دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

,جام پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

۔۔محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تیارکردہ حلقہ بندیوں کی روشنی میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ 2019 کے

تحت ضلع راجن پور کی 4 تحصیل کونسلز ” 4 میونسپل کمیٹیوں اور 7 ٹاون کمیٹیوں کے کونسلرز کی نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ھے

جس کے مطابق تحصیل کونسل راجن پور اور تحصیل کونسل روجھان میں جنرل کونسلرز کی 25..25 .اقلیت کیلئے ایک ‘ ایک ‘خواتین کیلئے

پانچ پانچ اور کسان کونسلرز کیلئیے ،4..4 نشتیں مختص کی گئی ھیں ۔تحصیل کونسل جام پور میں جنرل کونسلرز کی 30 .اقلیتوں کیلئیے 2.خواتین کیلئیے 6 اور کسان کونسلرز کی 4 نشتیں جبکہ تحصیل کونسل قبائلی علاقہ

جو کہ تمن گورچانی ۔تمن دریشک اور تمن مزاری پر مشتمل ھے کیلیے جنرل کونسلرز کی 15.اقلیت کی 1.خواتین کی 3 .اور کسان کونسلرز کی دو نشستیں مختص کی گئی ھیں میونسپل کمیٹی جامپور میں جنرل کونسلرز کیلئیے 20.اقلیت کیلئیے 1.خواتین کیلئیے

4 ۔۔اور لیبر کونسلرز کیلیئیے 3 نشتیں میونسپل کمیٹی راجن پور اور میونسپل کمیٹی فاضل پور میں جنرل کونسلرز کیلئیے 15.اقلیت کیلئیے

1.خواتین کیلئیے 3.اور لیبر کونسلر کیلئیے 2 نشستیں مختص کی گئی ھیں میونسپل کمیٹی روجھان سمیت ضلع کی سات ٹاون کمیٹیوں داجل ۔محمد پور دیوان ۔حاجی پور شریف ۔محمد پور دیوان ۔کوٹل مغلان ۔مٹھن کوٹ ۔عمر کوٹ۔اور بنگلہ اچھا میں جنرل کونسلرز کی تعداد 10.اقلیت کی 1خواتین کی 2 ‘ اور لیبر کونسلر کی ۔1 .نشست مختص کی گئی ھے

واضح رھے کہ ضلع بھر میں سب سے زیادہ ٹاون کمیٹیاں تحصیل جامپور میں ھیں اسی طرح تحصیل کونسل جام پور اور میونسپل کمیٹی جامپور کی نشستیں بھی. باقی تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں سے زیادہ ھیں جبکہ تحصیل کونسل ٹرائبل ایریا کا نصف سے زائد حصہ من گورچانی بھی جامپور تحصیل میں شامل

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جا م پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیر صدارت ضلعی زرعی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے کسانوں کو مفید مشورے دیں۔

کاشتکاروں کو اچھے بیج استعمال کرنے بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری اورجعلی زرعی ادویات کی روک تھام کے لئے

فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے لیے تربیت دی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ315 زرعی ادویات کے نمونہ جات حاصل کئے گئے ہیں۔ جن میں 205 کے رزلٹ آ چکے ہیں اور ان میں سے 4 جعلی ثابت ہوئے ہیں۔

ان میں سے 2 کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ غیر قانونی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے میں ملوث 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور 22 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی زرعی ادویات قبضے میں لے کر

متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جعلی قرار دیے جانے والی ادویات کے نمونہ جات میں گرین ٹریک کی پنڈی میتھالین،

پڑون کیمیکلز کی سکوپ،ایگرو لیکس اور بائیو کراپ کمپنی کی اسیٹا کلوپریڈ شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ جعلی زرعی ادویات رکھنے والے ملزمان میں سے ایک ملزم کو

عدالت کے ذریعے ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ .

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

پنجاب حکومت مزدوروں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی امداد کر رہی ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے مزدوروں کی فلاح و بہبود،

جہیز فنڈ،وفات پر امداد اور تعلیمی وظیفہ کے ذریعے امداد کی جا رہی ہے۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پو ر ذوالفقار علی نے وفات پانے والے مزدوروں کی بیواو¿ں کو

پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی رقوم کے چیک دینے کے موقع پر کہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پورمیاں جہانگیربھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے بتایا کہ محکمہ لیبر

مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن بیوا ﺅں کو چیک دیئے گئے ہیں ان کے شوہر انڈس شوگر مل میں بطور ورکرکام کرتے تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی

کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ/ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ فہد بلوچ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تین

اسکیموں کو منظور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرایا جائے۔ تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دستیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ اس موقع پر جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

: جام پور

(وقائع نگار )

حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ دفاتر کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز اور گھروں میں بھی صفائی اور انسداد ڈینگی اقدامات یقینی بنائی جائیں۔

سبزہ زاروں، گملوں،برتنوں، فریج ٹرے، چھتوں اور ائیر کولر سمیت کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے ٹائر اور کاٹھ کباڑ فوری طور پر تلف کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مانیٹرنگ ٹیمیں ہاٹ سپاٹس کی موثر نگرانی جاری رکھیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ ڈینگی سے بچاو¿ کے لیے مچھر مار اور جراثیم کش سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح محکمہ لائیو اسٹاک اور صحت کی طرف سے ڈینگی کے خلاف موثر آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو آگاہی دی جائے

وہ گھروں کا کوڑا کرکٹ جا بجا پھینکنے کی بجائے لفافے میں ڈال کر کوڑے دان میں ڈالیں اور کوڑے دان سے کوڑا پھینکوانے کا بھی فوری بندوبست کیا جائے

۔دفاتر کے ارد گرد بارش کا پانی کسی بھی جگہ جمع نہ ہونے دیا جائے ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ھدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے

جامپور میں نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر

اھتمام ڈینگی وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیئے جا رھے ھیں

About The Author