دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھا ان علاقوں کا سروے کرکے ٹڈی دل کے انڈوں کو تلف کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ

انڈوں کی تلفی کے لئے تحصیل جام پور میں ٹھل سیرت اور تحصیل روجھان کے قبائلی علاقوں کا خصوصی طور پر سروے کیا جائے۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے بارے میں بھرپور آگاہی فراہم کریں

اور معلوماتی پمفلٹ تقسیم کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کنٹرول کمیٹی کو متحرک کیا جائے اور سپرے مشینری کو ورکنگ پوزیشن میں ہونا چاہئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راحت حسین راشد، زراعت آفیسر ظفراللہ عارف، پرسنل سٹاف آفیسر عبد الرحمان،ڈاکٹر زکریا اورفلک شیر موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔انہوں نے کال ریکارڈ رجسٹر اور دی جانے والی سیلاب کی تازہ ترین معلومات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو معلومات کی فراہمی کے لئے فلڈ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کر رہا ہے

اور سیلاب کی معلومات کے حوالے سے کسی بھی وقت 0604920029پر کال کی جا سکتی ہے۔

پرسنل سٹاف آفیسر /سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر عبدالرحمان نے کنٹرول روم بارے مکمل

بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حافظ ممتاز احمد بھی ہمراہ تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کے اعادہ اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

دفاع وطن کی جنگ میں پاک افواج اور پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی اور پاک افواج اور قوم نے دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے

منہ توڑ جواب دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ

ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی قومی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور بقا کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلیے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔

پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے اور ہم پاکستان کی سلامت اور سا لمیت کا ہر قمیت پر تحفظ کریں گے

اور ملکی وقار کو ہمشیہ بلند رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کی دہشت گردی کے خاتمے کیلیے سیاسی و عسکری قیادت نے جس مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا،

وہ ملکی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔قومی اتحادویگانگت کی مثال نے پاکستان کے تمام دشمنوں پر واضح کر دیا ہے کہ

ملکی سلامتی اور بقا کو لا حق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کےلئے یہ قوم متحد ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر ہمیں باہمی اختلافات بھلاکر وطن عزیز کے استحکام کے لیے مل جل کر

کام کرنے اور پاکستان کو صیح معنوں میں فلاحی ریاست اور معاشی قوت بنانے کیلیے بھر پور جہدوجہد کرنے کا عزم کرنا ہے۔

About The Author