دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ سمیت ضلع بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت ضلع بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیدنگ میں اضافے سے علاقے میں برقی کاروبار، دفتری امور متاثرہیں،

جبکہ شہروں میں پانی کی فراہمی کم ہونے سے پینے کے پانی کی قلت ہے، علاوہ ازیں رات کے اوقات میں بجلی کی بندش اور غیراعلانیہ اضافی لوڈ شیڈنگ کے دوران شہری چوری کے خوف اور گرمی کی وجہ سے

راتیں جاگ کرگذارنے پر مجبورہیں، دن کو بند گھروں میں خواتین،بچے،ضعیف بیمارافراد گرمی کی شدت سے بے حال ہیں مقامی واپڈاعملے کی لاغرضی کی وجہ سے ڈیرہ شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد

ٹرانسفارمرس خراب ہونے کے بعد درست نہ ہوسکے ہیں، جس سے کنڈہ کلچراور بجلی چوری میں اضافہ ہواہے، شہریوں نے پیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کانظام درست کیاجائے خراب ٹرانسفارمرز کو ٹھیک

کرکے واپڈا عملے کی ملی بھگت سے موجودبجلی کے کنڈا سسٹم کا خاتمہ کیاجائے۔
٭٭٭
سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں سے سڑکیں تنگ حادثات روزانہ کا معمول بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں سے سڑکیں تنگ حادثات روزانہ کا معمول بن گئے شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے

سرکلرروڈ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے بااثر افراد خرید و فروخت شروع کر دیتے ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں رکشوں ، موٹر سائیکلوں اور ایمبولنسسز وغیرہ کو مشکلات

کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ دوسری جانب حادثات کا ہونا بھی روزانہ کا معمول بنتا جارہاہے ، جس کی وجہ سے قیمتی جانیں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں شہریوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، ڈی پی او ڈیرہ ، ڈی ایس پی

ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر لاوارث گاڑیاں چھوڑ کر جانے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سڑکوں پر گزرنے والے شہری مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں اور

سڑکیں کشادہ ہو سکیں۔
٭٭٭
بشیر پہاڑپوری ایڈووکیٹ کے انتقال پراظہار تعزیت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف قانون دان سعید اللہ خان مروت ایڈووکیٹ ،خیال محمد شیرانی ایڈووکیٹ اور جمیل احمد ترک ایڈووکیٹ نے سنیئر وکیل بشیر پہاڑپوری ایڈووکیٹ کے

انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے صبروجمیل کی خصوصی دعاءکی ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے ۔انہوں

نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک تھے ، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءانتہائی سنیئر اور قابل ماہر قانون سے محروم ہوگئے ہیں ، ،ان کے خلاء کبھی پُر نہیں

کیا جاسکتا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
٭٭٭
باپ اور بھائیوں سمیت تین افراد کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے انہیں گرفتارکرنے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ محمد سعید نے بچوں کی لڑائی پر پڑوسی کو لاتوں مکوں سے زدوکوب کرکے لہولہان کرنے کے مقدمہ میں ملوث باپ اور بھائیوں سمیت تین افراد کی عبوری

ضمانت منسوخ کرکے انہیں گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے ،استغاثہ کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود فصل رحیم کالونی ڈیرہ میں بچوں کی لڑائی پر ملزمان نے پڑوسی ہارون ولد سمین جان قوم مروت سکنہ

ورکشاپ فصل رحیم کالونی کو لاتوں مکوں سے زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا ، ایم ایل رپورٹ آنے پر باپ فتح اللہ اوردوبھائیوں سہیل ،عقیل پسران فتح اللہ اقوام گنڈہ پور ساکنان فضل رحیم کالونی کے

خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ، ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کرائی جس پر بحث مکمل کر کے عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے

ہیں ۔
٭٭٭
مکان میں داخل ہوکر دوشیزہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دوشیزہ کے مکان میں داخل ہوکر ا س کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی،نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود کوٹ تگہ

میں نوجوان رات کے وقت دوشیزہ کے مکان میں داخل ہوگیا اور اسے پکڑ کر چھیڑ چھاڑ کرنے لگا ،اس دوران شور شرابے پر اہل خانہ بیدار ہوگئے اور نوجوان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے بھاگ نکلنے

میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے دوشیزہ کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
خواتین کے تنازع پر قتل کی سنگین واردات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خواتین کے تنازع پر قتل کی سنگین واردات ،پنیالہ کے گاﺅں شاہ حسن خیل میں خواتین کے تنازع پر مسلح ملزمان نے 35 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،

ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،مقتول کے باپ کی رپورٹ پر چار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے گاﺅں شاہ حسن خیل میں مسلح ملزمان نے

خواتین کے تنازع پر 35 سالہ گل اسلم ولد حضرت علی قوم قطب خیل سکنہ کٹہ خیل کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد

لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر چار ملزمان انعام اللہ ولد مثل خان قوم دلت خیل سکنہ کٹہ خیل ،امان اللہ ولد مثل خان ،کلیم اللہ ولد مثل خان اور احمد خان عرف روڑا ولد سید خان

ساکنان شاہ حسن خیل کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ،مقتول کے باپ کے مطابق اس کے بیٹے کو ملزمان امان اللہ ،کلیم اللہ اور احمد خان کی ایماءپر انعام اللہ نے قتل کیاگیا ہے ۔وجہ عداوت خواتین کا تنازع بیان کیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی مذید چھان بین شروع کردی ہے۔
٭٭٭
تاش پر جوئے کی محفل الٹ دی ، دو جواری موقع سے گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کلاچی پولیس نے علاقہ ٹکواڑہ میں تاش پر جوئے کی محفل الٹ دی ، دو جواری موقع سے گرفتارکرلیے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے نقدی اور تاش کے پتے برآمد ، پولیس نے پانچ

ملزمان کے خلاف جواءکھیلنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی پولیس نے جواءکھیلنے کی اطلاع پر تحصیل کلاچی کے گاﺅں ٹکواڑہ میں چھاپہ مارا اور چھاپہ زنی کے دوران تاش کے

ذریعہ جواءکھیلنے والے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا تین وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دوہزار روپے نقدی اور تاش کے پتے برآمد کرلیے ،پولیس نے پانچ

ملزمان کے خلاف جواءکھیلنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ملزم کے خلاف خیانت مجرمانہ ،فراڈ اور دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سٹی پولیس نے ریسیکو15 کے قریب کرایہ کی دکان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک دکان کا کرایہ وصول کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع

کے مطابق ملزم اختر ولد غُلے میر خان قوم بنوچی سکنہ حال گلوبل ٹاﺅن نے ریسکیو 15 کے قریب دکان کرایہ پر حاصل کی جسے بعدازاں اس نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے کرایہ کی دکان کو دوحصوں میں تقسیم کرکے

ایک دکان کو کرایہ پر دے کر اس کا کرایہ خود وصول کرتارہاہے،پولیس نے ملزم کے خلاف خیانت مجرمانہ ،فراڈ اور دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
٭٭٭
نوجوان کے ساتھ دھوکہ ،نوبیاہتادلہن سسرالیوں کو لوٹ کر فرار ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نوبیاہتادلہن سسرالیوں کو لوٹ کر فرار ہوگئی ،دلہن اور دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کامقدمہ درج کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی کے رہائشی

نورمحمد ولد جان محمد قوم لوہار نے تھانہ کلاچی میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان حزب اللہ ولد ارونگزیب ،کریم بخش عرف کالا ولد اللہ بخش ساکنان کلاچی ،محمد اقبال ولد حسین بخش سکنہ پہاڑپور ،مجاہد ولد میر بخش سکنہ

ضلع بھکر نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے میرا نکاح مسماة(گ بی بی ) دختر محمد اقبال سکنہ پہاڑپور کے ساتھ کرایا بعدازاں اس کی بیوی گھر سے ضروری سامان وزیورات لوٹ کرملزمان بالا کے ساتھ بھاگ گئی

،پولیس نے متاثرہ شوہر کی رپورٹ پر اس کی بیوی اور سسر سمیت پانچ افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
15 ستمبر سے ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)15 ستمبر سے ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ ،پندرہ ستمبر سے ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،صوبائی کورونا ٹاسک فورس اور کابینہ

کے اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی ،شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کا تعین بھی کردیا ہے ،جس پر عمل درآمد کورونا شادی ہال انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی ،شادی ہالز کھولنے کے بعد ان کی

مانیٹرنگ کی جائے گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں دوباہ شادی ہالز پر پابندی عائد کردی جائے گی ،کورونا وائرس کے باعث شادی ہالز کو بند کیاگیا تھا اور شادی ہالوں میں ہر قسم کی تقریبا ت پر

پابندی عائد کی گئی تھی ،تاہم بعض علاقوں میں گھروں کے اندر شادیوں کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہا ،شادی ہالز پندرہ ستمبر سے کھولنے کا اعلان وفاق کی جانب سے کیاگیا تھا ۔
٭٭٭
یونیفارم ،سٹیشنری کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیفارم ،سٹیشنری کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کردیاگیا ،چھ ماہ کی طویل ترین بندش کے بعد تعلیمی اداروں کے کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی درسی کتابوں ،کاپیوں

