مال مقدمہ( چرس) کے پیکٹ میں چرس کی جگہ” مہندی “برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ کی عدالت میں پیش کیے گئے مال مقدمہ( چرس) کے پیکٹ میں چرس کی جگہ” مہندی “برآمد ،عدالت نے نمونہ دوبارہ معائنہ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا
،ذرائع کے مطابق کلاچی پولیس نے علاقہ کڑی ملنگ میں ملزم لیاقت خان ولد خان سکنہ کڑی ملنگ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو پندرہ گرام چرس برآمد کی اور چرس کو پیکٹ میں سربمہر کرکے مال مقدمہ
سمیت ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ عدالت میں پیش کیا ۔عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے شبہ ہونے پر چرس کے پیکٹ کو عدالت میں کھولا گیا تو اس میں سے مبینہ طور پر مہندی نکلی، استفسار پر ملزم نے
عدالت کو بتایا کہ وہ چرس کا نشہ ضرورکرتا ہے اورپولیس نے اسے نشہ کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے ،تاہم وہ ایک کلو چرس کی برآمدگی سے مکمل طور پر لاعلم ہے ،عدالت نے مال مقدمہ چرس کے پیکٹ سے نمونہ
حاصل کرکے اسے جانچ پڑتال کے لئے دوبارہ لیبارٹری بھجوادیا اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر چودہ دن کے لئے جیل بھیج دیا ۔
٭٭٭
ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری سے پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تھانہ کینٹ کی حدود مفتی محمود آئی ہسپتال کے قریب ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری سے پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزم شاہ ویز سکنہ نواب سمیت آٹھ افراد کے
خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا،نیوں بنوں چونگی کے رہائشی محمد شعیب سکنہ روڈا نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ جارہا تھا کہ تھانہ کینٹ کی حدود محمود آئی ہسپتال ڈیرہ کے قریب ملزم شاہ ویز سکنہ
نواب اور دیگر سات آٹھ نامعلوم افراد نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر میرے سے پچاس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرارہوگئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی
ہے۔
٭٭٭
جعلی مشروبات کے خلاف گرینڈ آپریشن،چھ ہزار جعلی مشروبات برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا جعلی مشروبات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، ٹانک اڈہ کے قریب ایک گودام کی چیکنگ کے دوران پیپسی فانٹا ڈیو اور سیون اپ برانڈ کے6ہزار لیٹر
جعلی مشروبات برآمد ، گودام سیل،1لاکھ روپے کا جرمانہ عائد۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی
آفیسر غلام عباس اور حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ٹانک اڈہ کے قریب ایک گودام کی چیکنگ کے دوران 6ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کرلئے جوکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں کو سپلائی کئے جانے تھے۔
قبضے میں لئے گئے جعلی مشروبات پیپسی فانٹا ڈیو اور سیون اپ کے جعلی برانڈز پر مشتمل تھے حلال فوڈ کی ٹیم نے مذکورہ جعلی مشروبات کے گودام کو موقع پر سیل کردیا جبکہ گودام کے مالک کیخلاف قانونی کاروائی کے
علاوہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ موقع پرقبضے میں لیا گیا6 ہزار لیٹر سے زائدجعلی مشروبات حلال فوڈ کے حکام کی نگرانی میں ضائع کر دیئے گئے۔
٭٭٭
بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کردی گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کردی ہیں ،صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ،ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ
ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر نے تفصیلات طلب کرلی ہیں ،صوبے میں انتخابی مواد کی تیاری اور پولنگ سٹیشنوں کی فہرست مرتب کرنے پر بھی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی
ہدایات کی ہیں ،ڈرافت پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں آگاہ کیاہے ،خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے
لئے ڈی آر اوز ،اے آر اوز اور اسسٹنٹ آروز کی تعیناتی کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن نے تفصیلات مرتب کرنا شروع کردیاہے ،تاکہ اسے الیکشن کمیشن کو بھجوایا جاسکے۔
٭٭٭
کورونا وائرس سے لوگوں کی اموات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تھم گیا ،ماہرین صحت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا میں گزشتہ نو دنوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں صرف ایک کیس کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے پیش نظر ایک ہفتے کے
دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ،ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس سے لوگوں کی اموات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تھم گیا ہے ،ماہرین صحت کے مطابق کورونا وائرس سے
متاثرہ افراد کی اموات کا سلسلہ تھمنے کے نتیجے میں صورتحال روز بروز بہتر ہوتی جارہے ،محکمہ صحت سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دوستمبر کو کورونا وائرس کا کوئی ک یس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ وائرس
