دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ چھٹہ

تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ جھوک اترا کی رانا برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم شدید فائرنگ ایک جاں بحق 7 شدید زخمی.ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل

.
تفصیل کے مطابق سابقہ دشمنی پر جھوک اترا کے رانابرادری کے دو گروپوں میں جھوک اترا موڑ پر خونی تصادم ہوگیا اور مبینہ طور پررانا اللہ وسایا.

راناعمران.رانارمضان وغیرہ نے رانا عبداللہ وغیرہ کی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ پر رانا ناصرعبداللہ ولد راناعبداللہ اترا جاں بحق ہوگیا.

رانا عامرعبداللہ.واجدعبداللہ.ساجداتراپسران راناعبداللہ اترا.راناسلطان.محمدارسلان سبحان پسران رانابشیراحمد.راناخرم اقبال.رانااحمد وغیرہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں جھوک اتراپولیس نے گاڑی میں ڈال کر راستے میں ریسکیو1122کے حوالے کیا

جنہوں نے تمام زخمیوّں کوٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.اس سے قبل دونوں فریقین میں متعدبار فائرنگ جھگڑے ہو چکے تھے موجودہ واقعہ پر جھوک اترا پولیس نے

واقعہ کی تحقیقات اورشوہداکھٹے کرکے کاروائی شروع کردی ہے.ذرائع کے مطابق سابقہ جھگڑا کے مقدمہ کی پیروی پر عدالت میں پیشی کے دوران گالم گلوچ اس واقعہ کاموجب بنی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ چھٹہ:

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چوٹی زیریں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کی زیر نگرانی

میڈیکل کیمپ میں مرد،خواتین اور بچوں کو مفت تشخیص،علاج معالجہ اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے

کیمپ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ

یونین کونسل نواں کے علاقے بستی اللہ بخش میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیمپ لگایا گیا جہاں دیگر امراض کا بھی علاج معالجہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں مرد و خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ ضروری پیرامیڈیکل سٹاف موجود تھا۔کیمپ میں 124 افراد کی سکریننگ اور 120 کو او پی ڈی کی سہولت فراہم کی گئی

۔62 افراد کے ایڈز، ایم پی اور 25 کے او پی ٹی ٹیسٹ کئے گئے

دس بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔کیمپ میں کورونا وائرس کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا تھا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چوٹی میں گزشتہ روز فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ میں مرد،خواتین اور بچوں کو مفت تشخیص،

علاج معالجہ اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ یونین کونسل نواں کے علاقے بستی اللہ بخش میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیمپ لگایا گیا

جہاں دیگر امراض کا بھی علاج معالجہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں مرد و خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ ضروری پیرامیڈیکل سٹاف موجود تھا

کیمپ میں 124 افراد کی سکریننگ اور 120 کو او پی ڈی کی سہولت فراہم کی گئی۔62 افراد کے ایڈز، ایم پی اور 25 کے او پی ٹی ٹیسٹ کئے گئے۔

دس بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔کیمپ میں کورونا وائرس کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بیکوقت زیادہ اور مختلف اقسام کی فصلوں کی کاشت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

جس سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی یقینی بنایا جاسکے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

منافع بخش ماڈلز کے نفاذ کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔بیکوقت مختلف اقسام کی زیادہ فصلوں کی کاشت سے اجناس کی قیمتوں اور دیگر معاشی نقصانات سے بچا جاسکے گا

اس مقصد کیلئے کاشتکاروں کی تربیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ا نہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو مختلف سبزیوں،

منافع بخش باغات اور بے موسمی فصلوں کی کاشت کی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درمیانی اونچائی والی ٹنل میں مرچ اور اوپن کھیتوں میں لہسن کی کاشت کوفروغ دیا جارہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ دریائے سندھ کے بیٹ والے علاقوں میں آم اور دیگر علاقوں میں لیموں، کینو اور میٹھے کی کاشت کوفروغ دیا جارہا ہے۔

کاشتکاروں کوباغات لگانے کیلئے اچھے نرسری والے پودوں کی فراہمی کیلئے سرٹیفائیڈ نرسریزکے قیام کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام شاہ سکندر روڈ پر موسم برسات کی شجرکاری کی گئی۔

نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کی ڈویژنل جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ضلعی صدر ویمن ونگ ادیبہ آرا،صدر لیبر ونگ انیس الرحمن، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ثناء

