پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد گرفتار
سرینگر
(ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ پولیس نے ضلع حاجن علاقے میں پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کچھ نامعلوم افراد نے حاجن قصبے میں پاکستانی پرچم لہرائے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عہدیدار نے بتایا ‘اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں ایف آئی آر درج کی گئی
اور تفتیش کے دوران میر محلہ حاجن سے 3 افراد مجیب شمس ، تنویر احمد میر اور امتیاز احمد شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ
اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اے وی پڑھو
آزاد کشمیر:بس کھائی میں گر گئی، 18افراد جاں بحق
کے پی ایل کے افتتاح میچ میں راولاکوٹ ہاکس کامیاب
مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، یوم سیاہ منایا گیا