گرانفروشوں کو موقع پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جب کہ83 دکاندار اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرتے پائے گئے،

مہنگے داموں اشیاءفروخت کرنے والوں کومجموعی طور پر71ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان ٹی ہاﺅس کے زیراہتمام چوتھی ریشم دلان کانفرنس اکتوبر میں میں منعقد ہوگی جس میں ادب اور صحافت سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یہ فیصلہ ملتان ٹی ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر و صدر ملتان ٹی ہاوس عامر خٹک،معروف شاعر

اور ملتان ٹی ہاﺅس کے سیکرٹری جنرل خالدمسعود خان،معروف کالم نگار اور ملتان ٹی ہاﺅس کے جوائنٹ سیکرٹری شاکر حسین شاکر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاعر اور ادیب معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اولیاﺅں کی سرزمین ملتان کا آرٹ،کلچر اور شعروادب کے حوالے سے ایک بلند مقام ہے۔ریشم دلان کانفرنس کا انعقاد پورے وسیب کے لئے

ایک اعزاز ہے۔عامر خٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔کانفرس کے انعقاد کے لئے ملتان ٹی ہاﺅس کی عمارت کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ٹی ہاﺅس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے متبادل انتظام کیا جائے گا،ساﺅنڈ سسٹم،لائٹس اور فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔خالد مسعود خان نے کہا کہ ملتان ٹی ہاﺅس ادبی حوالے سے پورے ملک میں

ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اور ادب کی ترویج میں اہم کردار ادا کرہا ہے۔ملتان ٹی ہاﺅس کی شکل میں شعراء، ادیبوں، دانشوروں اور لکھاریوں کو مکالمے کے لئے جگہ میسر آئی ہے۔چوتھی ریشم دلان کانفرس اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہو گی۔کانفرنس میں زاہدسلیم گوندل،مسعود اشعر، اصغر ندیم سید،ارشاد عارف،ڈاکٹر یوسف خشک اور ہارون الرشید کو بھی دعوت دی جائے گی اوربیرسٹر

ظفراللہ خان ،بشریٰ رحمان اور رﺅف کلاسرہ بھی کانفرنس کے مہمان بنیں گے جب کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور شعرائ،ادیب اور لکھاری بھی کانفرنس میں اپنے مکالے پڑھیں گے،کانفرنس کے تمام شرکاءمیں 1938 میں شائع ہونے والی کتاب ”مرقع مولتان“تقسیم کی جائے گی۔ڈاکٹر اسلم انصاری،ڈاکٹر اسد اریب اورٹی ہاﺅس کے لائف ممبرخلیل احمد کی کتب بھی شرکاءکو بطور تحفہ پیش کی جائے گی

۔اس موقع پر خالد مسعود خان نے عامر خٹک کو ٹی ہاﺅس کی لائف ممبر شپ دینے کا بھی اعلان کیا۔شاکر حسین شاکر نے بتایا کہ کانفرنس کے موقع پر پروفیسراسلم انصاری اور ڈاکٹراسد اریب کے اعزاز میں بھی تقریب منعقد کی جائے گی اور انہیں ان کی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔شاکر حسین شاکر نے کہا کہ کانفرنس میں پڑھے جانیوالے مقالہ جات کو”مقالات ملتان“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا

اور کانفرس کے تمام شرکاءکو مقالات ملتان تحفے کے طور پر پیش کی جائے گی۔تمام شرکاءکو تاریخ ملتان پر مبنی چارنئی شائع ہونے والی کتب بھی بطور تحفہ دی جائیں گی

۔اس دوران خالد مسعود خان اور شاکرحسین شاکر نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ کانفرنس کے مقالاجات پر مبنی کتابیں بھی پیش کیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع ملتان میں صفائی مہم کے دوران گزشتہ روز انسداد ڈینگی کے پیش نظر تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی صفائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر تمام افسران صفائی کی مانیٹرنگ کے لئے دفاتر میں موجود رہے،تحصیل شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی صفائی مہم جاری رہی،

جلالپور پیروالا میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرجمشیداختر نے صفائی مہم میں مثال قائم کی اور اپنے آفس میں خود جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔

دوسری طرف ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی پبلک مقامات پر بھرپور صفائی کا عمل بھی جاری رہا۔کمپنی کے ورکرز نے ضلع کچہری اور ڈی سی آفس کو صاف ستھرا کر دیا۔محکمہ صحت کی طرف سے سرکاری دفاتر میں مچھر مار

سپرے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دفاتر کا کاٹھ کباڑ پرانے ٹائر قواعد کے مطابق ڈسپوز آف کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دفاتر میں کسی بھی جگہ پانی کو جمع نہ ہونے دیا جائے،دفاتر میں لگے فواروں کو خشک کردیا جائے،پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن کی سرکاری عمارات میں اینٹی ڈینگی صفائی کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میںکمشنر آفس ملتان میں اینٹی ڈینگی سرویلنس و صفائی کی گئی۔

اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ انتظامیہ ،

محکمے ڈینگی کنٹرول بارے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں مگر اس وائرس کو ختم کرنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔بس اڈوں ‘ویگن پر صفائی کے انتظامات کئے

