دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کی اطلاعات

ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبہے میں 'نامعلوم افراد' نےساجد گوندل کو  اغوا کیاہے۔

‏ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبہے میں ‘نامعلوم افراد’ نےساجد گوندل کو  اغوا کیاہے۔

‏مبینہ طور پر ہائی پروفائل شخصیت کے بزنس سے متعلق اطلاعات صحافی کو دینے کے شبہے میں ساجد گوندل کو کل شام ساڑھے سات بجے اغوا کر کے ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے تحقیقاتی مرکز کے سامنے چھوڑدی گئی۔

اسلام آباد پولیس کی طرف سے کہا گیاہے کہ ساجد گوندل کے اہل خانہ کی درخواست پر معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں پارک روڈ چک شہزاد میں این اے آر سی کے قریب سے مل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کار کا ڈیٹا بھی حاصل  کرلیا گیاہے ، معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

About The Author