محمد،پی ٹی آئی کے ٹائیگر فورس کے جانباز محمد اکرم لاشاری، محمد اسلم،محمود قریشی،حسن عباس،احسان کریم،محمد ذولفقار،محمد الطاف بزدار،سید مدثر حسن،

اللہ بخش بزدار،مسز خان اور شاہ سکندر روڈ کے رہائشیوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اس موقع پر رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ

شجرکاری انسانی صحت اور ماحول کیلئے ضروری ہے۔ہر پودے کی دیکھ بھال کرکے تن آور درخت بنایا جائے۔ہر فرد اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کو مکمل ادائیگی نہ کرنے والے شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

اور اس سلسلے میں انٹی کرپشن محکمہ کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے. ڈویژنل سطح پر فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں

جو تمام معاملات کی تحقیقات اور کاشتکاروں کے مسائل سن کر کارروائی کی سفارشات ارسال کریں گے.

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ کیمطابق ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اضلاع مظفرگڑھ، لیہ،

راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کے گنے کے کاشتکاروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ اگر انہیں گزشتہ تین سال 2017سے 2019کے دوران شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے سرکاری نرخ سے

کم رقم کی ادائیگی کی گئی ہو یا وزن میں غیر قانونی کٹوتی یا ادائیگی نہیں کی گئی تو ایسے کاشتکار اپنی شکایات شناختی کارڈ کے ساتھ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن یا ضلع کے

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے دفاتر میں فوری جمع کرا سکتے ہیں تاکہ ان کی قانونی طور پر داد رسی کرائی جاسکے.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مجاہد برمانی کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے.

کاشتکار ان کے آفس نمبر 064-9260089اور 0336-2146666 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ریجن میں بدعنوان عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے.

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی زیر نگرانی ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اظہرحسین نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے

جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر پٹواری رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا ضلع ڈیرہ غازیخان سے انسپکٹر ملک عبدالمجید اور سرکل آفیسر محمد ارشد نے پٹرول پمپس کی چیکنگ کی.

ڈی جی ٹریڈنگ سٹیشن انڈس ہائی وے تونسہ روڈ یارو موڑ اور شمع پٹرولیم سروس انڈس ہائی وے کو کم پیمانے پر 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

اور رقم ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائی گئی. اسی طرح ڈیرہ غازیخان کے سرکل آفیسر محمد ارشد نے ریکوری کی مد میں

بھی 134987روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز 35مقدمات کی سماعت کی.

یہ بات ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

.

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کیا جار ہا ہے.

معیار اور مدت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. شہری اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں کو مانیٹر کریں.

خامی نظر آنے پر اطلاع دی جائے. انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ

سیوریج اور صفائی کے مسائل کے حوالے سے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے او رحکومت مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے.

شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ اوپن پھینکنے کی بجائے کنٹینر، ڈسٹ بن میں ڈالیں یا پلاسٹک بیگز میں بند کر کے مخصوص مقامات پر رکھیں.

انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنو ں میں کچرا نہ پھینکا جائے. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں لیبر قوانین کی پاسداری اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے صنعتی اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس محمد عامر جان اور ڈائریکٹر جنرل فیصل نثار چودھری کے احکامات پر

لیبر آفیسر فیکٹریز محمد صادق نے ڈی جی پی وی سی پائپ فیکٹری کا معائنہ کیا. کارکنوں سے ملاقات کے دوران مسائل دریافت کیے کارکنوں نے تنخواہوں کی ادائیگی اور

دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ سوشل سکیورٹی کارڈ بنوا کر دیئے گئے ہیں.

لیبر آفیسر نے تنخواہوں اور دیگر ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا. ہیلتھ اینڈ سیفٹی معاملات بھی چیک کیے گئے. ادارہ کے منیجر سجاد حسین نے بتایاکہ

کورونا وائرس کے ایام کے دوران کسی بھی کارکن کو فارغ نہیں کیاگیا. تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے اور کورونا کے خلاف احتیاطی و حفاظتی اقدامات کیے جار ہے ہیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

تحفظ نسواں کی ذمہ داری سر پر ہے اسلام واحد مذہب ہے جو عورت کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے خدا کے عذاب سے ڈریں

یہ بات جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ شہناز فیض تحصیل ناظمہ فرحت بزدار، میونسپل کاروپوریشن کی ناظمہ شکیلہ عثمان نے