جائیں۔ضلع اور تحصیل کی سطح پر بھی ڈینگی کنٹرول اجلاس بلائے جائیں جن کو ڈپٹی کمشنرز از خود مانیٹر کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ صحت کی ڈینگی بارے کارکردگی کو کاو¿نٹر چیک بھی کیا جائے گا اور لاپرواہی یا جعلی رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنر آفس میں مچھر مار سپرے بھی کیا گیا جبکہ کمشنر کی ہدایت پر ڈویژن بھر کے سرکاری دفاتر میں بھی اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا۔

بعدازاں اینٹی ڈینگی ڈے کے حوالے سے کمشنر آفس سے کمشنر ملتان ڈویژن کی صدارت میں واک بھی نکالی گئی اورکمشنر نے شہریوں میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں آوارہ کتا مار مہم زوروشور سے جاری ہے۔ڈویژن میں ایک روز میں 121 آوارہ کتے تلف کئے گئے۔

ملتان میں بھی میٹروپولٹن کارپوریشن نے آوارہ کتا مار مہم کا آغاز کرتے ہوئے انسداد ڈاگ سیل فعال کر دیا ہے جو کہ کتوں کے خاتمہ کے لیے دو شفٹوں میں کام کر رہا ہے۔

اس حوالے سے خصوصی ٹیموں نے ممتاز آباد ، شاہ رکن عالم ، زکریا ٹاﺅن میں کارروائی کی اور کتوں کا خاتمہ کر دیا۔واضح رہے کہ

کتا مار مہم کہ تحت ڈویژن کو آوارہ کتوں سے پاک کیا جائے گا۔انسداد ڈاگ سیل اب روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ملتان

یوم صفائی کے موقع پر محکمہ صحت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انسداد ڈینگی ٹیمیں سارا فیلڈ میں مصروف رہیں۔یوم صفائی کے سلسلے میں محکمہ صحت نے

رپورٹ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق 94 ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی ڈیسک قائم کئے گئے،27 واک منعقد کی گئیں

،4 ہزار سے زائد ڈینگی آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور74 بینر آویزاں کئے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی بارے آگاہی دینے کے لئے12 سیمنار

منعقد کئے گئے،7500 سے زائد انڈور اور آوٹ ڈور مقامات پر ڈینگی سرویلنس کی گئی جبکہ 2 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔

ملتان کے معروف پلازے یونائٹڈ مال سے بھی ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا اور مالک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کی تقریب میں ڈینگی کے حوالے سے معلوماتی آگاہی پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ آگاہی واک کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے

اور مہمان خصوصی ریجنل ڈائر یکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عطاء الرحمن خان تھے۔آگاہی واک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ ڈینگی مچھر دنیا کے

ایک سو پچاس سے زائد ممالک پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں افراد ہر سال اس مہلک بیماری میں متاثرہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھروں اور محلوں میں کہیں بھی پانی کے جو ہڑ نہ بننے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کا انسداد کیا جا سکے کیونکہ جب ڈینگی مچھر کو پانی کے جوہڑ نہیں ملیں گے

تو وہ اپنی افزائش نہیں کر سکے گیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں ارد گرد صفائی کو ماحول بنا کر مسلمان اور اچھا شہری بننے کوثبوت دینا ہوگا۔ آگاہی واک سے ریجنل ڈائر یکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عطاء الرحمن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈینگی مچھر کے مرض کی علامت میں سر کا درد، جوڈوں اورکمر کا درد،قے آنا، مسوڈوں میں خون کا رسنا اور جسم پر لال نشان شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں ڈینگی کی وجہ سے بچے اپنی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں

۔اب یہ بیماری ان مغربی ممالک میں بھی پھیل رہی ہے جہاں پہلے اس کا وجود نہیں تھا۔ اس آگاہی واک کی تقریب سے خطاب کے بعد جامعہ کے طلبہء، سٹاف اور فیکلٹی ممبران نے انسداد ڈینگی واک میں حصہ لیا اور

انہوں نے ڈینگی کی معلومات اپنے گھر او ر محلوں میں پھیلانے کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

ملتان )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلاء بحث کے لئے سماعت 22 ستمبر تک hملتوی کردی ہے۔ قبل ازیں عدالت نے ضمانتی مچلکوں کے

عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔ فاضل عدالت میں ملزم حق نواز نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور کہا کہ تمھیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتا ہوں

اور فائر کردیے جو اس کی بازو پر لگا۔ فائر لگنے سے مدعی زخمی ہوگیا جس پر اس کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا

اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 215 ایمرجنسیز میں 225 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 211 جبکہ شجاع آباد میں 03 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 61 ہے 58 حادثات ملتان

میں جبکہ 01حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 61 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 36 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا


شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے –
ملتان میں 59 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 61 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا

جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 21 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا


آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں جبکہ 04 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور

پر 113 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 39 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 65 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا

میں 14 کرائم ایمرجنسی اور 16 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا – ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 118 مردوں کو جبکہ 63 خواتین کوریسکیو کیا —

ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 46 ایمرجنسیز پر رسپانس

About The Author