سے مزید 75 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ آئی ،اس طرح 144 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ،ذرائع کے مطابق تین ستمبر کو بھی مزید 74 نئے کیسز سامنے آئے تاہم ان میں کسی قسم کی اموات رپورٹ نہیں
ہوئیں،تین ستمبر کو مزید 54 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہزار 225 تک پہنچ گئی ہے ،چار ستمبر کو بھی صوبے میں کورونا
وائرس کی صورتحال قدرے بہتر رہی ،صرف 84 نئے کیس سامنے آئے جبکہ صحت یاب ہونے والوں میں مزید چوبیس افراد شامل ہوئے یوں ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے
افراد کی تعداد 34 ہزار 249 تک پہنچ گئی ،پانچ ستمبر کو مزید 93 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 128 صحت یاب ہوئے ،چھ ستمبر کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی آئی اور یوں 34 افراد
متاثرین میں شامل ہوئے جبکہ مزید نئے 25 صحت یاب افراد کے کیسز سامنے آئے ہیں ،سات ستمبر کو کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں ہلاکتوں کی تعداد
،1256 تک پہنچ گئی ،جبکہ مزید 26 افراد صحت یاب اور 38 نئے متاثرین سامنے آئے تاہم گزشتہ تین دنوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی
نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ،گزشتہ روز صرف چوالیس افراد متاثر ہوئے جبکہ 229 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
٭٭٭
حاجی محمد زبیر بلوچ کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سینئر صحافی اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد زبیر بلوچ کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ شب بستی ترین آباد نزد
پولیس لائنز ڈیرہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں، محکمہ بلدیات کے افسران اورملازمین کے علاوہ تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو آبائی
قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
٭٭٭
موٹر سائیکل کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے چھ سالہ بچہ زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے چھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا، صدر پولیس نے نے زخمی بچے کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج
کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سراجیہ کالونی میں چھ سالہ محمد نہال مروت ولد صلاح الدین سکنہ سراجیہ کالونی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران گلی سے گزرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار
کی غفلت سے موٹر سائیکل سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ صدر پولیس نے نے زخمی بچے کے والد کی رپورٹ پراس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کیخلاف درج
کرلیا۔
٭٭٭
ہائیر ایجوکیشن کی کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر ہے‘ وائس چانسلر
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ´خیبرپختونخوا میں ہائیر ایجوکیشن کی کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر ہے‘ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد ،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمدنے صوبہ خیبرپختونخوا
کی اکیڈمک کمیونٹی کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اکیڈمک کی بہتری کےلئے خصوصی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا صوبہ میں تعلیم کی بہتری اور فروغ کے حوالے
سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ان کے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم اجلاس کے انعقاد میں پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن کاکردار قابل تحسین ہے۔ جن کی کاوشوں کے
باعث وزیراعظم پاکستان نے اس اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ اس اہم اجلاس کے انعقاد پر ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہےں اور انشاءاللہ وزیراعظم کے فروغ تعلیم کے
ویژن کوپروان چڑھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔ اس موقع پروائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر
اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری،چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکاظم نیاز ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیربرائے ہائیر ایجوکیشن خلیق الرحمن
سمیت پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن و دیگر کا اس کامیاب میٹنگ کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭
جنگلات کے تحفظ ، زمینی کٹاﺅ اور مختلف مقامات پر زمینوں کی صحراﺅں میں تبدیلی کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ ، زمینی کٹاﺅ اور مختلف مقامات پر زمینوں کی صحراﺅں میں تبدیلی کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںتاکہ جہاں