یوم حجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا سرعام فحاشی اور عریانی کے پروگرام نشر کر کے عورت کے

تقدس کو پامال کر رہا ہے میری مرضی کا واویلا کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں جب تک جماعت اسلامی حلقہ خواتین دنیا

یں موجود ہیں اس وقت تک خواتین حضرت خدیجہ الکبریٰ، حضرت عائشہ صدیقہ، حضرت فاطمہ الزھراہ کے نقش قدم پر چل کر اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہیں گی

اس تقریب سے سابق ممبر کونسل راشدہ نسیم، چوھدری نسیم اختر، و دیگر خواتین رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

جماعت اسلامی کا ہر کارکن جذبہ ایمانی سے سرشار ہے اور اس میں وقت کی یزیدی حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سید ابو علی مودوی ؒ کی برپا کرنے والی یہ

تحریک تنا آور درخت بن چکی ہے یہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد اسلامی نظریاتی جماعت ہے اس کا ہر کارکن پوری دنیا کے اندر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتا پاکستان ہو

یا بنگلہ دیش مصر ہو یا فلسطین ہر ملک میں جماعت اسلامی کی بے پناہ قربانیاں رنگ لارہی ہیں طاغوتی طاقتیں اس کو دبانے کیلئے ہر حربے استعمال کر رہی ہے

لیکن یہ سب ناکام ہو ں گے ضلعی شوری کے اجلاس میں شیخ عثمان فاروق، منیر احمد کلاچی، شیخ عبدالستار،

ڈاکٹر اشرف بزدار، سجاد احمد بلوچ، سعد فاروق رشید اختر ایاز ملغانی اعجاز احمد لنگاہ رانا انیس قمر ودیگر لوگ موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازیخان کے امیر شیخ الحدیث مولانا غلام رسول کی صدرات میں جامعہ عبیدہ میں اجلاس ہوا، شیخ الحدیث مولانا غلام رسول نے فرمایا،

صحابہ کرامؓ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں

مولانا قاری عتیق الرحمن ارشد نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل ملک بھر میں نافذ کیا جائے۔مولانا عبدالحمید بزدار نے کہا کہ

شر پسند عناصر کوقانون کی گرفت سے لایا جائے صحابہ کرامؓ اہل بیتؓ عطام مقدس ہستیاں ہیں مقدس ہستیوں کی حرمت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا

حکومت کی ذمہ داری ہے فتنہ پرور لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

ملتان میں 13ستمبر شوریٰ کے اجلاس میں بھر پور طریقہ پر شرکت کی جائے گی جانشین شہید قائد مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے صاحبزادہ مولانا حامد الحق حقانی کا ستقبال کیا جائے گا

شوریٰ کے اجلاس کو کامیاب بنایا جائے گا اجلاس میں حافظ عبدالستار نمائندہ اسلام، مولانا قاری مرتضی، مولانا محمد عثمان،

مولانا قاضی مفتی عبدالقیوم علوی، مولانا امیر عمر، قاری عتیق الرحمن ارشد، صاحبزادہ مولانا خلیل الرحمن، حافظ ذوالفقار،

ابو حماد غلام رسول، مولانا عبدالحمید بزدار، حکیم خلیل الرحمن شریک ہوئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان:

ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے کراس روٹ کلب ڈیرہ غازی خان کا اجلاس،چیئرمین کراس روٹ کلب مکرم خان ترین کی لاہور سے خصوصی آمد اجلاس کی صدارت کی

،27 ستمبر ورلڈ ٹورازم ڈے بنجوسہ لیک آزاد کشمیر میں منانے کا فیصلہ، ڈیرہ ڈویژن سے 50 سے زائد بائیکرز شرکت کریں گے اس سلسلہ میں ملنے والی مزید تفصیلات کے مطابق

کراس روٹ کلب ڈیرہ غازیخان میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چئیرمین کراس روٹ کلب مکرم خان ترین جہانگرد اور نائب صدر کراس

روٹ کلب لاہور ڈویژن افتخار احمد نے لاہور سے خصوصی شرکت کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت کی.

