ملتان
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے ناگزیر ہے۔
یہ بات انہوں نے افغانستان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر منصور احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔
بات چیت کے دوران پاک افغان تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بطور سفیر افغانستان نامزدگی پر منصور احمد خان کو مبارکباد دی
اور کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ داریاں، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے ناگزیر ہے۔
انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے
۔وزیر خارجہ نے کہا کہ منصور علی خان جیسے وسیع تجربہ کے حامل سفارت کار کی بطور سفیر تعیناتی سے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ نامزد سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان نے وزیر خارجہ کی طرف سے کی
طرف سے دی جانے والی خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ منصور احمد خان اس سے قبل ویانا میں بطور سفیر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کا دوسرا اجلاس پیر کو چئیرمین کمیٹی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر ارشد داد نے اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک انصاف کی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کے قیام کا مقصد پارٹی کے نظم و ضبط کو قائم رکھتے ہوئے اراکین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا اور پارٹی اہداف کے حصول کیلئے باہمی روابط کے فروغ کو یقینی بنانا شامل ہے۔
اجلاس کے دوران اراکین پارلیمان اور جماعتی قیادت کے مابین روابط کار کو مو¿ثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی و حکومتی پالیسی و فیصلہ سازی میں جماعت و پارلیمانی نمائندگان کی آرا ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں
۔پاکستان تحریک انصاف الحمدللہ سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی قوت کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کی روشنی میں جماعت کو ملک بھر میں
منظم اور مستحکم بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں جماعتی و حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی وضع کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شاہ ممحمود قریشی نے کہا کہ
کمیٹی کے ابتدائی اجلاس میں طے کیے گئے لائحہ عمل کے مطابق، معزز اراکین کمیٹی کی جانب سے بہت عمدہ تجاویز سامنے آئیں جن پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں، تمام توانائیاں بروئے کار لا کر منظم طریقے سے اپنے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
چیئرمین پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اعجاز حسین جنجوعہ کا نجی گروپ آف کالجز کے حکام سے معائدے پر دستخط ہوگئے جس کے مطابق پی ایچ اے ملتان کے ملازمین کے
بچے اب نجی کالج میں 50فیصد رعایتی فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کرینگے اس کے علاوہ ملازمین کے رشتہ دار بھی 50فیصد رعایتی فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ادارے کا چارج سنبھالتے ہی ملازمین کی فلاح کے لیے سرگرم ہوں۔ملازمین کی مستقلی کے بعد اب ملازمین کے لیے
دیگر فلاحی کام کر رہے ہیں۔ملازمین بھی دل لگا کر ایمانداری سے کام کریں تاکہ وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کو ملتان میں عملی جامہ پہنا سکیں۔
اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے ملتان ملک امجد عباس بھی موجود تھے۔
شعبہ تعلقات عامہ
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان روبینہ کوثر نے کہا ہے کہ ریکوری اہداف بہتر بنارہے ہیں۔
مختلف پارکوں میں مخیر حضرات کی جانب سے تعاون پر پارکوں کو ان کے نام سے منصوب کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے
جن کی سفارشات تیار کر لے گئی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارکوں کی کمیٹی اور ریکوری اہداف سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے پارکوں میں سرگرمیاںجاری ہیں۔ریکوری اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔۔لینئر پارک 9نمبر اور آفیسر کالونی پارک کے نام کی تبدیلی زیر غور ہے۔
پارکوں اور گرین بیلٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بہتر بنارہے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن فنانس نے پارکوں کا دورہ بھی کیا ۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی اور سابق وائس چیئرمین پی ایچ اے ممبر
بورڈ آف ڈائریکٹر محمد اقبال سیفی بھی موجود تھے
شعبہ تعلقات عامہ
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے بر یفنگ دیں.
پی ایچ اے ملتان کے جاری منصوبوں اور شجر کاری کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا.
شعبہ تعلقات عامہ
پی ایچ اے ملتان
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
شہر کی سب سے قیمتی زمین پر قبضہ مافیا کی نظر تھی، قبضہ مافیا کو شہر کی ساری سیاسی قیادت کی بھر پور حمایت حاصل تھی اور سیاسی قائد کی وقت کے وزیر اعلیٰ سے ذاتی دوستی۔
صورتحال کافی گمبھیر تھی اور ہم بطور اسسٹنٹ کمشنر ان کی راہ میں واحد لیکن کمزور سی رکاوٹ تھے۔
شہر میں ہماری پوسٹنگ کا قصہ بھی بڑا دلچسپ تھا۔ ہمارے پیش رو نے اپنے اچھے کام سے دو نمبر مافیا کو نکیل ڈالی ہوئی تھی،
نوجوان افسر شہر کے لوگوں میں خاصا مقبول تھا لیکن سیاسی قیادت پریشان تھی اور حواری تو ایسے کہ دم پہ پاؤں آیا ہوا۔
سو سارے چٹی دلال، کمیشن خور اور افسر کے ساتھ تصویر بنوا کر نمبر گانٹھنے والے وفد کی صورت سیاسی قائد سے ملے اور انہیں لاہور کی طرف روانہ کیا
کہ افسر کا تبادلہ کروا کر آنا ہے، یوں وہ نیک نام افسر شدید سیاسی دباؤ پر تبدیل کر دیے گئے اور قرعہ فال اس خاکسار کے نام نکلا۔ اچھے افسر کی تبدیلی پر سارے ناجائز معززین نے
مٹھائیاں تقسیم کیں اور ہمارے نام کے خوش آمدیدی بینر شہر کے ہر چوک چوراہے پر لٹکا دیے یوں ہم شہر میں وارد ہونے سے پہلے ہی متنازعہ او
ر ناپسندیدہ قرار پائے کہ سیاستدانوں کے ”اپنے“ بندے تھے۔ بات کچھ ایسی غلط بھی نہ تھی پر حواریوں کا پروپیگنڈا زیادہ۔ عوام کی رائے بہرحال ہمارے آنے سے پہلے ہی ہمارے خلاف نظر آئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اخترزمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ایک نئے سٹرکچر کے تحت کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
