دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

صاحبزادہ وحید کھرل

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں شاندار کارکردگی کے حامل افسران ریونیو محکمہ کی استعداد کار اور صلاحیتوں کا

منہ بولتا ثبوت ہیں اور ایسے افسران و سٹاف کی ستائش کی جانی چاہئیے وہ آج ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلع بہاول نگر میں سرکاری واجبات کی ریکوری

میں نمایاں کارکردگی کے افسران و اہلکاروں اور نمبر داروں میں توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کررہے تھے

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ محنتی ایماندار اور فرائض منصبی کو دیانت داری سے ادا کرنے والے افسران و سٹاف محکمے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں

اور صوبائی سطح پر بھی ضلع بہاول نگر نے ریونیو وصولیوں میں بہترین پرفارمنس دکھائی ہے جس کا کریڈٹ پوری ریونیو ٹیم کو جاتا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا کہ محکمہ ریونیو نے ضلع بہاول نگر میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کورونا کے خطرات کی

پرواہ نہ کرتے ہوئے تندہی اور شبانہ روز کام کرکے مطلوبہ اہداف حاصل کیے ہیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے ضلع بھر میں بہترین کارکردگی

پر 32افراد میں توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جن میں پانچ ریونیو افسران ،ایک سب رجسٹرار ،ایک ڈی آر اے، پانچ گرداور،دس پٹواری اور دس نمبردار شامل ہیں

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ مالی سال میں سرکاری واجبات اور ریونیو ٹارگٹس کی وصولیوں میں اعلی کارکردگی ،

انتھک محنت اور بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد شعیب خان جدون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور

اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی کو ایچیومنٹ سرٹیفیکیٹس سے نوازا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی پوسٹنگ سے قبل ضلع بہاول نگر ریونیو اور سرکاری واجبات کی کلیکشن میں 32ویں نمبر تھا لیکن

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد سمیت تمام ریونیو افسران کی ٹیم نے جانفشانی اور کورونا کے خطرات کے باوجود جان کی

پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری فرائض ایمانداری ، خلوص اور نیک نیتی اور فرض شناسی سے ادا کرتے ہوئے

ضلع بہاول نگر نے صوبہ بھر میں آبیانہ کی وصولی میں دوسری پوزیشن اور زرعی اِنکم ٹیکس کی ریکوری میں پانچوی پوزیشن کا اعزاز دلوایااور

سرکاری خزانے میں ضلع بھر سے ڈیڑھ ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا ہے۔

ضلع بہاول نگر کی تحصیل فورٹ عباس کے اسسٹنٹ کمشنر

احمد سلیم چشتی کو بھی ریونیو وصولیوں میں ٹاپ ٹین اسسٹنٹ کمشنرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاولنگر

 صاحبزادہ وحید کھرل

تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،متعدد منشیات فروش گرفتار،چرس اور شراب برآمد۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ایس ایچ اوتھانہ ڈاہرانوالہ افضل بابر کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد حسام اکرم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر169مراد سے ملزم

محمد عباس کو گرفتار کرکے شراب 35لیٹر اور چک نمبر 177مراد سے ملزم ندیم اقبال کو گرفتار کرکے شراب 30لیٹر برآمد کرلی۔محمد ریاض ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 174مراد میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کرکے

چرس235گرام برآمد کی جبکہ شراب کشید کرنے میں مصروف ملزم محمد عثمان عرف جبرو کو گرفتار کرکے موقع سے شراب 30لیٹر معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد کرلی۔

اسی طرح محمد طاہر ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 175مراد سے ملزم محمد طاہر کو گرفتار کرکے شراب 25لیٹر برآمد کی

جبکہ چک نمبر 177مراد سے ملزم اللہ رکھا کو گرفتار کرکے شراب 28لیٹر برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندارج کرکے

تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ منشیات کی شکل میں زہر بیچنے والے منشیات فروش ملک و قوم کے

دشمن ہیں جو ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں۔

منشیات کا عادی شخص پورے خاندان کی تباہی کا باعث بنتا ہے۔ضلعی پولیس نے ضلع بہاولنگر منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی،تین ملزمان گرفتار،اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد بشیر احمد کی سربراہی میں سب انسپکٹر ناظم علی نے

پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر86/5Rسے تین ملزمان اختر،حسنین شبیر اور عثمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز تین عدد پسٹل 30بور معہ روندز برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے

تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ

جرائم پر قابوپانے کے لیے غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام بہت ضروری ہے۔

ضلعی پولیس غیر قانونی اسلحہ کے روک تھام کے لیے اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔

About The Author