اجلاس میں آئندہ ورلڈ ٹورازم ڈے جو کہ ہر سال 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس حوالے سے لوگو لانچنگ کی گئی جس میں کشمیر کے جھنڈے کو فوکس کیا گیا

اور متفقہ فیصلہ کر تے ہو ئے ورلڈ ٹورازم ڈے بنجوسہ لیک آزاد کشمیر میں منانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈیرہ ڈویژن سے 50 سے زائد بائیکرز کا قافلہ شرکت کرے گا

اجلاس سے مکرم ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی کراس روٹ کلب اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کا عزم رکھتا ہے

اور اس دفعہ وادی کشمیر بنجوسہ لیک پر منانے کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں ملک بھر سے تمام بائیکر ٹورسٹ شرکت کریں گے

جس سے ٹورازم کو بھی پرموٹ کرنے کا موقع ملے گااجلاس میں ڈاکٹر سید مزمل حسین،پروفیسر شعیب رضا، ہمایوں ظفر،

محمد عمر مجتبیٰ لغاری،اظہر امتیاز جسکانی، حبیب اللہ بلوچ اور سینکڑوں بائیکرز نے شرکت کی اور ورلڈ ٹورازم ڈے بھر پور طریقے سے منانے کا عزم کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی تھانہ میں تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران تھانہ سے خصوصی میٹنگ،

دوران میٹنگ ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ تھانہ جات کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے اور آن لائن کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں فرنٹ ڈیسک پر

آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اور ان پر روزانہ کی بنیاد پر احکامات جاری کئے جائیں فرائض میں غفلت، سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والی عوام الناس سے بہتر اور مہذب طریقے سے برتاو کریں گے۔ڈی پی او نے سرکل آفیسران کو ہدایا ت دیتے ہوئے کہا ک

آپ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ فرنٹ ڈیسک کے دورے کر کے کار کردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات جاری،

ڈسٹرکٹ پولیس نے پکار15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ ماہ اگست کے دوران ہیلپ لائن15 پر 38 ہزار 826 کالز

موصول ہوئی جس میں 26 ہزار 3 سو 70 کالز جھوٹی نکلیں 4 ہزار 1 سو 5 کالز پر ضلع بھر میں کیسز درج ہوئے معلومات کے حصول کے لئے 1414 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی

اسی طرح 90 ٹریفک کے کیسز میں شہریوں کو مدد فراہم کی پولیس ریسپانس اوسط ٹائم14 منٹ رہااچھا شہری ہونے کے ناطے 15 پر جھوٹی کال کرنے سے اجتناب کریں

جوکہ غیر قانونی عمل ہے پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہم وقت موجود ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان:

قرآن پاک کی بے حرمتی اور فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پرزور مذمت کرتے ہیں،

شیعہ اور مرزائیوں کو حکومت لگام ڈالے صحابہ کرام اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں ان خیالات کااظہار پیر بابا

نسیم اللہ نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرئے اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائی

کانفرنس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرینگے

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے معلون کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ان سے قبل علامہ غلام رسول فیضی،

مولانا محمد خان باروی، مولانا زبیر قادری، پیر محمد فیض شاہ جمالی، صاحبزادہ محمد عاصم سیفی،

محمد شہباز سیفی، محمد عامر سیفی ودیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ملک و قوم کی سلامتی کے خصوصی دعا کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

نئے ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا آر پی او آفس کا دورہ۔انہوں نے دفتر کی تمام برانچز کے حوالے سے آفیسران سے بریفنگ لی۔

دفتر کی سیکیورٹی اعر صفائی کے نظام کا جائزہ لیا اس موقع پر آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور ہر قسم کی بددیانتی کسی بھی صورت میں ناقابل معافی ہوگی۔

کام کرنے والے اہلکاروں کے حقوق کا محافظ جبکہ کام چور اور بددیانت اہلکاروں کو ایک لمحہ کے لئے بھی برداشت نہیں کروں گا۔

انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہوگا۔پولیسنگ کے حوالے سے تاخیری حربے بدترین محکمانہ غفلت شمار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں عملی کام پر یقین رکھتا ہوں۔ آج کا کام کل پر ڈالنا میری پولیسنگ کا حصہ نہیں۔

محنت اور دیانت داری سے کام کریں وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ کام میں تاخیری حربے نا کئے جائیں۔اس موقع پر دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس دفاتر انصاف کے حوالے سے عوام کی امیدوں کا مرکز ہوتے ہیں آر پی او

آفس کی فعالیت اور بر وقت کارروائی ہی تھانوں،ایس ڈی پی اوز اور ڈی پی اوز کے دفاتر کی بہتر سے بہترین کارکردگی کا بنیادی ذریعہ ہیں،