محکمہ زراعت ساؤتھ پنجاب کا تمام سٹاف سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب کی ڈسپوزل پر ہوگا اور ان کے لوکل ایشوز ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں حل کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ شعبہ زراعت جنوبی پنجاب کے ڈویژنل ہیڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت ساؤتھ پنجاب میں گریڈ 20 کی نئی پوسٹیں پیدا کی گئی ہیں۔
زراعت ایک بہت بڑا محکمہ ہے لہٰذا جنوبی پنجاب میں زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے محکمانہ کارکردگی میں اضافہ ناگزیر ہے۔
تمام افسران اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب میں تمام افسران کو ٹریننگ کی ضرورت ہے
لہٰذا ان کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے ٹریننگ کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو توقعات ہم سے وابستہ کی گئی ہیں
ان پر پورا اتریں گے اور زرعی شعبہ میں ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے۔ تمام شعبہ جات کی بہترین کوارڈینیشن اور فاسٹ ٹریک سرگرمیوں پر عملدرآمد کے نتیجہ میں اہداف حاصل کریں گے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار کے لئے آئندہ کے چالیس دن بہت ہی اہم ہیں: ڈاکٹر زاہد محمود
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار کے لئے آئندہ کے چالیس دن بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس وقت دن اور روات کا درجہ حررات کپاس کی فصل کے لئے بہت مثالی ہے اور کپاس کی فصل پر ڈدوی،پھول،گڈی اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جارہی ہے۔
کپاس کے کاشتکاروں کے آج ہی سے اپنی فصل بارے بہت زیادہ چوکس اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی مہینے 70سے80 فیصد کپاس کی پیداوار کا انحصار ہوتا ہے۔
ذرا سی کوتاہی یا غفلت پیداورار میں خاطر خواہ کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس مرحلے پر کپاس کے کاشتکار اپنی فصل کو کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ اور اپنی فصل کی ہفتہ میں دو
سے تین بار پیسٹ سکاؤٹنگ ضررور کریں۔بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اور رطوبت میں اضافے سے گلابی سنڈی کی نسل آگے بڑھتی ہے
اسی لئے اس نازک مرحلے پر فصل کی نگہداشت بہت ضروری ہے۔ گلابی سنڈی سنڈی کی ستمبر کے مہینے میں افزائش تیز ہو جاتی ہے اور یہی وہ وقت ہے جب کپاس کے پودوں پر ٹینڈے زیادہ آتے ہیں اور سنڈی کا حملہ بھی نمایاں ہوتا ہے۔
گلابی سنڈی انڈے سے نکلنے کے تقریبا ً30منٹ بعد ہی کپاس کی ڈودی میں داخل ہو جاتی ہے۔گلابی سنڈی کے حملے کی وجہ سے پھول مدھانی نما شکل اختیار کر لیتا ہے
اور ٹینڈوں میں سنڈی کے داخلے کے بعد سوراخ بندہوجاتا ہے اور اندر ہی اندر بیج کو کھاتی رہتی ہے۔
سوراخ بند ہوجانے کی وجہ سے متاثرہ ٹینڈے کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے۔ متاثرہ ٹینڈوں کیں سنڈیوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
سوراخ بند ہوجانے کی وجہ سے حملہ شدہ کپاس پر سپرے مؤثر نہیں رہتی۔اسی لئے گلابی سنڈی کو سپرے سے کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے۔
گلابی سنڈی کے شدید حملہ کی صورت میں کاشتکار سی سی آر آئی کے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے آفسیران سے رابطے میں رہیں اور ان کی طرف سے بتائی گئی سفارشات پر عمل کریں۔
ڈائریکٹر
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان
شعبہ:ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
07 ؎نشتر 2 کی 463 کنال 18مرلے زمین پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے نشتر 2 کی تعمیر کا جائزہ لینے کےلئے سائٹ کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نشتر 2 پر 9ارب روپے لاگت آئے گی،جبکہ فیز ون کا 4 ارب سے زائد کا تخمینہ ہے۔جون 2021 میں نشتر 2 کا آو¿ٹ ڈور آپریشنل کردیا جائے گا۔
کمشنر آفس کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔گزشتہ مالی سال میں نشتر 2 کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کئے گئے
جبکہ امسال ترقیاتی بجٹ میں 1 ارب روپے نشتر 2 کیلئے مختص کئے گئے جو کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بھی کر دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر فوکل پرسن نشتر 2 ڈاکٹر اعجاز مسعود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 500 بیڈز ہسپتال اور ڈاکٹروں ،نرسوں کے رہائشی بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں۔
گزشتہ سال اڑھائی ارب روپے آئی ڈیپ کے حوالے کئے گئے۔کھدائی ،عمارت کی بنیادوں کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ چار دیواری ،سڑک کی تعمیر شروع کی جاچکی ہے۔
عمارت کی بنیاد میں دیمک کنٹرول دواءکا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
07 کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی،
پولیو سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آنی چاہیں،رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈینگی،پولیو کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے۔
جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ پولیو کنٹرول کیلئے مائیکرو منصوبہ بندی کرنے اور اس پر مکمل عملدرآمد کروانے کی
ضرورت ہے۔ڈینگی ،پولیو ٹیموں کو مانیٹر کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پولیو وائرس موجود ہے ،
خطرہ موجود ہے۔پولیو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ یہ ہماری نئی نسل کی بقا کا معاملہ ہے اور اس پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، پولیو کنٹرول ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد،سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈاکٹر عطاالرحمن کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں میونسپل سروسز فیز1 پروگرام جاری ہے جبکہ فیز 2 کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
فیز ون کی تمام سکیمیں رواں ماہ مکمل کرکے تمام منصوبوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ کمشنر آفس جمع کروایا جائے۔
حکومت پنجاب نے میونسپل سروسز فیز 2 کا اعلان کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے میونسپل سروسز پروگرام بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ میونسپل سروسز پروگرام کے تحت سڑکوں، گٹروں کی مرمت،سٹریٹ لائٹس فعال،واٹر پیوریفکیشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں گے۔
ڈویژن بھر کی صفائ کی حالت بہتر بنائ جاسکے گی اور سیورج وغیرہ کا کام کیا جاسکے گا۔پروگرام میں کوئ نئ سکیم شامل نہیں ہوگی
