نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مکھیوں مچھر وں کی افزائش میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میںمون سون بارشوں نے شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں تباہی مچادی ، نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مکھیوں مچھر وں کی افزائش میں اضافہ ،شہری دوبارہ

آزمائش میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں ، گھر ہو یا دکان ہر جگہ مکھیوں اور مچھروں نے ڈیرے ڈال لئے۔مختلف جگہوں پر گندگی اور

کچرے کے ڈھیر لگے ہونے کیوجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات دیکھنے میں آرہی ہے۔پھل فروشوںاور مرغی فروشوں کے مطابق وہ مکھیوں سے پریشان ہیں کیونکہ گاہک گوشت اور پھلوں پر بیٹھنے والی مکھیوں

کو دیکھ کر خریداری کرنے سے اجتناب کرتے ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، بلدیہ ڈیرہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مکھیوں اور مچھروں سے چھٹکارا دلانے کے لیے اسپرے کروایاجائے۔مکھیوں اور مچھروں سے

جہاں شہری و دکانداروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں وہیں گھروں میں موجودخواتین اور بچے بھی ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ، اگر بروقت اسپرے نہ کیا گیا تو شہریوں کو نتائج

بیماریوں کی صورت میں بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
٭٭٭
چوبیس سالہ لڑکی نے زندگی سے بیزار ہوکر پسٹل کے فائر سے خود کو زخمی کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شادی شدہ چوبیس سالہ لڑکی نے زندگی سے بیزار ہوکر پسٹل کے فائر سے خود کو زخمی کرلیا ،لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے

چھان بین شروع کردی ، پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے گاﺅں بدنی خیل چوبیس سالہ شادی شدہ لڑکی ع۔بی بی نے گھریلو حالات سے تنگ ہوکر پسٹل کے فائر سے خود کو شدید زخمی کرلیا ،لڑکی کو تشویشناک

حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔
٭٭٭
بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گلی قریشی والی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کا سامان کپڑے واٹر پمپ اور موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی ریسکیو1122نے

موقع پر آ کر آگ پر قابو پالیا ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ فاروقیہ گلی قریشی والی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی

دیکھتے پورے گھر کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو1122کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آتشزدگی کے باعث

گھر کا سامان کپڑے واٹر پمپ اور موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی۔ آتشزدگی کے مذکورہ واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا
٭٭٭
اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کارروبار عروج پکڑنے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر و گردونواح میں جگہ جگہ الیکٹرانکس مصنوعات ، موٹر سائیکلیں، جنریٹرز ، موبائل فونز وغیرہ اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کارروبار عروج پکڑنے لگا، 40 ہزار روپے والا موٹر

سائیکل قسطوں پر 65 ہزار روپے میں فروخت کیا جانے لگا، 25 ہزار روپے سود کی رقم وصول کرکے بااثر افراد سودی کارروبار کو فروغ دینے لگے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ، شہر

سمیت چاروں تحصیلوں میں الیکٹرونکس مصنوعات ایل سی ڈیز ، ایل ای ڈیز، فریج، اے سی ، پنکھے ، موٹر سائیکلیں، جنریٹرز ، موبائل فونز وغیرہ قسطوں پر فروخت کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ اسی

طرح موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کا کارروبار کرنیوالے سینکڑوں بااثر افراد سود کی آڑ میں علاقہ مکینوں کو کنگال کرکے ان کو جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں ، شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
بلدیاتی انتخابات کی خبریں ضلع بھر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بلدیاتی انتخابات کی خبریں ضلع بھر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ،برادریوں اور دھڑوں کے ساتھ علاقائی لیڈروں نے ووٹرز کے ساتھ رابطے تیز کر دیئے، ضمنی انتخابات کی طرح

متوقع بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع ڈیرہ کی فاتح جماعت پی ٹی آئی نے اپنی برتری برقراررکھنے اور بلدیاتی انتخابات میں بلدیاتی امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے ووٹرز سے ہمدردیاں اور رابطے تیز کر

دیئے ہیں ، ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے گراس روٹ لیول پر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
٭٭٭
سیلابی صورتحال کے باعث دریائے سندھ میں بھی طغیانی کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک بھر میں جاری طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال کے خدشہ کے تناظر میں دریائے سندھ میں بھی طغیانی کی صورتحال کا سامنا ہے۔دریائے

سندھ میں طغیانی کے باعث تحصیل پروآکی یونین کونسل ماہڑہ میں واقع بستی میالی کی نئی آبادی میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔ سیلابی پانی کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور آبادی کو شدید خطرات لاحق

ہیں۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ سیلابی پانی کو روکنے اور اپنی فصلوں و مکانات کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ سیلابی پانی اور کٹاﺅ کے باعث علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔
٭٭٭
بناسپتی گھی کی آڑ میںلاکھوں روپے مالیت کاساڑھے چار ٹن چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کاسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری،بناسپتی گھی کی آڑ میںلاکھوں روپے مالیت کاساڑھے چار ٹن چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،قبضہ قبضے میں

لیا گیا چھالیہ ضروری کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) حافظ واحد

محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیکنگ کے اسی تسلسل میں ایس ایچ اودرابن نے ناکہ بندی کے دوران مزداٹرک

نمبر MAC/278کو تلاشی کی غرض سے روکا، ٹرک میں بناسپتی گھی کی پلاسٹک کی بالٹیوں میں بناسپتی گھی کی آڑ میں سے لاکھوں روپے مالیت کے 4500کلو گرام (ساڑھے چار ٹن )چھالیہ سمگل کرنے کی کوشی

جارہی تھی جس پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس نے قبضے میں لی گئی ساڑھے چار ٹن چھالیہ قبضہ پولیس کر کے ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردی۔
٭٭٭
1کلو سے زائد چرس، 2کلاشنکوف معہ29کارتوس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن، 1کلو سے زائد چرس، 2کلاشنکوف معہ29کارتوس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ

واحد محمود کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری کاروائیوں کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار نے زکوڑی قبرستان کے قریب کوٹلہ جام ضلع بھکر کے رہائشی اجمل ولد میوا خان س

ے1015گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ کلاچی پولیس نے قاسم آباد میں ریاض نامی شخص سے ایک کلاشنکوف اور12کارتوس جبکہ محلہ جعفر زئی میں عصمت اللہ نامی شخص سے بھی ایک

کلاشنکوف اور17کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
جامعات کھولنے کے لئے ایس او پیزپر غوروخوض

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)15 ستمبر سے جامعات کھولنے کے لئے ایس او پیزپر غوروخوض،حکومت کی طرف سے متوقع فیصلے کے پیش نظر ملک بھر میں جامعات ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں

پندرہ ستمبر سے اپنے کیمپس کھولنے کے لئے پالیسیاں اور طریقہ کار وضع کررہی ہیں ،وائس چانسلر ز کمیٹی کے اکتیسویں آن لائن اجلاس میں ملک بھر کی جامعات کے ڈیڑھ سو سے زائد وائس چانسلرز اور ریکٹرز نے

شرکت کی ،اجلاس میں جامعات اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور بشمول دوہرے طرز کلاسز کے اہتمام ،کورسز کی سست روی ،کلاسز میں طلباءکی حاضری ،ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کھولنے ،کیمپسز

میں طلباءواساتذہ کی صحت کے حوالے سے نگرانی اور طلباءکے تحفظ سے متعلق ایس او پیز پر غور وخوض کیاگیا ،چیئر مین ایچ ای سی طارق بنوری نے جامعات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کیمپس کھولنے کے حوالے

سے اپنی پالیسی کا بروقت اعلان کریں اور پالیسی ہر قسم کے ابہام سے پاک رکھی جائے اور اسے طلباءاور فیکلٹی تک بہم پہنچایا جائے ،اجلاس میں اتفاق کیاگیا کہ ایک مشترکہ پالیسی تمام جامعات کے حالات کے

پیش نظر ناکامی ہوگی ۔
٭٭٭
جینیاتی رہنمائی میں والدین یا ان کے بچوں کو مستقبل میں پیش آنےوالے خطرات سے آگاہ کیا جاتا ہے،ڈاکٹر مزمل احمد خان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کے شعبہ گومل سنٹر آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی (جی سی بی بی )کی لیب آف میڈیکل جینٹکس میں محققین جینیاتی رہنمائی (اچھی صحت کی طرف ایک قدم) کی

خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ شعبہ جی سی بی بی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مزمل احمد خان نے اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جینیاتی رہنمائی والدین کی سربراہی کا ایک ایسا عمل ہے جس میں ان کو یا ان

کے بچوں کو مستقبل میں پیش آنےوالے خطرات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ایک جینیاتی مشیروالدین کوبتاتا ہے کہ جینیاتی نتائج کا مطلب کیا ہے، کیسے کسی جینیاتی بیماری کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اور ان نتائج کی مدد سے

