دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے ںامہ ںگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ چھٹہ

رپورٹ صغیر احمدانی

کوٹ چھٹہ کے علاقہ نواں جنوبی کا رہائشی 15 سالہ برکت ولد یسین کچھیلا کو ٹھیکیدار منڈی مویشی اللہ بخش چانڈیہ کی ملی بھگت سے 3ستمبر کوٹ چھٹہ منڈی مویشی سے 7آفراد کے ہاتھوں اغواء ،ملزمان نے دولاکھ تاوان مانگ لیا

مغوی کی والدہ عزت مائی کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق عزت مائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا 15 سالہ بیٹا برکت حسین 3ستمبر کو

دو بکرے فروحت کرنے منڈی مویشی کوٹ چھٹہ گیا میرے بیٹے کو شریف ولد باجھی،شوکت ولدغازی،افضل ولد غازی ،کلیم ولد آمین، کاشا ولد باجھی اقوام کچیلہ ،فاروق ولد اقبال عرف پنوں کھوسہ ،اللہ بخش ولد نذر چانڈیہ نے منڈی سے اغواء کرلیا ہے

مذکورہ ملزمان نے مغوی برکت کا دو لاکھ تاوان مانگ لیا ہے عزت مائی نے مزید کہا کہ شریف،کلیم،شوکت،افضل ،

کاشا اقوام کچھیلہ، نے مقدمہ کی رنجش پر ٹھیکدار اللہ بخش چانڈیہ اور فاروق کھوسہ کی ملی بھگت سے میرے بیٹے کو اغواء کیا ہے ۔پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کو درخواست دی لیکن پولیس مغوی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوئی

عزت مائی نے ہائی کورٹ ملتان مغوی بیٹے کی برآمدگی کی رٹ دائر کی جس پر عدالت نے پولیس کوٹ چھٹہ سے مغوی کو برآمد کرکے 15 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا۔ مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،پاکستان تحریک انصاف کے اخوند ہمایوں رضا،ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈویژنل اور ضلعی محکموں کے سربراہان،ملازمین اور زندگی کے

ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے صفائی اور احتیاطی تدابیر کے بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔عوام میں آگاہی اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئندہ دو ماہ اہم ہیں۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضلع کو ڈینگی فری برقرار رکھا جاسکتا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عوام اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کرنا ضروری ہے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر کے سرکاری دفاتر کی مکمل صفائی کیلئے

خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔افسران نے خود صفائی کے عمل میں حصہ لیا۔کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں 512 سرویلنس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس میں ڈینگی کی پرورش گاہوں کو ختم کرایا جارہا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی کی کمپنی سن کراپ مستحق افراد کی بحالی،علاج معالجہ اور ہنرمند بنانے میں مصروف عمل ہے ادارہ کی زیر نگرانی کنگن روڈ ڈیرہ غازی خان میں قائم فری میڈیکل ڈسپنسری اور دستکاری سنٹرز خدمت خلق کے جذبہ کے

تحت کام کررہے ہیں۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے دونوں اداروں کا اچانک دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا’مشیر صحت نے دستکاری سنٹر اور

فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انچارج سے معلومات حاصل کیں۔دستکاری سنٹر میں معذور افراد کو ہنرمند بنایا جا رہا ہے

چالیس سے زائد سلائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں معذورچالیس خواتین اور بچوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت دی جارہی ہے۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ معذور خواتین کو ہنرمند بناکر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا۔تربیت یافتہ خواتین اور بچے مستقبل میں اپنا باعزت روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے بستی بوہڑ کا دورہ کیا.

انہوں نے ایک سال سے غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری فنکشنل کرنے کیلئے

ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کو احکامات دیے

جس پرا یس ڈی او نے کہا کہ سوموار سے یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ فنکشنل کر دیا جائیگا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کہاہے کہ ضلع میں وسیع پیمانے پر سبزیوں اور باغات کی کاشت کیلئے ایکشن پلان مرتب کر لیاگیاہے

محکمہ زراعت کی رہنمائی اور سفارشات سے پھل اور سبزیوں کی بہترین پیداوار سے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ ہو گا

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہو ئے ہائی ویلیو ایگریکلچر کو فروغ دیاجاسکتاہے انہوں نے یہ بات گزشتہ روز مثالی کاشتکار کے

ماڈل فارم کا معائنہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو مرچ اور گوبھی کی پنیری کی کاشت کیلئے تربیت دی جار ہی ہے

لہسن کی کاشت کو فروغ دیاجائے گا محکمہ کے اس اقدام سے منافع بخش کاشتکاری کو فروغ ملے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری اور لیبر آفیسر محمد صادق نے ضلع کے مختلف بھٹہ خشت کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں

نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت پر پابندی عائد ہے بھٹہ مالکان قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں

لائی جائے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ ضلع میں کسی بھی مقام سے جبری مشقت کا کیس سامنے نہیں آیا تاہم مختلف بھٹو ں میں کم سے کم اجرت سے

متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے چالان مرتب کر کے عدالت میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ شہر سلطان میں پولیس کی زیر حراست مقدمہ قتل کے نامزد ملزم کی ہلاکت،آر پی او فیصل رانا کی ہدائت پر پولیس

سب انسپکٹر اور2کانسٹیبلز سمیت5افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج،سب انسپکٹر سمیت تینوں پولیس ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا گیا،

وقوعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے پولیس کاعدالتی فورم سے رجوع،ڈی پی او نے محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی،تفصیلات کے

مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ شہر سلطان کی حوالات میں مقدمہ قتل کے نامزد ملزم فیاض کی ہلاکت کے بعد ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر اس وقوعہ کے حوالے سے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں

گزشتہ رات ایس ایچ او کو معطل کر کے نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا،جس کے بعد آر پی او کی ہدایت پر عبد الرحمان کی مدعیت میں ملزم فیاض کی ہلاکت کا

مقدمہ پولیس سب انسپکٹر حامد نعیم،کانسٹیبل رانا شہزاد،کانسٹیبل رحیم بخش سمیت5ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا

مقدمہ میں 2پرائیویٹ ملزمان صابر اور عابد بھی شامل ہیں جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی ایما پر پولیس سب انسپکٹر اور کانسٹیبلز نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا،

آر پی او کی ہدائت پر تینوں پولیس ملازمین کو معطل کر کے مقدمہ قتل میں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے،آر پی او فیصل رانا کا کہنا ہے ک

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدائت پر قانون سب کے لئے یکساں ہے کی پالیسی پر عمل در آمد کر کے ثابت کر دیا گیا ہے کہ

قانون سے کوئی بھی ماورا نہیں ہے،ادھر آر پی او کی ہدائت پر پولیس نے وقوعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے عدالتی فورم سے رجوع کر لیا ہے،قانونی طریق کار کی تکمیل کے بعد جوڈیشل انکوائری کا آغاز کر دیا جائے گا،

آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ہدائت کی کہ وہ فوری طور پر ذاتی حوالے سے اس وقوعہ کی محکمانہ انکوائری کر کے

رپورٹ پیش کریں،اس وقوعہ کے بعد ہونے والے احتجاج میں پولیس کی طرف سے غفلت اور سستی کے مرتکب 19پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف بھی پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،عوامی حلقوں نے آر پی او فیصل رانا کی طرف سے

قانون کی یکسانیت کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام میں ایک طرف احساس تحفظ بڑھے گا

جبکہ دوسری طرف پولیس اور عوام کے مابین پائی جانے والی خلیج کم ہو گی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کا اساتذہ کے احترام کے حصے سے بڑا اقدام۔تھانوں اور پولیس دفاتر میں اساتذہ کرام کو معاشرتی پروٹوکول دینا لازمی قرار دے دیا۔

ایسے اساتذہ جو مدعی فریق کی حیثیت سے تھانوں اور پولیس دفاتر میں آئیں انہیں کرسی پیش کی جائے ان کی بات غور و احترام سے سننے کے بعد قانون کے

مطابق اسے حل۔کیا جائے۔۔قانون شکنی کے متاثر اگر کسی استاد نے مجھے شکائت کی اور تصدیق کے بعد شکایت ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار پولیس آفیسر کو

محکمانہ احتساب سے گزرنا ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں رینج کے چاروں اضلاع کے

پولیس افسران نے شرکت کی آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ میں ہوں۔ڈی۔پی۔او ہو۔ایس ڈی پی اوز۔انسپکٹرز سے لے کر کانسٹیبل تک۔ہر پولیس والا کسی نہ کسی استاد کا۔شاگرد ہے

اساتذہ کی تعلیم۔و تربیت کی بدولت ہی ہم۔اج۔ان۔منصب پر فائز ہیں دنیا میں ترقی بھی وہی قومیں کرتی ہیں جو اپنے اساتذہ کو ان۔کا۔وہ مقام۔عزت اور احترام۔دیتی ہیں معاشرے میں جو ان کا۔حق ہے۔۔انہوں نے کہا کہ

معاشرے میں اپنے منصب استاد کی حرمت کو قائم۔رکھنے والے اساتذہ تھانوں اور پولیس دفاتر میں آتے ہی نہیں یہ

طبقہ معاشرے کے خواندہ ہونے کا عکاس ہوتا ہے۔تاہم۔اگر کوئی قانون شکن کریمنل۔زہنیت کے ساتھ استاد جیسے قابل قدر ہستی کو بھی قانون شکنی کا۔شکار کرتا ہے تو ایسے ناسور کو قانون کے مطابق نشان عبرت بننا چاہیے۔۔

اساتذہ کے تھانوں اور پولیس دفاتر آنے کی صورت میں انہیں انتہائی وہ وی آئی پی پروٹو کول۔دیا جائے کیوں کہ ہمیں یہ

لفظ وہ وی آئی پی بھی اساتذہ نے ہی سکھایا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ میں بھی آپ ے موبائل۔نمبرز مشتہر کر رہا۔ہوں

ڈی پی او ز۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی آپنے موبائل۔نمبرز مشتہر کریں۔۔تاکہ اساتذہ سمیت کسی بھی قانون پسند شہری کو ان تک رسائی میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسرڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء اور پولیس ایک پیج پر ہوں تو عوام کو انصاف کی فوری فراہمی ممکن ہو سکتی

ہے،پولیس کی میرٹ پر کی گئی تفتیش کی روشنی میں ہی وکلاء نے معزز عدالتوں سے عوام کو انصاف لے کر دینا ہے،

وکلاء قیادت کے لئے میرے سمیت پولیس دفاتر کے دروازے کھلے ہیں خوشی ہے کہ یہاں کی وکلاء کمیونٹی عوام کو انصاف دلوانے کے حوالے سے کمر بستہ ہے

یہاں کے وکلاء اور پولیس کا قانون کی حکمرانی کے لئے اکٹھا ہونا معاشرتی امن کے استحکام کے لئے نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار

انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نسیم کھوسہ کے ہمراہ ملنے والے وکلاء کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا وہ معزز اور محترم طبقہ ہیں جن کے بغیر عوام کو عدالتوں سے انصاف ملنا مشکل ہی

نہیں ناممکن ہے اسی طرح پولیس ریاست کی وہ فورس ہے جس نے معاشرے میں قانون شکنوں کو قانون کی لگام دے کر

عدالتوں میں پیش کرنا ہے،وکلاء اور پولیس دونوں کی زمہ داری عوام کو انصاف دلوانے کے حوالے سے یکساں ہیں اور اگر یکسانیت کے حامل دو طبقات معاشرتی انصاف کے لئے متحد ہو کر ایک پیج پر آ جائیں تو

اس سے نہ صرف معاشرے میں قانون کی حکمرانی یقینی ہو گی بلکہ قانون شکنوں کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کا عمل بھی تاخیر کاشکار ہونے سے بچ جائے گا،

آر پی او نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا اور معزز طبقہ ہیں جن کی منتخب قیادت کے ساتھ پولیس قریبی رابطہ رکھے گی تاکہ قانون کی حکمرانی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے،اس موقع پر ڈی بی اے کے صدر

نسیم کھوسہ نے کہا کہ آر پی او فیصل رانا کا قانون کی حکمرانی پر غیر متزلزل اعتماد ان کا پنجاب پولیس کا ایک پروفیشنل کمانڈر ہونے کا واضح ثبوت ہے،

یہاں کی عوام پر امید ہیں کہ فیصل رانا کی کمانڈ میں پولیس ڈی جی خان ڈویژن سے جرائم کو زیرو کی سطح پر لے آئے گی

قانون کی حکمرانی اور عوام کوقانون کے مطابق انصاف دلوانے کے لئے یہاں کی وکلاء برادری پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ہمہ وقت تیار رہے گی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پولیس پوسٹ پل 22 ہزار کی کاروائی، بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد ،ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے

پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رانا محمد اقبال انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس چیکنگ پوائنٹ پل 22 ہزار پر ایک مشکوک کار MNA-1639کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں مرد اور

کچھ خواتین سفر کر رہی تھی لیکن چیکنگ کرنے پر گاڑی میں خواتین کے پاوں کے نیچے اسلحہ چھپایا گیا تھا یہ خاندان خواتین اوربچوں کی آڑ میں اسلحہ کی ترسیل کا کام کرتا ہے یہ ترسیل سخی سرور اور ڈیرہ غازیخان کے مختلف علاقوں میں کرنے جارہا تھا

جبکہ برآمد ہو نے والے اسلحہ میں پانچ پستول 30بور ، چار کلاشنکوف،چار رائفل بڑی، چار ہزار ایمونیشن اور چودہ میگزین شامل ہیں اورگرفتار ملزمان کی شناخت انیس رضا ولدالیاس رضا قوم سید سکنہ ڈیر ہ اسماعیل خان،

الیاس رضا ولد محمد حسین قوم سید سکنہ ڈیر ہ اسماعیل خان ،آسیہ بی بی زوجہ الیاس رضا قوم سید سکنہ ڈیر ہ اسماعیل خان،

خدیجہ بی بی دختر الیاس رضا قوم سید سکنہ ڈیر ہ اسماعیل خان ہوئی ہے فراز احمد ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ تھانہ صدرپولیس ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمے کا اندراج کر کے مزید تفتیش کر رہی ہے

اس گینگ کے ناپاک ارادوں کو ختم کرنے کے لیے تمام تر زاویے سے تفتیش کی جائے گی ایسے اشخاص کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی

سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ کو تھانوں کے ایس ایچ او اور انچارج چیک پوسٹ،پکٹس کو ہدایات کی ہیں کہ

چیکنگ کے سسٹم کو موئثر کیا جائے اوردوران چیکنگ لوگوں کے ساتھ انتہائی اچھا رویہ اپنائے۔

About The Author