اور صرف مرمتی کام کیا جائے گا۔
اس بارے بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں 40 کروڑ کی لاگت سے 139 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں
جبکہ ضلع خانیوال میں 29 کروڑ کی لاگت سے 190 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں ۔ضلع وہاڑی میں 17 کروڑ کی لاگت سے 94 سکیمیں مکمل
جبکہ ضلع لودھراں میں 17 کروڑ کی لاگت سے 193 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔
اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن ،میونسپل کارپوریشن،تحصیل کونسل کے افسران بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان کی ہدایت پرگزشتہ روز سبزی منڈی روڈ پر گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا اور سمیجہ آباد روڈ سے سبزی منڈی جانے والی شاہراہ عثمان غنی روڈ کی بھرپور صفائی کی گئی۔
صفائی آپریشن میں چار ٹرالیوں،دو ٹرک اور دو لوڈر ٹریکٹرز نے حصہ لیا جبکہ 25 ورکرز پر مشتمل سپیشل سکواڈ کو صفائی کا ٹاسک سونپا گیا۔
صفائی کے دوران سمیجہ آباد چوک سے سبزی منڈی کے عقبی گیٹ تک عثمان غنی روڈ کے متوازی بند ہوجانیوالی نہر میں ڈالے گئے کوڑا کرکٹ اور تمام کچرا اٹھا لیا گیا۔
سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے عثمان غنی روڈ کا وزٹ کیا۔
سی ای او نے مقامی نمائندہ افراد اور دوکانداروں سے بھی گفتگو کی اور سڑک پر کوڑا اور کچرا پھینکنے پر سخت ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر
شہر کو صاف ستھرانہیں رکھا جا سکتا۔ شہریوں کو سڑکوں اور گلیوں میں کوڑا اور کچرا پھینکنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
شہری کوڑا اور کچرا اپنی دوکانوں اور گھروں کے باہر رکھیں یا قریبی ویسٹ بن میں ڈالیں جہاں سے کمپنی ورکرز کوڑا اٹھانے کی ذمہ ساری نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ کے سٹاف کو عثمان غنی روڈ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔آئندہ اگر روڈ پر کوئی کوڑا اور کچرا پھینکتے ہوئے پایا گیا
تو اسے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔عبدالطیف خان نے بوسن روڈ،چونگی نمبر،چونگی نمبر14،وہاڑی چوک اور ممتاز آباد کا بھی وزٹ کیا
اور مرکزی شاہراہوں پر مکینیکل سوئپر کے ذریعے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
نیوز ٹکرز ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب
ملتان:- ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کی صدارت میں اجلاس
ملتان:- سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے ماتحت اداروں کی کارکردگی کا جائزہ
ملتان:-نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اتھارٹیز کا کردار محدود ہو جائے گا- اے سی ایس
ملتان :-ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے افسران نئے سسٹم کے لیے منظم ہو جائیں زاہد اختر زمان
ملتان:- ڈویلپمنٹ اتھارٹیز انجینیرنگ فرم کے طور پر ماڈل تیار کریں زاہد اختر زمان
ملتان:- ملتان میں ابتدائی طور پر پانچ سیکریٹری کام شروع کریں گے اے سی ایس
ملتان:- سیکرٹری ہاؤسنگ 15 روز میں اپنا دفتر فنکشنل کریں اے سی ایس
ملتان :- آئندہ چند روز میں جنوبی پنجاب کے سیکریٹریز کو فنڈز کا اجراء کر دیا جائے گا زاہد اختر زمان
ملتان:-سپانسر شپ کے تحت ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چوراہوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت
ملتان:-پی ایچ اے بہاولپور کی کارکردگی مایوس کن قرار
ملتان :- ملتان شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کا 40 ارب روپے مالیت کا منصوبہ ماسٹر پلان کے مطابق مکمل کرائیں- زاہد اختر زمان
ملتان:-ای سسٹم پر خط و کتابت کو اپنایا جائے اے سی ایس
ملتان:- دفاتر کے لیے فوری کرایہ کی عمارات حاصل کی جائیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب
ملتان۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں میونسپل سروسز پروگرام جاری
ملتان۔کمشنر جاوید اختر کا فیز ون کی تمام سکیمیں رواں ماہ مکمل کرنے کا حکم
ملتان۔کمشنر کا تمام محکموں کو منصوبوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ کمشنر آفس جمع کروانے کا حکم
ملتان۔حکومت پنجاب نے میونسپل سروسز فیز 2 کا اعلان کر دیا ہے۔کمشنر ملتان
ملتان۔پروگرام کے تحت سڑکوں، گٹروں کی مرمت،سٹریٹ لائٹس فعال،واٹر پیوریفکیشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں گے۔ کمشنر
ملتان۔ملتان میں 40 کروڑ کی لاگت سے 139 سکیمیں مکمل کی جاچکی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ
ملتان۔خانیوال میں 29 کروڑ کی لاگت سے 190 سکیمیں مکمل کی جاچکی۔وقاص خاکوانی
ملتان۔ضلع وہاڑی میں 17 کروڑ کی لاگت سے 94 سکیمیں مکمل کی جاچکی۔ وقاص خاکوانی
ملتان۔ضلع لودھراں میں 17 کروڑ کی لاگت سے 193 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔وقاص خاکوانی
ٹکرز
ملتان۔ کمشنر جاوید اختر محمود سے محمد بن قاسم بلائیند ویلفیئر فاؤنڈیشن وفد کی ملاقات
ملتان۔معذور افراد کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر
ملتان۔حکومت پنجاب معذور افراد کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے، جاوید اختر
ملتان۔جسمانی معذوری کے ہوتے ہوئے ہمت کرنا اصل کامیابی ہے۔ کمشنر ملتان
ملتان۔بریل پرنٹنگ پریس،برقی وہیل چیئرز، سفید چھڑی کے اسمبلنگ یونٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر
ملتان۔نابینا افراد کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پلیٹ فارم سے متعدد نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر
ملتان۔چیئرپرسن سعدیہ کرمانی اور وفد نے کمشنر کو تعیناتی پر پھول پیش کئے۔
ٹکرز
ملتان۔کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈینگی،پولیو کنٹرول جائزہ اجلاس
ملتان۔صوبے کو ڈینگی،پولیو سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ جاوید اختر
ملتان۔ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں۔ جاوید اختر
ملتان۔رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر ملتان
ملتان۔ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے۔ کمشنر
ملتان۔جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ جاوید اختر محمود
ملتان۔پولیو کنٹرول کیلئے مائیکرو منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر
ملتان۔ڈینگی ،پولیو ٹیموں کو مانیٹر کرنے کیلئے ٹھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ کمشنر
ملتان۔پولیو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ جاوید اختر
ٹکرز۔
ملتان۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کی سربراہی میں اجلاس
۔
ملتان۔اجلاس میں ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور ڈویژنوں کے آفیسران کی شرکت۔
ملتان۔چیف انجینئر ساؤتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤ قاسم بھی شریک۔
ملتان۔ڈی جیز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،پی ایچ ایز کی بھی شرکت۔
ملتان۔واسا،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،پھاٹا آفسران بھی شریک۔
ملتان۔ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بہت بڑا اقدام ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ
ملتان۔تمام آفسران عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔لیاقت علی چٹھہ
ملتان لوگوں کے کام ہونگے تو اللہ بھی راضی ہوگا۔سیکرٹری ہاؤسنگ
ملتان۔دفاتر میں ڈسپلن،اوقات کار کی سختی سے پابندی کی جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ
ملتان۔ اپنے ماتحت آفسران کو کام کرنے کی عادت ڈالیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ
ملتان۔فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے۔لیاقت علی چٹھہ
ملتان۔جنوبی پنجاب کے تمام بند فلٹریشن پلانٹس جلد آپریشنل کئے جائیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ
ملتان۔ پی ایچ ایز شہروں کو خوبصورت،شجرکاری کا سلسلہ تیز کریں۔لیاقت علی چٹھہ
ٹکرز
ملتان۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں میونسپل سروسز پروگرام جاری
ملتان۔کمشنر جاوید اختر کا فیز ون کی تمام سکیمیں رواں ماہ مکمل کرنے کا حکم
ملتان۔کمشنر کا تمام محکموں کو منصوبوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ کمشنر آفس جمع کروانے کا حکم
ملتان۔حکومت پنجاب نے میونسپل سروسز فیز 2 کا اعلان کر دیا ہے۔کمشنر ملتان
ملتان۔پروگرام کے تحت سڑکوں، گٹروں کی مرمت،سٹریٹ لائٹس فعال،واٹر پیوریفکیشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں گے۔ کمشنر
ملتان۔ملتان میں 40 کروڑ کی لاگت سے 139 سکیمیں مکمل کی جاچکی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ
ملتان۔خانیوال میں 29 کروڑ کی لاگت سے 190 سکیمیں مکمل کی جاچکی۔وقاص خاکوانی
ملتان۔ضلع وہاڑی میں 17 کروڑ کی لاگت سے 94 سکیمیں مکمل کی جاچکی۔ وقاص خاکوانی
ملتان۔ضلع لودھراں میں 17 کروڑ کی لاگت سے 193 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔وقاص خاکوانی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار کے لئے آئندہ کے چالیس دن بہت ہی اہم ہیں: ڈاکٹر زاہد محمود
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ
کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار کے لئے آئندہ کے چالیس دن بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس وقت دن اور روات کا درجہ حررات کپاس کی
فصل کے لئے بہت مثالی ہے اور کپاس کی فصل پر ڈدوی،پھول،گڈی اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جارہی ہے۔
کپاس کے کاشتکاروں کے آج ہی سے اپنی فصل بارے بہت زیادہ چوکس اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی مہینے 70سے80 فیصد کپاس کی پیداوار کا انحصار ہوتا ہے۔ذرا سی کوتاہی یا غفلت پیداورار میں خاطر خواہ کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
اس مرحلے پر کپاس کے کاشتکار اپنی فصل کو کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ اور اپنی فصل کی ہفتہ میں دو سے تین بار پیسٹ سکاؤٹنگ ضررور کریں۔
بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اور رطوبت میں اضافے سے گلابی سنڈی کی نسل آگے بڑھتی ہے اسی لئے اس نازک مرحلے پر فصل کی نگہداشت بہت ضروری ہے۔ گلابی سنڈی سنڈی کی ستمبر کے مہینے میں افزائش تیز ہو جاتی ہے
اور یہی وہ وقت ہے جب کپاس کے پودوں پر ٹینڈے زیادہ آتے ہیں اور سنڈی کا حملہ بھی نمایاں ہوتا ہے۔
گلابی سنڈی انڈے سے نکلنے کے تقریبا ً30منٹ بعد ہی کپاس کی ڈودی میں داخل ہو جاتی ہے۔گلابی سنڈی کے حملے کی وجہ سے پھول مدھانی نما شکل اختیار کر لیتا ہے اور ٹینڈوں میں سنڈی کے داخلے کے بعد سوراخ بندہوجاتا ہے
اور اندر ہی اندر بیج کو کھاتی رہتی ہے۔ سوراخ بند ہوجانے کی وجہ سے متاثرہ ٹینڈے کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے۔ متاثرہ ٹینڈوں کیں سنڈیوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہو سکتی ہے
سوراخ بند ہوجانے کی وجہ سے حملہ شدہ کپاس پر سپرے مؤثر نہیں رہتی۔اسی لئے گلابی سنڈی کو سپرے سے کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے۔
گلابی سنڈی کے شدید حملہ کی صورت میں کاشتکار سی سی آر آئی کے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے آفسیران سے رابطے میں رہیں اور ان کی طرف سے بتائی گئی سفارشات پر عمل کریں۔
ڈائریکٹر
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان
شعبہ:ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
07 نشتر 2 کی 463 کنال 18مرلے زمین پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے نشتر 2 کی تعمیر کا جائزہ لینے کےلئے سائٹ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نشتر 2 پر 9ارب روپے لاگت آئے گی،
جبکہ فیز ون کا 4 ارب سے زائد کا تخمینہ ہے۔جون 2021 میں نشتر 2 کا آو¿ٹ ڈور آپریشنل کردیا جائے گا۔ کمشنر آفس کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کیلئے مکمل
معاونت فراہم کی جارہی ہے۔گزشتہ مالی سال میں نشتر 2 کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کئے گئے جبکہ امسال ترقیاتی بجٹ میں 1 ارب روپے نشتر 2 کیلئے مختص کئے گئے جو کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بھی کر دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر فوکل پرسن نشتر 2 ڈاکٹر اعجاز مسعود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 500 بیڈز ہسپتال اور ڈاکٹروں ،نرسوں کے رہائشی بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں۔گزشتہ سال اڑھائی ارب روپے آئی ڈیپ کے حوالے کئے گئے۔کھدائی ،
عمارت کی بنیادوں کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ چار دیواری ،سڑک کی تعمیر شروع کی جاچکی ہے۔عمارت کی بنیاد میں دیمک کنٹرول دواءکا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
07 کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی،پولیو سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آنی چاہیں،رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈینگی،پولیو کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے۔
جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ پولیو کنٹرول کیلئے مائیکرو منصوبہ بندی کرنے اور اس پر مکمل عملدرآمد کروانے کی
ضرورت ہے۔ڈینگی ،پولیو ٹیموں کو مانیٹر کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پولیو وائرس موجود ہے ،
خطرہ موجود ہے۔پولیو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ یہ ہماری نئی نسل کی بقا کا معاملہ ہے اور اس پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، پولیو کنٹرول ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد،سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈاکٹر عطاالرحمن کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں میونسپل سروسز فیز1 پروگرام جاری ہے جبکہ فیز 2 کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
فیز ون کی تمام سکیمیں رواں ماہ مکمل کرکے تمام منصوبوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ کمشنر آفس جمع کروایا جائے۔
حکومت پنجاب نے میونسپل سروسز فیز 2 کا اعلان کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے میونسپل سروسز پروگرام بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ میونسپل سروسز پروگرام کے تحت سڑکوں، گٹروں کی مرمت،سٹریٹ لائٹس فعال،واٹر پیوریفکیشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں گے۔
ڈویژن بھر کی صفائ کی حالت بہتر بنائ جاسکے گی اور سیورج وغیرہ کا کام کیا جاسکے گا۔پروگرام میں کوئ نئ سکیم شامل نہیں ہوگی اور صرف مرمتی کام کیا جائے گا۔
اس بارے بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں 40 کروڑ کی لاگت سے 139 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ ضلع خانیوال میں 29 کروڑ کی لاگت سے 190 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں ۔
ضلع وہاڑی میں 17 کروڑ کی لاگت سے 94 سکیمیں مکمل جبکہ ضلع لودھراں میں 17 کروڑ کی لاگت سے 193 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔
اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن ،میونسپل
کارپوریشن،تحصیل کونسل کے افسران بھی موجود تھے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اہم پیغام
آج کا دن قومی سطح پر شُکرانے کا دن ہے۔ اختر ملک
ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس کی مدد سے افواج پاکستان نے دشمن کے ارادے خاک میں ملائے۔ اختر ملک
آج کے دن افواج پاکستان سُرخرو ہوئیں۔ ڈاکٹر اختر ملک
ذلت اور نامرادی دشمن کا مقدر ٹھہری۔ ڈاکٹر اختر ملک
قوم کے بہادر بیٹوں نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو نشان عبرت بنایا۔ اختر ملک
افواج پاکستان ہمارا غرور اور تمام پاکستانیوں کے دلوں کی ڈھڑکن ہے۔ اختر ملک
وطن کی ناموس پر مر مٹنے والے افواج پاکستان کے جانباز سپاہیوں کو میرا سلام ۔ اختر ملک
تو سلامت وطن ۔ تاقیامت وطن ۔ پاکستان زندہ آباد ۔ اختر ملک
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال، سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید اور سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل نے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دور ہ کیا۔
دورہ کے دوران ادارہ کے تحت جاری تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ادارہ کے تحت لگائے گئے تجرباتی ٹرائلز کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سائنسدانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سفید مکھی اور گلابی سنڈی کیخلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی دریافت میں
تیزی لائی جائے تاکہ ان اقسام کو عام کاشت کیلئے جلد از جلد فیلڈ میں متعارف کرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ
ان اقسام کو کاشتکاروں اور انڈسٹری کیلئے پر کشش بنانے کیلئے فائبر کوالٹی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کی حامل بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کپاس کی بحالی اور پیداوار میں اضافہ کیلئے کاٹن ریسرچ اسٹیشن ملتان کا درجہ بڑھا کر انسٹیٹیوٹ بنا دیا گیا ہے۔
کپاس کی نئی اقسام کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر صغیر احمد نے تحقیقی سرگرمیوں بارے
مکمل بریفنگ دی۔بعد ازاں وزیر زراعت پنجاب نے ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر حمیداللہ کو کلین نرسری پلانٹس کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے اورباغبانوں کوسر
ٹیفائیڈ نرسری کے پودے فراہم کرنے بارے ہدایات دیں۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس) رانا علی ارشد،
ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب ڈاکٹر محمدانجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر عابد محمود،
ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر،ڈاکٹر صغیر احمد، شہزاد صابر، نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب،ترجمان وزیراعلٰی پنجاب، ایم پی اے اور ممبر صوبائی کشمیر کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے
کہ6 ستمبر 1965ء میں بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں مکارانہ اور بزدالانہ حملہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ
وہ نہ تو دوست اچھا ہے اور نہ ہی دشمن اچھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے منہ کی کھانا پڑی اور ذلت و رسوائی اس کا مقدر بنی آج ایک مرتبہ پھر اس نے اسی مکاری کے
ساتھ مقبوضہ کشمیر پر جو حملہ کر کے کشمیریوں پر جو مظالم کا سلسلہ شروع کیا ہے تو ان شاء اللہ ایک مرتبہ پھر اسکو منہ کی کھانا پڑے گی
پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کشمیر کی آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک لڑیں گے ان خیالات کااظہار
انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے زیر اہتمام شمع بنا سپتی و کوکنگ آئل ملتان اور ویز واش ملتان کے
اشتراک سے دفتر OPC ملتان میں منعقدہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقدہ خصوصی سیمینار بعنوان”اے راہِ حق کے شہیدو” سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔
جس کی صدارت چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی جبکہ تقریب کے
مہمانان اعزاز میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام شاہ کے صاحبزادے رہنما پاکستان تحریک انصاف بریسٹر سید عابد امام شاہ،
جنرل سیکرٹری PTI شعبہ خواتین جنوبی پنجاب قربان فاطمہ، مارکیٹنگ منیجرشمع بناسپتی عمران اعظمی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔
تقریب کے میزبان ایگزیکٹو ممبر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان انجنئیر رانا محمد شیراز، ممبر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن علی صابر سبحانی،
محمد ارسلان سرفراز اور PS چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید شہباز حیدر بخاری تھے۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے محمد ندیم قریشی نے کہا کہ
بھارت نے پاکستان پر ثقافتی یلغار کر رکھی ہے اور ہماری نئی نسل کو اپنی ثقافتی یلغار کے ذریعے بے راہ روی کی طرف مائل کر کے کمزور کر رہا ہے
ہمیں اپنے مکار و عیار دشمن سے صرف اسلحہ کے ذریعے سرحد پر نہیں بلکہ سفارتی محاذ اور جدید علوم کے ساتھ ہر محاذ پر جنگ کرنی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کہا کہ ہماری نئی نسل جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور دفاع وطن کیلئے اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
نئی نسل اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے اور اعلٰی تعلیم حاصل کر کے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
بریسٹر سید عابد امام شاہ نے اس موقع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان قومی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، قوم ”شہدائے پاکستان“ کی قربانیاں کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دے گی
ہمیں اپنے شہیدوں پر فخروناز ہے پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ واستحکام قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لازوال قربانیاں پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
نعیم اقبال نعیم اور عمران اعظمی نے کہا کہ ہمارا نوجوان با صلاحیت اور با علم ہے اور وہ دور جدید کی ایجادات سے مستفید ہور ہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ
وہ ان ایجادات کا استعمال ملکی دفاع اور تعمیر و ترقی کے لئے کرے کیونکہ نوجوان ہی ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے حقیقی محافظ ہیں جنہوں نے آگے چل کر ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے۔
اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماوّں قربان فاطمہ، رانا محمد شیراز، تسنیم کوکب، محمد اشرف قریشی، میاں محمد ماجد، پروفیسر عبدالماجد وٹو،حافظ معین خالد، ملک سلیمان طارق، پروفیسر محمود ڈوگر، شیخ محمد یامین،
انعام مکی خان، عمران بخاری، زاہد محمود کھوکھر، ارسلان سرفراز اور علی صابر سبحانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ہمیں قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کے لیے ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کے عزم کو یاد دلاتا ہے
یہ دراصل یومِ تجدید عہد کا دن ہے ہمیں چاہیے کہ اس دن قومی یکجہتی کے لیے اپنا یوم دفاع عزم ویقین اور جوش وجذبے کے ساتھ مناکر یہ ثابت کریں کہ
پوری قوم ملک کی سالمیت،کشمیریوں کے حقوق انسانی کے تحفظ، تحریک آزادی کے لیے متحد اور ہم آوازہے اور اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سیمینار کے آخر میں پاکستان کی سالمیت، شہدا ء کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعائیں کی گیئں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان۔
ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے زیر اہتمام شمع بنا سپتی اور ویز واش کے اشتراک سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر
منعقدہ خصوصی سیمینار بعنوان”اے راہِ حق کے شہیدو” میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات،ترجمان وزیراعلٰی پنجاب محمد ندیم قریشی، مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی،
بریسٹر سید عابد امام شاہ،نعیم اقبال نعیم،عمران اعظمی،قربان فاطمہ، رانا محمد شیراز،
تسنیم کوکب، محمد اشرف قریشی، میاں محمد ماجد، پروفیسر عبدالماجد وٹو،حافظ معین خالد، ملک سلیمان طارق،
پروفیسر محمود ڈوگر،سید شہباز حیدر بخاری،شیخ محمد یامین،انعام مکی خان،
عمران بخاری، زاہد محمود کھوکھر، ارسلان سرفراز اور علی صابر سحانی و دیگر شریک ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ6 ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے،
اس دن کئی گنا بڑے عیار اور مکار بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو ہماری پاک فوج نے دشمن کے جنگی حملہ کا جانثاری سے مقابلہ کیا
اور دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے جب کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کا غرور خاک میں مل گیا
اور اسے شرمندگی اٹھانا پڑی,ندیم قریشی نے کہا کہ قوم نے ریاستی نصب العین دوقومی نظریہ،
قومی اتحاد اور حب الوطنی سے بھارت کو عبرت ناک شکست دی
،
ہم وطن عزیز کے دفاع میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے،پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے متحد اور پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ
بھارت حال ہی میں پاکستان کی دفاعی طاقت کا عملی مظاہرہ دیکھ چکا ہے،ہم دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،
آج بھی ہمیں 1965 جیسے جوش, جذبہ اور ولولہ کی ضرورت ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان محمد طیب خان نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کی حدود میں دریائے چناب کے پانی کی سطح میں واضح کمی آنا شروع ہو گئی ہے
اور ہیڈ محمد والا کے مقام پرگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاو میں40 ہزار کیوسک سے زائد کمی آئی ہے،
ہیڈ محمد والا کے مقام پر 6 ستمبر دوپہر بارہ بجے پانی کا بہاو1 لاکھ60 ہزار کیوسک نوٹ کیا گیا،اس مقام پر پانی کی سطح میں اڑھائی فٹ تک کمی آئی ہے،
محمد طیب خان نے کہا کہ دریا کے بیڈ میں پانی پھیل جانے کی وجہ سے شیر شاہ کے مقام پر پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے،
تمام متعلقہ ادارے دریائے چناب سے متاثرہ مواضعات میں موجود ہیں،ریسکیو1122 تحصیل سٹی اورصدر کے ایریا میں ریسکیو کی بجائے اب ٹرانسپورٹ کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
علاوہ ازیں ضلع ملتان کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز گزشتہ روز اپنی تحصیلوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مانیٹرنگ میں مصروف رہے ۔
دوسری جانب لائیو سٹاک اور ریسکیو1122 نے بھی گزشتہ24 گھنٹوں کی کارکردگی کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے دریائے چناب کے قریب واقع بستی ٹالہی والی کا دورہ کیا ہے،
اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ریونیو سروے رپورٹ کے مطابق کسی گھر کو نقصان نہیں پہنچا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے ٹالہی والا میں راشن بھی تقسیم کیا۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے بستی ماڑھا اور بگڑیں میں قائم ریلف سنٹرز کا وزٹ کیا،اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالاغلام سرور نے سیلاب سے
متاثرہ شینی شمالی اور جنوبی کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ کی۔طرف سے جاری کئے اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو نے 24 گھنٹوں کے دوران185 لوگوں کو
بوٹ کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے ڈیٹا کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے
ضلع کے سیلاب متاثرہ مواضعات میں 3196 جانوروں کی ویکسی نیشن کی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان ۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایت پر یوم شھدا6ستمبر پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام ملی جوش جزبہ سے منایا گیا۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے جام شھادت نوش کرنے والے ریسکیو جوان شہید راؤ تصور اور محمد یونس کی قبروں پر ان کے آبائی قبرستانوں میں
جاکر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی قبر پر گل پاشی کی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس کے
ریسکیو جوانوں پر مشتمل چاک چوبند دستہ نے شہداء کی قبر پر قومی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ
وطن عظیم اور قوم کی خاطر جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ان کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم ان کی
قربانی کو بھولے نہیں ہیں یہ آج بھی ہمیں یاد ہیں اور انکی یادیں ہمارے ساتھ ہیں_ ہم ریسکیو1122,پاک افوج ،
پولیس سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
وطن عزیز شہداء کی قربانیوں کے طفیل انشااللہ تاقیامت قائم رہے گا۔اور دشمن کبھی بھی میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔
اس موقع ریسکیو 1122 ملتان کی طرف سے شہدا کے والدین اور بچوں کو تحائف پیش کئے گئے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 215 ایمرجنسیز میں 219 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں
ملتان شہر میں 212 جبکہ شجاع آباد میں 02 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 60 ہے 59 حادثات ملتان میں جبکہ 01حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے
ان حادثات میں مجموعی طور پر 61 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 36 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا
–
شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے
–
ملتان میں 59 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 61 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 21 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا
–
آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں جبکہ 04 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں
میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 113 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 39 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 65 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا
میں 14 کرائم ایمرجنسی اور 16 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا –
ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 118 مردوں کو جبکہ 63 خواتین کوریسکیو کیا —
ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 45 ایمرجنسیز پر رسپانس
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
وفاقی وزیر خارجہ امور مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
دیامیر بھاشاڈیم، منڈا، داسو اور دیگر ہائیڈل ذرائع سے بجلی کے حصول کے لئے کام شروع کردیاگیاہے۔ ہوا اور سورج کی روشنی سے بھی بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام جاری ہے
جس سے مستقبل میں عوام کو سستے نرخ پر بجلی دستیاب ہوگی۔ آئی پی پیز سے سستی بجلی کے حصول کے لئے بات چیت حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہے
اور جلد عوام کو بجلی بلوں میں واضح فرق نظر آئیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں 132KVفاطمہ جناح گرڈاسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ
ملتان شہرمیں 132KVفاطمہ جناح گرڈاسٹیشن کے قیام سے ہزاروں صارفین کی بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا اور علاقہ میں ترقی ہوگی۔
نئے گرڈاسٹیشن کے قیام سے صنعتیں اور زراعت کے شعبے مستفیدہوں گے۔ وفاقی وزیر خارجہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان کو تعیناتی پر مبارکباددی۔
تقریب سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زادہ زین حسین قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے خطاب کیا اور کہا کہ انجینئر محسن رضاخان کی تعیناتی کے
بعد طویل عرصہ سے التواء کا شکار منصوبوں پر کام شروع ہوگیاہے۔ ٹرانسفارمرز اپ گریڈیشن، فیڈرز کے قیام اور بائفرکیشن،
لوٹینشن سکیموں کی تکمیل سے عوام مستفید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شمسی توانائی کے منصوبوں پر معاہدہ کرلیاہے جس سے عوام کو انتہائی سستے نرخوں پر بجلی ملے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ مستقبل میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے اور ہزاروں صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے
نئے132KVفاطمہ جناح گرڈاسٹیشن قائم کیاجارہاہے۔ 37کروڑروپے سے زائد لاگت سے تعمیر ہونے والے گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے دو پاورٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے اور چار لائن بے(Bay) تعمیر کی جائیں گی۔
گرڈاسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے کے لئے ڈبل سرکٹ لائن این جی پی ایس۔جہانیاں اور این جی پی ایس۔مخدوم رشید سے منسلک کیاجائیگا۔ نئے گرڈاسٹیشن کے قیام سے 132KVوہاڑی روڈ، قاسم پور اور قاسم باغ گرڈاسٹیشنوں کو ریلیف ملے گا۔
نئے 132KVفاطمہ جناح گرڈاسٹیشن سے40ہزار نئے گھریلو،5ہزار کمرشل اور 500 صنعتوں کو نئے کنکشنز فراہم کئے جائیں گے اور نئے11فیڈرز بھی بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر خارجہ امور مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر 132KVفاطمہ جناح گرڈاسٹیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان نے گرڈاسٹیشنوں