ایک طرف جنگلات میں اضافے کیلئے حکومتی مشینری سرگرم عمل ہے وہیں زمینوں کی پائیداری کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ لوگوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ
بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کا حتی الوسع ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر کے جرگہ ہال میں "سسٹین ایبل لینڈ منیجمنٹ پروگرام”کے تحت زمینوں کی صحراﺅں میں تبدیلی کے
تدارک کے حوالے سے منعقدہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں پروونشل کوارڈینیٹر ایس ایل ایم پی ڈاکٹر اکرام الرحمٰن، فنانس آفیسر ایس ایل ایم پی دانش
ایوب،ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈی آئی خان نعمان وزیر ، کمیونٹی ڈولپمنٹ آفیسر آفتاب خان کے علاوہ محکمہ جنگلات، سائل کنزرویشن، واٹر منیجمنٹ، ایگری کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ایگری کلچر ایکسٹینشن و دیگر
متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے پروونشل کوارڈینیٹر ایس ایل ایم پی ڈاکٹر اکرام الرحمٰن نے بتایا کہ واٹر کنزرویشن کیلئے سٹرکچرز بنائے جا رہے ہیں
جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیلوں میں بھی یہ سٹرکچرز بنائے گئے ہیں تاکہ پانی کی روانی کو کنٹرول کرتے ہوئے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ڈیزرٹیفیکیشن (صحرا بننے) کے تدارک کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے
جا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے "ڈیزرٹیفیکیشن کنڑول سیل”بھی قائم کیا گیا ہے۔شجرکاری کے دوران مختلف علاقوں کی زمین اور آب و ہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے موذوں انواع کے پودوں کو ترجیح دی جاتی ہے ۔اس
موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ماہانہ بنیاد پر پراگرس رپورٹ اور ایکٹیویٹی پلان بھی مرتب کیا جائے اور متعلقہ محکموں کی جانب سے فوکل پرسنز بھی نامزد کیے
جائیںتاکہ کارکردگی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں انکی دیکھ بھال و مرمت کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں
کیمونٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے لہذا لوگوںکو زیادہ سے زیادہ شعور و آگاہی دی جائے کیونکہ یہ عوامی فلاح کے ہی منصوبے ہیں اور ان سے تمام لوگوں بالخصوص متعلقہ علاقے کے لوگوں نے ہی مستفید ہونا ہے۔
٭٭٭
زمیندار کی سرائے سے پچاس بوری گندم چوری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کلاچی پولیس نے علاقہ مڈی میں زمیندار کی سرائے سے پچاس بوری گندم چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا ۔علاقہ مڈی کے رہائشی
زمیندار محمد وقاص نے تھانہ کلاچی میں رپورٹ درج کرائی ملزمان یاسر ،نعمان اور ہارون اس کی سرائے واقع مڈی سے میری پچاس بور گندم چوری کرکے لئے گئے ہیں ،پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف چوری کا
مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مفرور اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے بیٹے کو گرفتارکرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) مفرور اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے بیٹے کو گرفتارکرلیاگیا ،تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں مفرور اشتہاری ملزم داﺅد کے خلاف کاروائی کے دوران اسے پناہ
دینے اور قیام وطعام کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں اس کے بیٹے ملزم الیاس سکنہ وانڈہ ملاخیل کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کلاچی کے محلہ جعفر زئی
میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزم محمد اسلم سکنہ برہ خیل کلاچی کو موقع سے گرفتارکرکے اس کے خلاف ہوائی فائرنگ کا
مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭٭٭٭
خاتون وکیل کو تنگ کرنا نوجوان کے گلے پڑگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) خاتون وکیل کو تنگ کرنا نوجوان کے گلے پڑگیا،ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی خاتون وکیل کو موبائل فون پر غلط مسیجز اور باربار تنگ کرنے کے لئے کالیں کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا،ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی خاتون وکیل نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ وکیل کے طور پر پریکٹس کررہی ہے ،ملزم محمدریاض سکنہ ملازئی ٹانک اسے غلط مسیجز اور باربار تنگ کرنے کے لئے
کالیں کرتاہے جسے منع کیاگیا تو اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھکیاں دی ہیں ،پولیس نے خاتون وکیل کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
پندرہ ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) حکومتی فیصلے کے مطابق پندرہ ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل، ایچ ای سی کی ہدایت پر صرف 30 فیصد طلبا ءکو یونیورسٹی بلایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پندرہ