،یونیفارم ،سکول بیگز اور شوز کی قیمتوں میں پانچ سے پچاس فیصد تک خوفناک اضافہ کردیاگیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکولز نے کورونا ایس او پیز کے نام پر اضافی فنڈ وصول کرنے کے لئے نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں

،پندرہ ستمبر سے مرحلہ وار طور پر سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سٹیشنری کی دکانوں پر والدین کا رش لگ گیا ہے ،کاپیوں ،اسٹیشنری کی خریداری میں اضافہ ہوگیا

ہے ،یونیفارم اسٹیشنری اور کتابوں کے لئے پرائیویٹ سکولوں سے منسلک دکانیں بھی کھل گئی ہیں ،پینسل ،ربڑ،کلر پینسل،شاپنر،پریکٹیکل کاپی ،ڈرائینگ کاپی ،رف کاپی ،رجسٹر،اچھی کاپی ،چھوٹی کاپی کی قیمتوں

میں تیس فیصد تک کا اضافہ کردیاگیاہے ،یونیفارم طالب علم پینٹ ،شرٹ ،ٹائی کی قیمتوں میں بیس فیصد تک اضافہ کردیاگیاہے جس سے والدین کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
٭٭٭
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکول کھولنے کی منظوری دے دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکول کھولنے کی منظوری ،پندرہ ستمبر سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکول کھولنے کی منظوری دے دی

گئی ہے ،کورونا کے باعث مارچ سے ملک بھر کے سرکاری وغیر سرکاری میڈیکل کالجز اور نرسنگ کالجز اور ڈینٹل کالجز بند تھے ،تاہم وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل

کالجز اور نرسنگ سکولز بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کی ہدایات کی ہیں ،طلباءوطالبات کو کورونا ایس او پیز کے تحت آنے کی ہدایات کی گئی ہیں ،سرکاری اور غیر سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجز کی انتظامیہ نے پندرہ ستمبر

سے کھولنے کے حوالے سے طلباءوطالبات کو آگاہ کرنا شروع کردیاہے۔
٭٭٭
بجلی کے یکمشت بل ادا کرنے کے لئے اقساط پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بجلی کے یکمشت بل ادا کرنے کے لئے اقساط پر پابندی عائد ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے یکمشت بل ادا کروانے کے لئے اقساط پر پابندی لگادی ہے جبکہ گزشہ ماہ کے بلوں کے

ساتھ سابقہ بلوں کی اقساط کے شامل ہونے سے بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں جس سے صارفین کی چیخیں نکل گئی ہیں ،پیسکو سمیت مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوںنے یکمشت بل ادا کروانے کے لئے اقساط پر پابندی

لگادی ہے ،پیسکو کے مختلف دفاتر میں اقساط بند ہونے کے حوالے سے صارفین کو بتایا جارہا ہے ،صارفین کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے دوران صرف دوماہ کے بلوں میں ریلیف دیاگیا جو کہ ایک ہی

دفعہ وآپس لیا جارہا ہے ،پیسکو حکام کے مطابق جن صارفین نے زیادہ ماہ سے بل ادا نہیں کیا ہے ان کے بقایا جات زیادہ ہیں ان کی اقساط نہیں کی جارہی ہیں ،گھریلو اور انڈسٹریز بلوں کی اقساط بھی بند کرادی گئی

ہیں ۔
٭٭٭
سکولوں میں محفوظ واپسی کے لئے والدین اور اساتذہ کے لئے ہدایت نامہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزارت قومی صحت نے سکولوں میں محفوظ واپسی کے لئے والدین اور اساتذہ کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق سکول

جانے سے پہلے سکول کے دوران اور گھر آکر بچوں کا باقاعدگی سے ہاتھ ضروری ہے۔ بچوں کی رہنمائی کریں کہ وہ ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز

کریں۔سکول جانے والے تمام بچے ماسک پہنیں، بچے صاف ماسک استعمال کریں، کپڑے والے ماسک کو روزانہ ایک دفعہ ضرور دھوئیں۔ بچوں کو تربیت دیں کہ وہ ایک دوسرے کو ماسک کے پہننے پر طنز یا

مذاق نہ اڑھائی اور نہ ہی نفرت کا اظہار کریں۔ بچوں کو سکول چھوڑتے اور واپس لاتے وقت خود بھی ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ کریں، اگر بچے و کھانسی یافلو جیسی علامات ہوں تو اس کو سکول

نہ بھیجیں۔ سکول میں بچے اپنی اشیا ایک دوسرے کو نہ دیں اور نہ ہی کھانے پینے کی چیزیں شیئر کریں۔ ہجوم سے بچیں اور باقاعدگی سے ڈیسک ، بیت الخلائ ، کھیل کے سازو سامان اور دروازوں کے ہینڈل وغیرہ

کو جراثیم سے پاک رکھا جائے۔
٭٭٭
پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ کالجز میں سالانہ فیس ساڑھے نو لاکھ روپے مقرر کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ کالجز میںسالانہ فیس ساڑھے نو لاکھ روپے مقرر کردی ،آئندہ سیشن میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخل ہونے والے سالانہ فیس یونیورسٹی آف

ہیلتھ سائنسز میں جمع کروائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے رواں برس پرائیویٹ کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والے طلبا ئسے اضافی فیسیں وصول کرنے کی شکایات کے ازالہ

کیلئے فیصلہ کیا ہے۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخل ہونے والے سٹوڈنٹس کی سالانہ فیس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جمع ہوگی۔ فارن سٹوڈنٹس بھی ڈالرز میں فیس یو ایچ ایس کو جمع کروائیں گے۔ یوایچ

ایس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے مکمل کرکے فیسیں متعلقہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے اکاﺅنٹس میں ٹرانسفر کرے گی۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس بھی

ساڑھے 9 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے جس میں ہاسٹل کی سالانہ فیس بھی شامل ہوگی۔
٭٭٭
آن لائن ٹیگس گوشوانے جمع کروانے والوں کے لیے آسان اور زبردست سہولت پیش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آن لائن ٹیگس گوشوانے جمع کروانے والوں کے لیے آسان اور زبردست سہولت پیش کردی۔ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ

ایف بی آر نے مالی سال 2020 کے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کے فارم ویب سائٹ پر جاری کردئیے ہیں۔اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس فارم کو تنخواہ دار اور چھوٹے طبقے کے تاجروں کے لیے

مزید آسان اور سادہ کردیا گیا ہے کیونکہ اب ایسے افراد کو ریٹرن جمع کرانے کے لیے ایک صفحے پر ہی بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کے آن لائن ویب

پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے داخل کرائے جا سکتے ہیں، ایک کروڑ تک ٹرن اوور والے تاجروں کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا فارم نہایت سادہ مرتب کیا گیا ہے جبکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ فارم کو بھی

پہلے سے آسان کردیا گیا تاکہ بغیر کسی پریشانی کے ریٹرن جمع کرائے جاسکیں۔ایف بی آر ترجمان کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے آن لائن رہنمائی کے ساتھ آسانی سے داخل کئے جا سکتے ہیں، ادارے نے

شہریوں کی مشکلات اور الجھن کو مدنظر رکھتے ہوئے درکار معلومات کو نہایت ہی آسان فہم بنادیا ہے جس کے بعد اب انکم ٹیکس گوشوارے اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ

انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے پر ٹیکس گزاروں کی رہنمائی کے لئے اشتہاری مہم چلائی جائے گی جبکہ ٹیکس گزاروں کی رہنمائی کے لیے ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جسے دیکھتے ہوئے آسانی کے

ساتھ خود ریٹرن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے لیے تمام فیلڈ دفاتر میں سہولتی ڈیسک قائم کئے ہیں جبکہ سسٹم کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے تاکہ 30ستمبر تک شہری آسانی

کے ساتھ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرادیں۔
٭٭٭
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے نام سے نئی سرمایہ کاری سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے نام سے نئی سرمایہ کاری سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،3 ماہ سے 5 سال کی مدت تک کے سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری پر پرکشش منافع ملے
گا۔حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سرمایہ کاری سکیم کیلئے قوانین 2020 تیار کرلیے ہیں۔بیرون ملک مقیم نان ریذیڈنٹ پاکستانی 3،6 اور12 ماہ کے علاوہ 3 اور5 سال کا سرٹیفکیٹ خرید سکیں گے۔سرمایہ کاری

ڈالر، روپے یا کسی بھی طے شدہ کرنسی میں کی جا سکے گی۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں لگایا گیا سرمایہ قبل از وقت کیش کرانے کی سہولت بھی ہوگی۔روایتی بینکنگ قوانین کے ساتھ ساتھ شریعہ کمپلائنٹ قوانین کے تحت

بھی سرمایہ کاری کرنے کی سہولت ہوگی۔ایف بی آر میں بیرون ملک ظاہر کردہ اثاثے رکھنے والے ریذیڈنٹ پاکستانی بھی اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق سرٹیفکیٹ سے حاصل منافع پر

ٹیکس لاگو ہوگا تاہم زکو کی لازمی کٹوتی سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

About The Author