اور ٹرانسمیشن لائنوں کے منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی سید جواد منصوراور بجلی کی ہائی ٹینشن /لوٹینشن سکیموں کی بروقت تکمیل
پر پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن رانا محمد ایوب اوردونوں شعبوں کی ٹیموں کو شاباش دی۔ اس موقع پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ عبدالرحیم سومرواور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 74بجلی چور پکڑ لئے۔83ہزار192 یونٹس بجلی چوری کرنے
پر12 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔5ستمبر 2020ء کو ملتان سرکل میں 22گھریلو
اورکمرشل صارفین کو28326یونٹس چوری کرنے پر385118روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 16 گھریلو
صارفین کو17979یونٹس چوری کرنے پر239452روپے جرمانہ،بہاولپور سرکل میں 6 گھریلواورکمرشل صارفین
کو5267یونٹس چوری کرنے پر87804روپے،ساہیوال میں 9گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو8412یونٹس چوری کرنے پر113942روپے جرمانہ،
رحیم یار خان میں 13 گھریلوصارفین کو13006یونٹس چوری کرنے پر267500روپے جرمانہ،
مظفرگڑھ میں 3 گھریلوصارفین کو1432یونٹس چوری کرنے پر23000روپے جرمانہ،
بہاولنگر میں 4گھریلوصارفین کو7355یونٹس چوری کرنے پر52499روپے جرمانہ
جبکہ خانیوال میں ایک گھریلو صارف کو1415یونٹس چوری کرنے پر33960 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات
میں 7اور8ستمبر 2020ء کو بند رہے گی اس بندش سے بہاولپور سرکل کے7ستمبر کو 11KVدربارمحل، شادمان سٹی، اسلامیہ یونیورسٹی، آزادی، ڈیرہ بکھا اور کیواے ایس پی
فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 11KVسول ہسپتال، جھانگی والا، الائیڈ سالونٹ پلانٹ،
بی وی ایچ، کالج روڈ 2، سنٹرل جیل، الاظہر ٹیکسٹائل ملز، بدرشیر، سٹی بغداد، دربار محل، شادمان سٹی، کالج روڈ1،جناح اور نواب پورہ فیڈرز سے7ستمبر کو ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے نو بجے صبح تک جبکہ8ستمبر کو ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 7اور8ستمبر کو11KVقطب پور،
سٹی نورپیر، ماڈل ٹاؤن، سٹی دنیاپور، ٹھٹھہ اور علی شیر فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، 11KVلائل پور، حویلی ناصر خان، راجہ پور، سٹی1، شہیداں والا، گیلے وال، 53/M، ڈی ایچ کیو، جیل، عزیزفیڈز، بے نظیر فیڈرز سے ساڑھے سات بجے
صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVذخیرہ فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،11KVصادق دوست اوراسرانی خیرپورٹامیوالی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،
رحیم یار خان سرکل کے11KVفریدی، سٹی خانپور، صدر بازار، نواں کوٹ، دین پورفیڈرز سے7ستمبر کو ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 8ستمبر کو 11KVگھمن والی، جانگی، محمد نگر،
کوٹ سمابہ فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 7اور8ستمبر کو 11KVچوگھاتی اور یوسف آبادفیڈرز سے سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، وہاڑی سرکل کے 11KVتیمورشہید،سٹی3اورسٹی5فیڈرز سے7ستمبر کو ساڑھے سات بجے صبح سے
ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVنیازپور، ارشاد خان، شکرگنج، ککری خورد اور جلہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہرتک، 8ستمبر کو11KVطفیل شہید اورفیصل ٹاؤن فیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،
11KVسٹی1،سٹی2، آر سی اے کالونی اور فدافیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہرتک،ڈی جی خان سرکل کے 7اور8ستمبر کو 11KVسٹی فورٹ منرو،بواٹہ، بواٹہII، اناری، ٹی ایچ کیو لیول سول ہسپتال فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،
7ستمبر کو 11KVحاجی پور، جپسم، ناری، نظام آباد اورشاہ سلیمان فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک،11KVکوٹ ہیبت، شاکر ٹاؤن، کالج روڈ1،
کالج روڈ2، نورنگ آباد، انڈسٹریل، سول لائن 1،ڈی ایچ کیو1اور ایکسپریس ہسپتال فیڈرز سے سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، 8ستمبر کو 11KVسخی سرور اور چوٹی بالا فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، 11KVنگر نائی اورسخی سرورIIفیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے نو بجے صبح تک، 11KVبیٹ سونترا، کوٹلہ احسان، شکارپور،
ریلوے، نیوٹبی قیصرانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک، ساہیوال سرکل کے 7اور8ستمبر کو11KV غازی، نیوفردوس، خواجہ عارف، قطب شہانہ، علی گڑھ، سکیم نمبر 3، سول لائن، شاہ مدار،
رفیع گارڈن، میدھالی شریف، مائز فارم فیڈرزسے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،7اور8ستمبر کو 11KVسیکشن 67، عارف شہید، سٹی عارفوالہ، 117/EB، بوریوالہ روڈ، نیوفیکٹری،اولڈ فیکٹری، ٹرخنی، قلندرشاہ، نواباں والا، احمد یار، لال شاہ، اسلم شہید، مہدی خان اور شہر جیلانی فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،
خانیوال سرکل کے 7اور8ستمبر کو 11KVچک8/BR، چک13، سٹی3،سٹی4، ڈلہ بنگلہ، حماد بنگلہ، ممدوٹ، نیوکسووال، اولڈ کسووال، وہنی وال، ایم ٹی ایم اور کیوٹی ایم فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،مظفرگڑھ سرکل کے 7ستمبر کو 11KVکوٹ ادوسٹی،
دائرہ دین پناہ I، ٹیوب ویل فیڈر5، 2،ٹی پی لنک 8+9فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے نو بجے صبح تک جبکہ8ستمبر کوساڑھے سات بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،
11KVٹیوب ویل فیڈر1،3،4،7اور سنانواں فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 7اور8ستمبر کو 11KVنیو انڈسٹریل مدینہ اور ٹی پی لنک 8+9فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،
بہاولنگر سرکل کے7اور8ستمبر کو 11KVفضل شاہ،گجیانی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 11KVریلوے روڈفیڈر سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر پی او سٹاف کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی
:
پی او سٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ ڈکیت کاشف ہانسلہ ولد احمد بخش سکنہ بستی ریاض آباد ملتان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم تھانہ الپہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
کاروائی میں انچارج پی او سٹاف سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق، اے ایس آئی ممتاز، محمد عمران اور پی او سٹاف کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔
ترجمان
ملتان پولیس
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون