کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
اقبال پارک کوٹ ادو سے لاش برآمد،پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی،تفصیل کے مطابق بستی دایہ چوکھا کا رہائشی فاروق احمد گرمانی جسکی
عمر 45سال تھی جوکہ عرصہ 16سال سے ہیروئن کے نشہ کا عادی تھا،
جوگزشتہ روز اقبال پارک کوٹ ادو میں مردہ حالت میں پایا گیا،
پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ورثاء کے حوالے کردی ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسہ جاری ہے،
عوامی مطالبہ پرپاسپورٹ آفس کا قیام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے بھی وائس چانسلر نے دورہ کر لیا ہے
جلد ہی کوٹ دو میں یونیورسٹی بنا دی جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ
پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے گزشتہ دنوں انچارج پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ راؤ اکرام کے ہمراہ دورہ کرکے اقبال پارک،بس اڈہ،کینال ریسٹ جگہ کا معانۂ کیا اور ٹیکینکل ٹیم کے دورہ کے بعد جگہ فائنل کی جائے گی،
انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوم کے مطالبہ پر یو ای ٹی کیپمس کی منظوری کے بعد اس پر بھی کام شروع ہو چکا ہے،چند روز قبل وائس چانسلر نے اس حوالے سے دورہ بھی کیا
جس پر جلد ہی کوٹ ادو میں یوای ٹی یونیورسٹی کیپمس کام شروع کردے گا،وفاقی وزیر نے کہا کہ نور شاہ طلائی کے کاشتکاروں کی مشکلات دور کرنے کیلئے نور شاہ مائنیر کیلئے ایم پی اے اشرف خان رندسے مل کر کوشش کر رہے ہیں،
نورشاہ مائینر کیلئے صوبہ نے اگر فنڈ نہ دیا تو وفاق سے مائینرکے لئے فنڈ منظور کرایا جائے گا،احسان پور میں عوامی مطالبہ پر جلد بینک کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 180 کو ماڈل حلقہ بنا کر دم لیں گے،
روڈوں بجلی گیس اور میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے،بجلی و گیس کی جاری سکیمیں مکمل ہونے پر پورے حلقہ میں توانائی شعبہ سے متعلق مسائل آئندہ کئی
دہائیوں کے لیے ختم ہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے ساتھ ساتھ تحصیل کوٹ ادو کے عوام اور باالخصوص نوجوانوں کے لیے روزگار کے
مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
ایک ہی روز میں 4موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر نامعلوم لاکھوں کے موبائل فون ودیگر سامان لے گئے،
مسلح افراد پراپرٹی ڈیلر کے گھر دھاوا،پراپرٹی ڈیلر کے مکان پر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر پراپرٹی ڈیلر کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد جیب سے نقدی چھین لی،
ہاتھ پاؤں باندھ کر گھر سے قیمتی سامان لیکر فرار،گھر کے سامنے شیڈ بنانے سے منع کرنے پر ہمسائے کا خاتون پر تشدد شدید زخمی کرکے فرار،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی پکڑا گیا،پسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتین نہ تھم سکیں،گزشتہ ایک ہی روز میں 4موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں،
پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد وسیم گورمانی کی موٹر سائیکل 125گھر کے باہر سے نامعلوم چور اٹھا کرلے گئے،
جبکہ وارڈنمبر14سی میں محمد حسنین ایڈووکیٹ کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی مشوری کے
رہائشی کاشف بشیر جھورڑ کی موٹر سائیکل نمبری5877وی آر کے گھر کے باہر سے نامعلوم اٹھاکرلے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں قیصر حسین
راجپوت کا موٹر سائیکل نمبری1608ایم این کے 125بھانہ مویشی کے باہر سے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی منہاں میں واقع تنویر عباس شاہ کی موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور ایک لاکھ75ہزار مالیت کے موبائل فون ایل سی ڈی اسسریز ودیگر سامان لے گئے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر9میں پراپرٹی ڈیلر کرار حسین سید نے 10مرلہ کا مکان 17لاکھ 50ہزار خرید کیا
جہاں اس نے رہائش رکھی ہوئی تھی،گزشتہ روز طارق کمہار نے اپنے دیگر ساتھیوں فیاض،سجاد،شہباز،شہزاد،نذر حسین،محمد شریف،نواز 12نامعلوم کے ہمراہ اس کے گھر رات کی تاریکی میں قبضہ کیلئے دھاوا بول دیا،مزاحمت پر
