دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

70سالہ بزرگ نے مسلح ڈاکوؤں کو مار بھگایا، وڈیو سامنے آگئی

ہاتھاپائی کے دوران ڈاکو کا پسٹل گرگیا کیش کاونٹر پر بیٹھا بزرگ پسٹل لے کر ڈاکووں کے پیچھے بھاگا لیٹروں کی دوڑیں لگ گئیں

صادق آبادکے علاقے سنجرپور میں 70 سالہ بزرگ نے ڈکیتی کی وردات ناکام بنادی ہاتھاپائی کے دوران ڈاکو کا پسٹل گرگیا کیش کاونٹر پر بیٹھا بزرگ پسٹل لے کر ڈاکووں کے پیچھے بھاگا لیٹروں کی دوڑیں لگ گئیں واردات کی CCTV فوٹیج  سامنے آگئی۔

صادق آبادکے علاقے سنجرپور میں لٹیرے گاہک کے روپ میں سپر اسٹور میں آئے اسلحہ تان کر لوٹنے کی کوشش کی مگر ان کا سامناہوا کیش کاونٹر پر بیٹھے 70سالہ بزرگ سے جو عمر کے برعکس بہادر نکلا ڈاکووں نے اسلحہ کے زورپر دکانداراور اس کے ساتھی کو یرغمال بنالیامگر برزگ نے ڈاکووں سے ڈرنے کی بجائے مزاحمت کی بزرگ دکاندار اور ڈاکووں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگی اس اثناء میں ڈاکو ہواس باختہ ہوگیا اس کے ہاتھ سے پسٹل گر گئی 70 سالہ بزرگ نے سپٹل اٹھائی تو ڈکووں نے جان بچانے کے لیے دوڑ لگائی وارات کی سی سی ٹی فوٹیج میں واضع دیکھا جاسکتاہے کہ کس طرح ڈاکو دم دباکر بھاگ نکلے ہیں

About The Author