نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی ،خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے ڈینگی کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ہفتے کے روز

ڈویژن بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے منانے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے

جس کے مطابق ہفتہ کے روز تمام سرکاری دفاتر میں عمومی صفائی کروائی جائے گی۔دفاتر میں سٹورز میں پڑی ناکارہ چیزوں کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے۔

تمام سرکاری اداروں میں سربراہ کی موجودگی لازمی ہوگی جو اس تمام عمل کو ازخود مانیٹر کرنے کے پابند ہوں گے۔

دفاتر میں صفائی خصوصاً ڈینگی کنٹرول بارے فوکل پرسن نامزد کیا جائے گااور تمام سرکاری عمارات میں مچھر مار سپرے کروایا جائے گا۔

اس بارے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے ڈرنے کی بجائے اسکی افزائش روکنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ڈویژنل انتظامیہ نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے انتظامات کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے۔کمشنر ملتان ڈو یژن جاوید اختر محمود نے

واسا کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے دیں۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایک کمیٹی کی کنوینئر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ہیں جبکہ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا واٹر سپلائی مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر ہیں۔یہ کمیٹی واسا فلٹریشن پلانٹس اورٹیوب ویلز کا سروے کرکے رپورٹ مرتب کرے گی اورواٹر فلٹریشن،ٹیوب ویلز کی لاگت،

سٹاف ڈیوٹی اور دیگر امور پر بھی رپورٹ بنائے گی۔ دوسری کمیٹی کے کنوینئر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہیں

جبکہ ڈائریکٹر ریکوری واسا سیوریج مشینری آڈٹ ٹیم کے ممبر ہیں۔یہ کمیٹی واسا مشینری کی حالت، مشین ڈیوٹی پر تعینات سٹاف بارے رپورٹ پیش کرے گی

اور مشینری کی فعالیت پر لاگت بارے بھی رپورٹ مرتب کرے گی۔دونوں کمیٹیاں تین روز میں رپورٹ کمشنر آفس جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تُلہ کی رہنمائی میں جوائنٹ ٹاسک ٹیم کی بڑی کاروائی۔

جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے انچارج جے ٹی ٹی سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی ایک ہفتے کے اندر کاروائی کرتے ہوئے 13 سرچ آپریشنز کیے۔

سرچ آپریشنز ضلع ملتان کے مختلف تھانہ جات کو مختلف علاقوں میں کیے گئے۔

برآمدگی مال مسروقہ

:
جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران محمد عادل ولد محمد نواز قوم انصاری سکنہ محلہ باغ بیگی چوک شہیداں کو گرفتار کر کے

مقدمہ نمبر 332/20 مورخہ 01.09.2020 بجرم 457/380 ت پ تھانہ حرم گیٹ درج رجسٹر کر کے مسروقہ پرائز بانڈ مالیتی 09 لاکھ 87 ہزار 5 سو روپے برآمد کیے۔

اس کے علاوہ وٹک رقم مالیتی 02 لاکھ 12 ہزار 5 سو روپے برآمد کی۔

برآمدگی منشیات

:
جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2680 گرام چرس، 4 کلو گرام بھنگ، 75 بوتل ولائتی شراب، 260 لیٹرز دیسی شراب،400 لیٹر لہن اور 02 عدد چالو بھٹیاں برآمد کیں۔

برآمدگی ناجائز اسلحہ

:
جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05 عدد پسٹل، 01 عدد کاربین، 01 عدد کوزی، 01 عدد رائفل برآمد کر لیں۔

اس کے ساتھ ساتھ جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 05 مقدمات کا اندراج کیا جبکہ 01 مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 500 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
گرفتار ملزمان:
سرچ آپریشن کے دوران 22 مقدمات درج کر کے کل 12 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تُلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوائنٹ ٹاسک ٹیم کی کارکردگی کوسراہا۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ٹاسک ٹیم شہر بھر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے

خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

تا کہ معاشرے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

حکومت پنجاب نے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپ دیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز2 کی تیسری قسط جاری کردی۔اس بارے بات کرتے ہوئے