اس کے بیٹے طلحہ کرار پر وحشیانہ تشدد کیا اس کی جیب سے نقدی 23ہزار چھین لی بعد ازاں اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ایک سائیڈ پر بٹھا دیا
اور گھر سے قیمتی سامان طلائی زیورات لیکر فرارہوگئے تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر10میں گھر کے سامنے ہمسایہ محمد مزمل رہا تھا جسے ہمسائی شہناز کوثر نے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور اپنے دیگر
ساتھیوں محمد رضا،خادم ھسین،جاوید اقبال کے ہمراہ خاتون کو شدید زخمی کردیا،پولیس محمود کوٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری شاہد بھٹی کو گرفتارکرکے
اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
حکومت کی سخت ہدایات،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو کا جعلی زرعی ادویات کے خلاف آپریشن جاری، دوسرے روز بھی جعلی کھاد فروخت کرنے والے کو پکڑ لیا،بھاری مقدار میں جعلی کھاد پکڑلی، ٹیسٹنگ لیبارٹری سے
جعلی ثابت ہونے پر ڈیلرضیاء ایگری مارٹ انٹرنیشنل ملتان کے مالک اور سیلز آفیسر کے خلاف کاروائی شروع،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین کی ہدایت پر جعلی
زرعی ادویات اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع ہو گئی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمدگشکوری نے تحصیل بھر میں چھاپے شروع کر دیے ہیں،3جولائی کے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد کشکوری نے تھانہ سنانواں کے علاقہ میں جونیئر کلرک نعیم اقبال اورڈرائیور
نعیم الحسن کے ہمراہ سنانواں شہر میں قائم اذان زرعی مرکز کے ڈیلر فہد رشید کی دکان پر چھاپہ مارا تھا اور دوکان سے ضیاء ایگری مارٹ انٹرنیشنل ملتان کی یادگار این پی پچاس کلوگرام پیک والی کھاد کا نمونہ حاصل کرکے اس کے
سیمپل کلچر کیمسٹ سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈیرہ غازی خان اور ڈائریکٹر پراونشل ریفرنس فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور بھجوائے تھے،جن کا گزشتہ روز رزلٹ موصول ہوگیا ہے جن میں کھاد جعلی اور غیر معیاری ثابت ہوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد علی گشکوری نے
دکان میں رکھی جعلی کھاد کو قبضہ میں لے کر جعلی کھاد ڈیلرفہد رشید،ضیاء اکری مارٹ انٹرنیشنل ملتان کے مالک امیر معاویہ اور سیلز آفیسر محمد وسیم کے خلاف تھانہ سنانواں میں استغاثہ بھجوا دیا ہے، پولیس تھانہ سنانواں نے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمدگشکوری کی مدعیت میں زیر دفعہ پنجاب فرٹیلائزر آرڈیننس کنٹرول ایکٹ 1973-6-123-401ڈی کے تحت کاروائی شروع کردی ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
تحفظ ناموس رسالت کی نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرنے پر فورتھ شیڈولر کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے
علاقہ میں گزشتہ روز تحفظ ناموس رسالت اور دفاع صحابہ اہلبیت کے حق میں ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت تھانہ محمود کوٹ میں فورتھ شیڈولر قاری تاج
محمد ثاقب نے کی جبکہ قاری تاج محمد ثاقب پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے زبان بندی بھی عائد کررکھی تھی،پولیس محمود کوٹ نے ریلی کی
قیادت کرنے اور روڈ بلاک کرانے پر فورتھ شیڈولر قاری تاج محمد ثاقب کے خلاف مقدمہ نمبر385/20زیر دفعہ پنجابمینٹیننسآف پبلک آرڈر آرڈیننس341-10-1960کے تحت درج کرلیا
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
بیاد حاجی بشیر احمد زرگر مرحوم تحصیلی امیر جمعیت علماء اسلام کوٹ ادو ایک تعزیتی ریفرنس آج مورخہ13ستمبر بروز اتوار شام6بجے بمقام نعمت کدہ
ریسٹورنٹ نزد کلمہ چوک کوٹ ادو میں منعقد کیا جائے گا،
تعزیتی ریفرنس میں مولانا حامد الحق حقانی چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مفتی حبیب الرحمن درخواستی،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا بشیر احمد شاد،مولانا عبدالخالق ہزاروی،
مولانا فہیم الحسن تھانوی،مولانا یوسف شاہ،مولانا عبدالقدوس،مولانا حافظ احمد علی،محمد اسعد درخواستی،مولانا محمد عثمان،
ودیگر علماء کرام وسیاسی عمائدین انکی مذہبی وسیاسی خدمات پر روشنی ڈالیں گے،ا
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