مستقبل میں درپیش خطرات سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ہم بتاتے ہیں کہ پاکستان میں جینیاتی رہنمائی کیوں ضروری ہے؟ اس حوالے سے کن لوگوں کو جینیاتی رہنمائی لینی

چاہئے؟جینیاتی بیماریاں کیسے والدین کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں؟ڈاکٹر مزمل احمد خان نے بتایا کہ اس حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر شعبہ جی سی بی بی جلد ہی

ایک سیمینار کا انعقاد بھی کروانے جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہی ہو اور وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔
٭٭٭
تمام متعلقہ محکمے سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں لہذا کسی خوف و ہراس یا افرا تفری کی ضرورت نہیں ،محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کچے کے علاقے میں حفاظتی ٹینٹس فراہم کیے جا چکے ہیں۔

،2000گھرانوں کو نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔ تمام علاقوں میں محکمہ مال کا عملہ بھی متحرک ہے ، رودکوہی کا عملہ بھی ا پنے فرائض تندہی سے سرانجام دے رہا ہے جبکہ حفاظتی مشینری بھی تیار ہے۔ فلڈ کیریئر چینلز

کی صفائی کر ا لی گئی ہے تاکہ پانی کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ آئے۔ڈی ڈی ایم یو کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے۔ان

خیالات کا اظہار انہوں نے آج سرکٹ ہاﺅس ڈیرہ میں منعقدہ پریس ٹاک کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایکسین فلڈ ڈویژن ڈیرہ طارق علی اور ایکسین سی آر بی سی سلمان داﺅد بھی موجود تھے ۔ میڈیا ٹاک کے

دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حالیہ جاری بارشوں کے سلسلے سے اربن فلڈنگ ، فلیش فلڈنگ ، ریور رین اور ریور ایروزن جیسے خطرات کا سامنا ہے مگر چونکہ تمام متعلقہ محکمے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے شب و روز

کوشاں ہیں لہذا کسی خوف و ہراس یا افرا تفری کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سی آر بی سی کمانڈ ایریا 250کلومیٹر طویل ہے۔ تربیلا سے اگر اوورفلو ہوتا ہے تو تب بھی 18گھنٹے سے زائد کا وقت مل جاتا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ اربن فلڈنگ نہ ہولہذا بروقت اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔دریامیں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے شہر کے نکاسی

آب کے نالوں سے پانی مخالف سمت میں بہنے کا خدشہ رہتا ہے تاہم اس کے تدارک کیلئے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے بھی جن متاثرہ

علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے وہاں پر بھی فوری اقدامات اٹھا کر مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے لہذا میڈیا کو بھی چاہیے کہ اس صورتحال میں مثبت کردار کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلے اور عوام

کو بہتر طور پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ندی نالوں کو محفوظ رکھیں، ان میں گندگی یا شاپرز وغیرہ نہ پھینکیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
٭٭٭
سیلاب کے خطرات کے پیش نظر ڈیرہ سمیت صوبے کے بیس اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سیلاب کے خطرات کے پیش نظر ڈیرہ سمیت صوبے کے بیس اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیاگیا ہے ،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں حالیہ بارشوں کے

نتیجے میں 83 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے جبکہ گیارہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خواتین او ر بچے اور مرد شامل ہیں ،حالیہ بارشوں

اور سیلاب سے صوبے کے بیس اضلاع بری طرح متاثرہوئے ہیں ،سیلاب کے باعث حساس قرار دیئے جانے والے اضلاع میں ایمرجنسی کی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں ،ڈیرہ ،پشاور ،چارسدہ

،نوشہرہ ،سوات سمیت دیگر اضلاع کو حساس ترین اضلاع قرار دیا جارہاہے۔
٭٭٭
انڈر ٹرائل اور سزایافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کے لئے محکمہ جیل خانہ جات سے تفصیلات طلب کرلی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاق کی جانب سے انڈر ٹرائل اور سزایافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کے لئے محکمہ جیل خانہ جات سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں ،سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق سزا

یافتہ اور زیر ٹرائل خواتین قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی ،خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد 1121 ہے ،سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 166 خواتین

قیدی ،سندھ میں 205 خواتین قیدی ،بلوچستان میں 20 ،گلگت بلتستان میں 3 خواتین قیدی موجود ہیں ،کل خواتین قیدیوں میں سے 66.7 فیصد خواتین انڈر ٹرائل میں ہیں ،خیبر پختونخوا میں انڈر ٹرائل 78.3

فیصد ،پنجاب میں 62.2 فیصد ،سندھ میں 72.2 فیصد ،بلوچستان میں 80 فیصد خواتین قیدی ہیں ،134 خواتین قیدی اپنے بچوں کے ہمراہ جیلوں میں ہیں جبکہ جیلوں میں موجود بچوں کی تعداد 195 ہے

،شادی شدہ ،غیر شادی شدہ اور بیوائیں بھی قیدیوں میں شامل ہیں ،46 قیدی خواتین عمر رسیدہ ہیں جبکہ کمسن قیدیوں کی تعداد 10 ہے ۔
٭٭٭
یوم دفاع 6ستمبربروزاتوار کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں55واں یوم دفاع 6ستمبربروزاتوار کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا، ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کی جائے گا پوری قوم اس

دن کو اس عزم کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔6ستمبر یوم دفاع کو صبح کا آغاز ضلع بھربھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد پاک فوج کے یونٹس،

کے علاوہ ملک بھر میں بحریہ کی تنصیبات اور فضائیہ کے بیسز میں نماز فجر کے بعد شہداءکیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ

پیش کرنے والے شہداءکی یادگاروں پر پھول چڑھانے تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ،ڈیرہ سمیت ملک بھرمیں ہلال استقلال لہرائے جائیں گے۔یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات

خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65ءکی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاپی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔6ستمبر

،1965ء کوبھارت نے لاہور پر چند گھنٹوں میں قبضہ کرنے کا خواب دیکھا پاکستان کی بہادر فوج اور قوم نے بھارت کے ارادوں کو خاک میں ملا کر انہیں دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔
٭٭٭
امرود کو ہر قسم کی زمینوں میں کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے امرود کے باغبانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے سفیدہ ، سرخا، گولا،چھوٹی صراحی ، صراحی، کریلا، حفصی اور ٹھنڈ آرام امرود کی اقسام

کاشت کریں جبکہ نئے باغات لگاتے وقت اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اس رقبے کو سیراب کرنے کیلئے وافر نہری پانی موجود ہے۔زرعی ماہرین نے بات چیت کے دوران بتایاکہ ویسے تو امرود کو ہر قسم کی

زمینوں میں کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے مگر جو زمین زیادہ بھاری نہ ہو اور زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار کم ازکم ایک فیصد ہو وہاں اس کی کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوںنے

بتایاکہ ملک کے مختلف اضلاع میں امرود کے زیر کاشت رقبے میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔امرود کا شمار درمیانے نفع پہنچانے والے پودوں میں ہوتا ہے اور اس کا فی پودا 100کلو گرام تک کی پیداوار ی

صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان باغات لگانے سے پہلے کم از کم 6.8فٹ کی گہرائی تک زمین کی نچلی سطح کا معائنہ ضرور کروائیں تاکہ زمین کی ہیت کے اعتبار سے کھادوں کا مناسب استعمال کیا جا

سکے۔
٭٭٭
خواتین پھلوں کو محفوظ کرکے گھریلو سطح پر مینگو سکوائش، شربت بادام، سیب کا جیم ، آم کا جیم، آڑو کا سکوائش ،امرود کی جیلی اور آلو بخارے کی چٹنی وغیرہ تیارکرسکتی ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پھلو ں کو محفوظ کرکے نہ صرف سمیت فوڈانڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے بلکہ ملک کا اربوں روپے کا زر مبادلہ بھی ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

زرعی ماہرین نے بات چیت کے دوران کہاکہ ا ضمن میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں جو پھلوں کو محفوظ کرکے گھریلو سطح پر مینگو سکوائش، شربت بادام، سیب کا جیم ، آم کا جیم، آڑو کا سکوائش ،امرود کی جیلی اور آلو

بخارے کی چٹنی وغیرہ تیارکرکے جہاں گھرمیں کھانے کالطف دوبالا کرسکتی ہیں وہاں بڑی مقدار میں پھلوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ خواتین اس سلسلے میں مقامی زرعی تحقیقاتی

ادارے سے رہنمائی لے کرمضر صحت کیمیائی اجزا ء سے پاک جیم، جیلی ، اچار، مربہ جات، چٹنیاں، سکوائش، و دیگر مشروبا ت گھریلو پیمانے پر تیار کر کے گھر کے معاشی استحکا م میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔انہوںنے

کہاکہ زرعی ملک ہونے کے ناطے اللہ تعالی نے ہمیں وافر مقدار میں سبزیوں اور پھلوں سے نوازا ہے اگر چہ فوڈ انڈسٹری میں پھلوں اور سبزیوں کی کچھ کھپت ہو جاتی ہے لیکن وہ بیرونی ممالک کے مقابلے میں

انتہائی کم ہے لہٰذااس بات کی اشد ضرورت ہے کہ عوام میں سبزیوں اور پھلوںکو محفوظ کرنے اور انہیں ضائع ہونے سے بچانے کا شعور پیدا کیا جائے تاکہ ملک اربوں روپے کے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔
٭٭٭
کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دینے والی مختصر سپر ہیرو اینیمیٹڈ فلم ریلیز کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایکس ڈائنامکس نامی یوٹیوب چینل نے کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دینے والی مختصر سپر ہیرو اینیمیٹڈ فلم ریلیز کردی۔ایکس ڈائنامکس کی جانب سے یوکے

ایڈ اور آئی آر سی کے تعاون سے بنائی گئی 2 منٹ کی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم میں ٹرانس جینڈر افراد کو کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔مختصر دورانیے کی فلم میں ٹرانس جینڈر سپر ہیروز کو لوگوں کو کورونا سے بچاو

کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فلم کے ٹرانس جیںڈر سپر ہیروز اپنے مخصوص لہجے اور انداز میں لوگوں کو وبا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے

دکھائی دیتے ہیں۔فلم میں جہاں ایک ٹرانس جینڈر سپر ہیرو کو پشتو بولنے افراد کے لہجے میں اردو بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں ایک سپر ہیرو کو سندھی بولنے والے افراد کے لہجے اور ایک کو سرائیکی اور پنجابی

زبان بولنے والے افراد کے لہجے میں اردو زبان میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بتانے والی ٹرانس جینڈر سپر ہیروز کی مختصر فلم کو بہت سراہا گیا۔فلم میں پیغام دیا گیا ہے کہ وبا

کے مشکل دنوں میں معزور افراد، بزرگ، بچوں، خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
٭٭٭
خیبرپختونخوامیں سرکاری سکول کھولنے کی تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخوامیں سرکاری سکول کھولنے کی تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں،سکولوں کے تمام سٹاف کے لئے ایس او پیز کی تیاری کے حوالے سے حاضری لازمی قراردی گئی ہے،محکمہ تعلیم

نے تمام اضلاع کے تعلیمی سربراہان کو تمام سٹاف کوسکول میں حاضری کی ہدایت کردی ہے،محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام سٹاف کو کورونا ایس او پیز کی تیاری اور ضروری اقدامات کے لئے

سکول بلایا گیاہے پرنسپل، ہیڈ ماسٹر، ہیڈ ٹیچر اور سکول انچارج سمیت تمام ملازمین ا?ج سے سکولوں میں حاضری کو یقینی بنائیں، تمام مڈل، ہائی اور ہایئر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو سکول کھولنے کے لئے

سکول ریڈنس سرٹیفکیٹ 5 ستمبر تک جمع کراناہونگے،سکول ریڈنس سرٹیفکیٹ کا مقصد کورونا ایس او پیز کے تحت سیف اوپننگ کے لئے تیار رہنا ہے،محکمہ تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں تمام سرکاری سکولوں کو کھول کر

مکمل طور صفائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، سکول کے اندر جڑی بوٹیاں تلف، پانی کی لیکج ختم،سکول کے داخلی و خارجی راستوں اور راہداریوں میں کورونا ایس او پیز اور ڈینگی حفاظتی بینرز لگائے جائیں

گے،سکولوں کی مکمل صفائی 10 ستمبر تک مکمل کرکے رپورٹ محکمہ تعلیم کو بھجوائی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭
خیبر پختونخوا کے جیلوں میںقیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا کے جیلوں میںقیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے،ملاقات کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردی گئی،انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات نیاعلامیہ جاری

کردیا،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی ہے، ملاقات پیر،منگل،بدھ اورجمعرات کوہوگی، ملاقات کادورانیہ بیس منٹ کاہوگا،ایک قیدی سے تین بندے ملاقات کرسکیں

گے، ملاقات کی باقاعدہ رجسٹریشن 8 بجے شروع ہوگی، ماسک کے بغیرجیل کے اندرداخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔جیل کے دروازے پرہاتھ دھونے کیلئے صابن اورسینی ٹائزرلگانے کے احکامات جاری کردئیے،

ایک قیدی سے مہینے میں صرف دوبارملاقات کی اجازت ہوگی

About The Author