کمشنر ملتقن ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ فیز ٹو میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کی 239 سکیمیں شامل ہیں۔ڈویژن میں جاری کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 2 کیلئے محکموں کو 75 کروڑ جاری کردیے گئے ہیں۔

کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 2 کی پہلی قسط 28 کروڑ روپے جبکہ دوسری قسط 47 کروڑ روپے جاری کی گئ تھی

جس کے تحت ڈویژن میں ترقیاتی کام جاری ہے۔کمشنر ملتقن نے مزید کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز ون کی 1 ارب 95 کروڑ 60 لاکھ کی 255 سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے تیکس کے پیسہ کی پائ پائ عوام پر خرچ کی جائے گی۔
ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد اور شفافیت کو معیار بنایا جائے گا

اور سکیموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ سکیمیں مکمل کروانا متعلقہ محکمے کی ذمہداری ہے۔

کام نہ کرنے والے یا ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔کمشنر آفس کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ اور مکمل معاونت کی جارہی ہے ور معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان نے کہا ہے کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہمارا اولین فرض ہے۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں

میں قائم کسٹمرسروسز سنٹرز اور کمپلینٹ سنٹرز کا عملہ بجلی کی سپلائی میں تعطل کی شکایات پر فوری طورپر ازالہ کرے اورکم سے کم وقت میں صارفین کی شکایت

رفع کی جائے۔ایگزیکٹو انجینئرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرز کی چیکنگ یقینی بنائیں۔ میپکو کے تمام انتظامی

اور آپریشنل افسران کو جاری ہدایات میں انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات میں مہم چلائی جائے اور آپریشن سرکلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کی نگرانی کریں اور اس کی رپورٹ روزانہ کی

بنیاد پر جنرل منیجر آپریشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کو بھجوائی جائے۔ ایس ڈی اوز ہفتہ میں دو روز اور ایکسین ہفتہ میں ایک روز بجلی چوروں کی سرکوبی کے لئے بنائی گئی ٹیموں کے ساتھ کاروائی کریں۔ایکسین اورایس ایزنادہندگان کے خلاف فیلڈ

میں آپریشن کی نگرانی کریں۔ واجبات /بقایاجات کی عدم وصولی پر متعلقہ افسران کے خلاف ناقص کارکردگی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے جاری ہدایات میں کہا کہ ٹرانسفارمرز جلنے کی وجہ سے بجلی بحالی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیلڈ افسران 100اور200کے وی اے کے ٹرانسفارمرز کی بروقت بیلنسنگ یقینی بنائیں

اور ضرورت کے مطابق ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں توسیع بھی کی جائے۔

انہوں نے آپریشنل افسران کو ہدایت کی کہ ٹوٹے ہوئے کھمبوں اوربجلی کے خراب ہونے والے میٹروں کی تبدیلی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ملتان

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان کے جج مسعود ارشد نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شخص کے خلاف مقدمہ کی

سماعت تفتیشی انسپکٹر سمیت دیگر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے 14 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ اس موقع پر عدالت نے مقدمہ کے مخالف وکیل کی

استدعا پر مقدمہ کے تفتیشی افسر اور دیگر پولیس اہلکاروں کا بیان اکٹھے ریکارڈ کرنے کی استدعا کو منظور کرلیا جبکہ متاثرہ خاتون کی

والدہ کلثوم کا بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا خارج کردی کیونکہ پولیس نے رپورٹ 173 کے کالم چھ میں متاثرہ کی والدہ کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا

اس موقع پر مقدمہ کے گواہ و متاثرہ کے بھائی آفتاب نے بھی تیزاب پھینکنے کے واقعے کو آنکھوں سے دیکھنے کی تصدیق نہیں کی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ

گلگشت کی جانب سے پیش کیے گئے استغاثہ کے مطابق ملزم جمشید نے 12 مارچ کو سسرال میں موجود بیوی رقیہ بی بی کو گھریلو ناچاقی کی

بنیاد پر تیزاب سے جھلسا دیا تھا جس پر مقدمہ نمبر 308/20 درج کرکے ملزم جمشید کو نامزد کیا گیا ملزم جمشید ضمانت پر رہا ہے

جس کے خلاف شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

About The Author