ستمبر سے سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کی پالیسی فائنل کرلی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر صرف 30 فیصد طلبا ءکو یونیورسٹی بلایا جائے گا ، یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے پندرہ ستمبر
سے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز کے صرف پہلے اور ساتویں سمیسٹر کی کلاسز ہوں گی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے سمیسٹر
کی کلاسز آن لائن ہوں گی، یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے کھولے جائیں گے، آئندہ سال جنوری میں یونیورسٹیوں کے دیگر سمیسڑز کے طلبا ءکی کلاسز کا اجرا ء ہوگا ، ایم فل،
پی ایچ ڈی سکالرز اور ساتویں سمیسٹر کے علاہ دیگر طلبا پر یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پاپندی ہوگی۔یونیورسٹیوں کے کلاس روم میں ہونے والے لیکچرز بیک وقت آن لائن بھی ہوں گے ، یونیورسٹی نہ آنے والے
طلبا ء فزیکل کلاسز لینے والے طلبا ء کے ساتھ ہی آن لائن کلاسز لیں گے، یونیورسٹیوں میں ماسٹرز ڈگری کلاسز کے لئے صرف چوتھے سمیسٹر کے طلبا ء حاضر ہوں گے
٭٭٭
کسان لیزر لیولر کے ذریعے زمین کو ہموار کر کے پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں یکساں زرخیزی لا سکتے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کسان لیزر لیولر کے ذریعے زمین کو ہموار کر کے پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں یکساں زرخیزی لا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ زمین کی
اصلاح کیلئے زمین کی سخت تہہ کو توڑنے کیلئے دو تین سال بعد کھیت میں گہرا ہل چلانا،دیسی گوبر کا استعمال اور کھیتوں میں موجود شور کے ٹکڑوں کیلئے کی گندھک کے تیزاب سلفیورک ایسڈ کا استعمال بھی انتہائی
ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اپنے کھیتوں میں موجود خفیہ پوٹینشل اور نظر انداز زرعی عوامل پر بھی توجہ دیں تاکہ ایک ہی کھیت کے مختلف حصوں میں ذرخیزی کا بہت بڑا تغیر نظر نہ آئے کیونکہ مختلف پودوں
کی خوراک اور پانی کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پودوں کی نباتاتی اور جنسی نشوونما میں بہت زیادہ تغیر وقوع پذیر ہونے کی وجہ سے فصل بہت بڑے مسئلے سے دوچار ہو جاتی ہے اوراسطرح کی
کیفیت کاشتکار کی سمجھ سے بالاتر ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے باوجود انتھک محنت اور مشقت کے کاشتکار اپنی فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر پاتے۔
٭٭٭
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں
گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گیارہویں، بارہیویں، دسویں اور نویں جماعت کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکول اسٹاف کو کورونا
ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے ذریعے گیارہویں، بارہیویں، دسویں اور نویں جماعت کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔
٭٭٭
ماہ ستمبر میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ بڑھ سکتا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ دھان کی فصل اس وقت نازک مرحلہ سے گذر رہی ہے۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ ماہ ستمبر میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ بڑھ سکتا ہے
اور اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔پتہ لپیٹ سنڈی کے پروانے کے پر سنہری/ زردی مائل بھورے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان پر ٹیڑھی میڑھی لائینں بنی ہوتی ہیں۔اس سنڈی کے سر کا رنگ کالا اور جسم
انگوری ہوتا ہے۔یہ سنڈی پتوں کا سبز مادہ(کلوروفل)کھا جاتی ہیںجس کی وجہ سے پتوں پر مٹیالے رنگ کی لکیریں پڑ جاتی ہیں۔پتے کا سبز مادہ ختم ہونے کی صورت میں اس میں جاری ضیائی تالیف کا عمل بری
طرح متاثر ہوتا ہے اور اس میں خوراک بنانے کی صلاحیت میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دھان کی فی ایکڑ پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے۔انڈے نکلنے کے بعد ایک دو دن تک یہ سنڈی کھلے پتے پر
ملتی ہے لیکن بعد ازاںیہ سنڈی پتے کے دونوں کناروں کو اپنے لعاب سے بنائے ہوئے دھاگے سے جوڑ دیتی ہے اور دھان کا پتہ لیپٹا ہوا یا نالی نما نظر آتا ہے اور یہ سنڈی پتے کے اندر رہ کر سبز مادہ کھا جاتی
ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سنڈی کے حملے کی ابتداءکی صورت میںاگر چند پودے متاثر ہوں تو متاثرہ پتوں کو کاٹ کر تلف کر دیں۔دھان کے کاشتکار پتہ لپیٹ سنڈی سے بچاﺅ کیلئے ہفتہ میں دو بار
پیسٹ سکاﺅٹنگ کریں۔دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے تجاوز کرے تو کارٹیپ ہائیدرو کلورائیڈ4 فیصد دانے داربحساب 9-10 کلوگرام فی ایکڑ یاکلورنیٹرانلی پرول+ تھایا میتھا
کسم0.6 فیصد دانے داربحساب 4 کلو گرام فی ایکڑ یافیپروفل80 فیصد ڈبلیوجی بحساب 30 گرام فی ایکڑیافیپروفل0.4 فیصددانے دار بحساب6 گرام فی ایکڑمیں سے کسی ایک زہر کا انتخاب کریں۔پتہ
لپیٹ سنڈی کے خلاف زہروں کا انتخاب کرنے سے قبل محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین سے مشورہ ضرور کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون