دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل کا دبئی کے لیے پہلی کارگو پرواز کی روانگی کا اعلان

تل ابیب کے قریب قائم ایئرپورٹ سے 16 ستمبر کو پہلی کارگو پرواز یو اے ای روانہ ہوگی

اسرائیل کی سرکاری ایئر لائن نے دبئی کے لیے پہلی کارگو پرواز کی روانگی کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے قریب قائم ایئرپورٹ سے 16 ستمبر کو پہلی کارگو پرواز یو اے ای روانہ ہوگی۔

امارات جانے والے بوئنگ 747 طیارے میں زرعی اور ہائی ٹیک آلات ہوں گے،

یہ پرواز بیلجیئم کے راستے دبئی پہنچے گی تاہم مستقبل میں روٹ کی تبدیلی متوقع ہے۔

کارگو پروازیں ہر ہفتے اسرائیلی کمپنیوں کے لیے درآمدات اور برآمدات کے

سامان ساتھ دبئی کے لیے اڑان بھریں گی۔

About The Author