تربت بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی کارکن, آرٹسٹ اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ مبینہ طورپر قتل کردی گئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق شاہینہ شاہین بلوچ کی میت سول اسپتال تربت میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے گھرشاہی تمپ تربت منتقل کردی گئی ہے۔مقامی ذرائع شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کو پراسرار قرار دے رہے ہیں۔تاہم قتل کی وجوہات بارے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
شاہینہ شاہین بلوچ بلوچستان کی معروف صحافی اور سماجی کارکن تھیں ۔وہ پی ٹی وی بولان میں مارننگ شو ہوسٹ اوربلوچی میگزین دزگہارمیگزین کی ایڈیٹر بھی تھیں۔ شاہینہ شاہن بلوچ بلوچستان میں حقوق نسواں اور صنفی برابری کے لئے کام کرنے والی توانا آواز تھیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