دفتر کی برانچز میں محکمانہ قواعد اور میرٹ کے مطابق بر وقت کام نہ کرنے والے یہاں کام نہیں کر سکیں گے،

ہر فرض شناس اہلکار اور آفیسر کے لئے ”محکمانہ ڈھال“ جبکہ کام چور،بددیانت اور میرٹ سے ہٹ کر کام کرنے والے اہلکاروں کے لئے

محکمانہ”وبال“بن جاؤں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد آر پی اوآفس کا تفصیلی وزٹ کرتے ہوئے کیا۔

آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او اختر فاروق اور دیگر آفیسران سے میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ آر پی او آفس آنے والے سائلین کسی نہ کسی حوالے سے تھانوں،

ایس ڈی پی وزاور ڈی پی اوزآفس میں انکی جائز شنوائی نہ ہونے کے بعد یہاں کا رخ کرتے ہیں دور دراز کا سفر کر کے آنے والے سائلین کے ساتھ ”پہلے سلام پھر کلام اور پھر کام“

کی پالیسی کا اطلاق کیا جا رہا ہے جس پر آر پی او آفس سمیت رینج کے چاروں اضلاع کے تمام دفاتر اور تھانوں میں سختی سے عمل کیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ دفتر سے غیر حاضری نا قابل معافی محکمانہ غفلت شمار ہو گی،جس سیٹ سے کوئی اہلکار چھٹی پر تو برانچ کا انچارج اس طرح کا متبادل انتظام کرے کہ

عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے،فیصل رانا نے کہا کہ آر پی او آفس کو چاروں اضلاع کی پولیس کے لئے ایک ماڈل دفتر ہونا چاہیے

میری کوشش ہو گی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں،

آر پی او آفس کو جدید دور کی عین مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ جات بنا کر پولیس قوانین کے عین مطابق ان پر کام مکمل کروایا جائے گا،

آر پی او نے کہا کہ غفلت،سستی،کسی بھی قسم کی کرپشن کی چھتری تلے گناہ گار کو بے گناہ اور بے گناہ کو گناہ گار بنانا ایسا قبیح جرم ہے

جس کے ثابت ہونے پر اہلکار ملازمت سے برخاست تو پولیس قوانین کے مطابق ہو گا،ایسے اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ بھی درج ہو گا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

.

ڈیرہ غازیخان

وکٹر ی فٹ بال کلب ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام گورنمنٹ جامع ھائی سکول کے فٹ بال گراونڈ میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان یوم شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں

الفیصل فٹ بال کلب اور وکٹری فٹ بال کلب کے درمیان ایک فٹ بال میچ کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی سید عبدالعلیم شاہ سابق ایم۔پی۔اے۔ھون گے

یہ وکٹری فٹ بال کلب کے صدر وقاص احمد شیروانی اور الوسیم فٹ بال کلب کے

صدر راشد لطیف چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتائی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان:

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف ڈیرہ ڈویژن میں اِن ایکشن۔ ڈیرہ کے مختلف اضلاع میں مظہر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیموں نے بیکری یونٹس،کریانہ،ہوٹلز ودیگرودیگرپوائنٹس کی چیکنگ کی۔

کئی پوانٹس سِیل کردئیے گئے جبکہ 9 ہزارلیٹرناقص آئل، 140لیٹرملاوٹی دودھ، 281ساشے ممنوعہ اشیاء تلف کر دیں گئیں۔

مظفرگڑھ میں قیصرایوب کریانہ،بسم اللہ کریانہ ملاوٹی مصالحوں کی فروخت پرسربمہر۔

النُوربیکرززائدالمیعاد اجزاء سے بیکری مصنوعات کی تیاری پرسِیل کیا گیا۔ ڈی جی خان میں القادر ملک شاپ فوڈلائسنس نہ ہونے،

ناقص صفائی پرسربمہر کیا۔راجن پورمیں کوئٹہ بلوچستان ہوٹل فریزر میں مُردہ مکھیاں،کھلے ملاوٹ مصالحوں کے استعمال پرسِیل۔اسی طرح راجن پورسے ناصرکریانہ، الشیریں جوس کارنر،

لیہ سیاحسن اشرف کریانہ،نیومکہ سٹور لائسنس فیس ادانہ کرنے پرسیل کر دی گئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کے ڈی جی نے کہا کہ مافیا کیخلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

About The Author