دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

صارفین کی تکریم اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ ہمارا فرض ہے۔

صارفین سے غیر اخلاقی رویہ اپنانے والے افسران و سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہارجنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو سید خالد علی چشتی نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں صارفین کی آن لائن شکایات سننے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ

صارفین کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہماری ذمہ داری ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سروسز فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمحسن رضان خان کی ہدایت پر ہفتہ وار بنیادوں پر ای۔کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے جسکا مقصد صارفین کے مسائل فوری طورپر حل کرناہے۔

جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو سید خالد علی چشتی،ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد، ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر عرفان محمود صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمرسروسز سنٹر

ملتان سرکل تاج محمود قمر اور ایس ڈی او محمد شبیر نے گیارہ بجے صبح سے دن ایک بجے تک مسلسل دو گھنٹے جاری رہنے والی

”ای کچہری“میں 39صارفین کی شکایات سُنیں جس میں خراب میٹروں کی تبدیلی کی4، سپلائی میں تعطل آنے کی 15، کم وولٹیج کی4، خراب ہونے والے

ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کی6، پول کی تنصیب کی ایک، گھر کے اوپر سے گزرنے والی لائن کی شفٹنگ کی ایک،

بل کی ڈیلیوری نہ ہونے کی ایک اور دیگر نوعیت کی7درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس کی کارکردگی مزید بہتربنانے کے لئے آپریشن سرکلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل کو مانیٹرنگ کا ٹاسک دیدیاہے۔

میپکو آپریشن سرکلوں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس کام کررہی ہیں

جو جلنے اور خراب ہونے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو عالمی معیار کے مطابق مرمت کرکے آپریشن سرکلوں کو فراہم کررہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو نصر حیات میکن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق تینوں مذکورہ آپریشن سرکلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل ٹرانسفارمرز

ری کلیمیشن ورکشاپس کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ ایگزیکٹو انجینئر ٹرانسفارمر ز ری کلیمیشن ورکشاپ ملتان کو

ریجن بھر کی تمام ٹرانسفارمر ز ری کلیمیشن ورکشاپس کا ٹیکنیکل، ایڈمنسٹریٹو اور فنانشل کنٹرول دیاگیاہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

چیف انجینئرڈویلپمنٹ میپکو محمد اخلاق قادری نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے2ایس ڈی اوز کومختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ساہیوال سرکل میں خدمات سرانجام دینے والے ایس ڈی او محمد ندیم آفتاب کی رورل

سب ڈویژن ساہیوال میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

ایس ڈی او بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن محمد اقبال بھٹی کی نورپورسب ڈویژن پاکپتن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر

ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے جبکہ دوسرے کیس میں تنبیہ کی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

چیف انجینئرڈویلپمنٹ میپکو محمد اخلاق قادری نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے2ایس ڈی اوز کومختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ساہیوال سرکل میں خدمات سرانجام دینے والے ایس ڈی او محمد ندیم آفتاب کی رورل سب ڈویژن ساہیوال میں تعیناتی

دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔ ایس ڈی او بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن محمد اقبال بھٹی کی نورپورسب

ڈویژن پاکپتن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے جبکہ دوسرے کیس میں تنبیہ کی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے دو آفس سپریٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایچ آر اینڈ ایڈمن کے عہدے ترقی دیدی ہے

اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پروموشن بورڈ کی منظوری سے ایڈمن IIمیپکوہیڈ کوارٹر میں خدمات سرانجام دینے والے

رانا محمد سرفرازکو ترقی دیکر خالی آسامی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر اینڈایڈمن) پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ میپکو ملتان اور وہاڑی سرکل کے

آفس سپریٹنڈنٹ محمد ایوب کو ترقی دیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن میپکو ہیڈ کوارٹرملتان تعینات کیاہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور ملتان سرکل میں بارشوں سے جلنے اور جرمانہ اداکرنے والے صارفین کے میٹروں کی تبدیلی کے لئے

ایکہزارسنگل فیز میٹرز جاری کردئیے گئے ہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے سرکل کے تمام ایکسین کو احکامات دئیے ہیں کہ

میٹروں کی فیس اداکرنے والے صارفین کے سنگل فیز میٹروں کی فوری طورپر تبدیلی یقینی بنائی جائے۔

میپکو کینٹ ڈویژن کو 140، ممتازآبادڈویژن کو 115، سٹی ڈویژن کو 65، شجاع آبادڈویژن کو 260، موسیٰ پاک ڈویژن کو 215اور شاہ رکن عالم ڈویژن

کو 205سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور بے

ضابطگیوں پر دو ملازمین کو معطل کردیاہے اور ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میپکو پیراں غائب سب ڈویژن ملتان کے اسسٹنٹ لائن مین محمد عثمان صادق اور حسن آبادسب ڈویژن کے لاری ڈرائیور محمد ساجد صدیق کو معطل کیاگیاہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سینئر اخبار فروش حاجی ریاض علی کی بیٹی فراست علی کی بھتیجی بقضائے انتقال کرگئی ہے

ان کا نماز جنازہ قاری یٰسین نے پڑھایا اس موقع پر صدر اخبار فروش یونین ملک نواز اتیرا،ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا،ملک اشفاق،حاجی شہزاد،

ملک محبوب پرویز،شیخ مینر،حاجی حبیب،حیدر علی،اشتیاق علی،فیاض علی،حبیب علی ودیگر نے شرکت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

سینئر اخبار فروش حاجی ریاض بوہڑ گیٹ کی بیٹی فراست علی کی بھتیجی کی نماز جنازہ قاری یٰسین پڑھارہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کا اجلاس ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز لوٹھڑ ،

سیکرٹری انفارمیشن عامر انور قریشی ، سیٹھ ندیم انور ، یاسر خان ، مہر دلیر مہار ، شیخ عبدالسلام ،

جمیل گجر ، خواجہ وقاص ، اللہ رکھا کھوکھر ، مک عمر فاروق کھاکھی ، حافظ کامران ، سید اقبال بخآری ، راؤ عادل شریک ہوئے۔۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری خالد وڑائچ نے کہا کہ ایم۔پی۔اے حاجی جاوید اختر انصاری صاحب کے گھر پر فائرنگ کی گئی ھے

اس واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرک ملتان کی پوری تنظیم اور تمام کارکنان بھرپور مذمت کرتے ہیں۔۔
اور اس کے ساتھ ساتھ پولیس سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس واقعہ کے ذمہ داران ہیں انکو فی الفوز گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے

اس موقع پر ضلعی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وعدوں کی تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کا واضع ثبوت صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے جو سنجیدہ کوششیں ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں

اور
اب ملتان و جنوبی پنجاب کی عوام نے دیکھ لیا ہے چیف سیکرٹری ایڈیشنل آئی جی اور اسکے علاؤہ دیگر محکموں کے سیکرٹریز ملتان بیٹھیں گے اور چند دن کیلئے بہاولپور بھی جائیں گے۔۔

صوبائی دارلخلافہ کا فیصلہ عوام الناس کی خواہشات کے مطابق ھوگا۔۔
اس کیلئے ملتان کی عوام کا کیس انتہائی مضبوط ھے۔۔

وہ شکر گزار ہیں وزیراعظم عمران خان کے ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہ جن کی بھرپور کاوشوں کی وجہ سے صوبہ جنوبی پنجاب کا جو خواب تھا اسکو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔۔

جبکہ شرپسند عناصر جو صرف اخباری بیانات کے ذریعے خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں

جو ناقص معلومات کے ذریعے یہ کہتے تھے کہ بھکر بھی جنوبی پنجاب کا حصہ ہے انکو انکے مذموم عزائم کے ساتھ بھرپور شکست ھوگی

اور انشاللہ جنوبی پنجاب کا فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق ھوگا۔۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

ملتان

 تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے مشیر وزیرآعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کے گھر پر غنڈہ عناصر کی جانب سے

فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بزدلانہ ہتھکنڈوں سے پارٹی قائدین و کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار

انہوں نے   پاکستان تحریک انصاف ضلعی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کے شرکاہ جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز لوٹھڑ ،

انفارمیشن عامر انور قریشی ، سیٹھ ندیم انور ، یاسر خان ، مہر دلیر مہار ، شیخ عبدالسلام ، جمیل گجر ، خواجہ وقاص ، اللہ رکھا کھوکھر ،

مک عمر فاروق کھاکھی ، حافظ کامران ، سید اقبال بخآری ، راؤ عادل سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف ڈسٹرک ملتان کی پوری تنظیم اور تمام کارکنان ان

منفی ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں خالد جاوید وڑائچ نے مزید کہا کہ ہم پولیس سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ

جو بھی اس واقعہ کے ذمہ داران ہیں انکو فی الفور  گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے انہوں

 نے  کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وعدوں کی تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کا واضع ثبوت صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے جو سنجیدہ کوششیں ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں اور

اب ملتان و جنوبی پنجاب کی عوام نے دیکھ لیا ہے چیف سیکرٹری ایڈیشنل آئی جی اور اسکے علاؤہ دیگر محکموں کے سیکرٹریز  ملتان بیٹھیں گے

اور چند دن کیلئے بہاولپور بھی جائیں گے صوبائی دارلخلافہ کا فیصلہ عوام الناس کی خواہشات کے مطابق ھوگا اس کیلئے ملتان کی عوام کا کیس انتہائی مضبوط ھے

وہ شکر گزار ہیں وزیراعظم عمران خان کے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے جن کی بھرپور کاوشوں سے صوبہ جنوبی پنجاب کا

خواب شرمندء تعبیر ہونے جارہا ہے جبکہ شرپسند عناصر جو صرف اخباری بیانات کے ذریعے خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں

جو ناقص معلومات کے ذریعے یہ کہتے تھے کہ بھکر بھی جنوبی پنجاب کا حصہ ہے انکو انکے مذموم عزائم کے ساتھ بھرپور شکست ھوگی اور انشاللہ جنوبی پنجاب کا فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق ھوگا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ایم ڈی اے ملتان

شعبہ ٹاون پلاننگ ایم ڈی اے کی نشاندہی پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرانا شجاعباد آباد روڈ پر حافظ محمد عبدالرحمن کی 02دوکانیں /گودام،

رانا حامد کا زیر تعمیر ہال،محمد ارشد وغیرہ کا زیر تعمیر ہاسٹل کو سیل کر دیا اور پرانا شجاع آباد روڈ نزد مجاہد ٹاؤن محمد حامد وغیرہ کی دوکانیں اور بلمقابل توکل ٹاؤن پرانا شجاع آباد

روڈ مسماۃ شبانہ بھٹی کا المائدہ ڈیپارٹمنٹل سٹور کو سیل کر دیا

جبکہ موضع بکھر عاربی بلمقابل بیکن ہاؤس سکول عسکریہ بائی پاس روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے

محمد عظیم،محمد اختر اور محمد عثمان وغیرہ کا نیو سٹار بلڈنگ مٹیریل سٹور /گودام کو بھی سیل کر دیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ
ایم ڈی اے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنا ن ڈوگر نے سٹی سیکرٹریٹ میں منعقدہ سٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقدتقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سابقہ حکومتوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں اس ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا اور اس پیسے کو بیرونے ممالک اپنے سوئس بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا

آج ان سب چور لٹیروں کا احتساب ہو رہا ہے اس لیے یہ بیماریوں کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہیں مگر سن چوروں سے کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گی

انہیں ملک سے لوٹے ہوئے پیسوں کا واپس کر نا ہو گا۔ملک عدنا ن ڈوگرنے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی سٹی تنظیم میں تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے

یہ تحریک انصاف کے ایسے سپاہی ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو اپنی اپنی یونین کونسلز میں کامیاب کروایا۔تقریب میں صدر ملک عدنان ڈوگر،جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ،کوآرڈینٹرسٹی چوہدری آصف اعجاز،سینئر نائب صدر حاجی سجاد سیال،شہباز قریشی، ملک عزیر اللہ لابر، عبدالواہاب خان،رانا عرفان نواب،

عبدالمجید گجر،ملک ظہیر اعوان،رانا وقاص، سرفراز بھٹہ، محمد عاطف نے نو منتخب عہدیداران رانا رفاقت علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،فہیم ارشدڈپٹی جنرل سیکرٹری،

مامعون الرشید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حامد علی جنجوعہ جوائنٹ سیکرٹری،اعجاز ملک ڈپٹی فنانس سیکرٹری،حافظ جمشیدڈپٹی انفارمیشن،

محمد علی انصاری سوشل میڈیا کوآرڈینٹر صدر، وقاص،نوازش بھپلااسٹینٹ سوشل میڈیا کوآرڈینٹر صدر،تاج محمد گجرسیکرٹری پبلی سٹی کو نوٹیفکیشن دیے اور ہار پہنائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنا ن ڈوگر،سید بابر شاہ،چوہدری آصف اعجاز، حاجی سجاد سیال،شہباز قریشی،

ملک عزیر اللہ لابر، عبدالواہاب خان،رانا عرفان نواب، عبدالمجید گجر،ملک ظہیر اعوان،رانا وقاص، سرفراز بھٹہ، محمد عاطف کا نو منخب عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

انجمن تاجران المصطفے روڈ بلال چوک تا چونگی نمبر 22کے جنرل سیکرٹری عبدالرشید رتھ، چئیرمین مجلس عاملہ ملک فاروق بھٹہ،ممبر مجلس عاملہ ملک عارف آرائیں،

ممبر میلاد کمیٹی چوہدری حیدر علی رندھاوانے صدر سرفراز قادری، سینئر نائب صدرناصر چوہان کے غیر منصفانہ رویے کے خلاف پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ

ہم تمام عہدیداران استعفی دیتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اجارہ داری بنارکھی ہے اور اس اجارہ داری سے ہم پریشان ہیں۔

صدرسرفراز قادری، سینئر نائب صدرناصر چوہان تاجروں کے اس پلیٹ فارم کو اپنے ذاتی مقاصد ے طور پر استعمال کر رہے ہیں

اور ہمیں اطلاع کیے بغیر غیر جمہوری اقدامات کیے جارہے ہیں، جبکہ یہ انجمن تاجران المصطفے روڈ خالصتا تاجروں کے مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے بنائی گئی تھی

لیکن اسے ذاتی طورپراستعمال کی جائے گی۔مگر اب تک اس کے برعکس کام ہو رہے ہیں ہم اس تنظیم انجمن تاجران المصطفے روڈکے عہدوں سے استعفی دیتے ہیں۔

لیکن تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تاجروں کے مسائل کی آواز ہر سطح پر بلند کرتے رہیں گئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

انجمن تاجران المصطفے روڈ بلال چوک تا چونگی نمبر 22کے جنرل سیکرٹری عبدالرشید رتھ،

چئیرمین مجلس عاملہ ملک فاروق بھٹہ،

ممبر مجلس عاملہ ملک عارف آرائیں، ممبر میلاد کمیٹی چوہدری حیدر علی رندھاواپریس کانفرس کر رہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ملتان پروفیسر کلثوم انجم نے پنجاب بھر میں ٹیوٹا کی جانب سے جاری داخلہ مہم کے سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

ٹیوٹا اتھارٹی نوجوانان کو روزگار کی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے اس ضمن میں آن لائن داخلہ جات کا سلسلہ جاری ہے

ای روزگار کے ذریعہ خریدوفروخت،فری لانسرز کے طور پر آمدن میں اضافہ ممکن ہے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اور ای روزگار کو عوام میں معتارف کروانے کے لیے

پروفیسر عباس قیوم،اقصی زہرہ، سحر رفیق،سبیقہ نور، عظیم اشفاق پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو شارٹ کورس میں داخلہ جات میں معاونت کریں گے،

جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کے اسٹاف ثمینہ رشید،مس ثریا،نذر محمد،عمران اسلم ودیگر نے عوام کو آگاہ کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے

اور پرنسپل پروفیسر کلثوم انجم کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین پروفیسر کلثوم انجم کی قیادت میں

آگاہی مہم آن لائن داخلہ جات اور ای روزگار کے سلسلے میں ریلی نکالی جارہی ہے۔

دوسری جانب پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن
کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کی ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سٹرٹیجک پلانز ڈویڑن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

سٹرٹیجک پلانز ڈویڑن کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر خارجہ کو ڈویڑن کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سٹرٹیجک پلانز ڈویڑن کے کردار کو سراہا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان:

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال ، افسران موج مستیوں میں مصروف

ملتان: اسسٹنٹ کمشنر ،سٹی ریسکیو فوٹو سیشن کراتے رہے

ملتان: 2اہلکار اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید کی تصویریں بناتے رہے

ملتان: سیلاب متاثرین کشتی کے انتظار میں کنارے پر موجود

ملتان: اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ سیر کے لئے کشتی دریا میں لے گئیں ہم تاحال کنارے پر موجود ہیں، متاثرین

ملتان: پانی کی سطح بڑھنے سے درجنوں مواضعات زیر آب آ چکے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان:

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ نے اے وی ایل سی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی

ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ موٹر سائیکل و دیگر وہیکلز چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کو یقینی بنائیں

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مؤثر ناکہ بندی کریں اور ایس او پی کے مطابق وہیکلز کی چیکنگ کریں

 انہوں نے ہدایت کہ ڈیکائے آپریشن کریں اور بلا نمبری اور بوگس نمبر پلیٹ وہیکلز اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ مون سون انتظامات کے حوالے سے سیوریج کے ساتھ ساتھ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم میں

تیزی لائی جائے کلکٹنگ ٹینکس اور سلج کیرئیر کی بھرپور طریقے سے صفائی کروا کر تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کو فری فال پوزیشن پر چلایا جائے تاکہ نکاسی آب سے متعلق شکایات میں کمی کے ساتھ بارشوں کے دوران پانی کا بروقت اخراج یقینی بنایا جاسکے

انہوں نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کے پمپ،جنریٹرز،ڈی واٹرنگ سیٹ سمیت تمام مشینری کو 100 فیصد آپریشنل حالت میں رکھنے کے بھی احکامات جار ی کردیئے

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سورج میانی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن عارف عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن محمد طارق،

و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران ایم ڈی واسا نے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن کے تمام کلکٹنگ ٹینک پمپ ہاؤس اور جنریٹر رومز کا معائنہ کیا بعد ازاں ایم ڈی واسا نے قلعہ کہنہ کے قریب گودڑی گراؤنڈ چاہ برکت والا کے علاقے میں نکاسی آب کی شکایت پر

موقع کا دورہ کیا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن محمدساجد کو موقع پر طلب کیا اور فوری طور پر خصوصی ڈی سلٹنگ ٹیم تعینات کرنے

اور نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 174 ایمرجنسیز میں 188 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 170 جبکہ شجاع آباد میں 04 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-
جن میں ٹریفک حادثات

کی تعداد 73 ہے 71 حادثات ملتان میں جبکہ 02حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 77 لوگوں کوریسکیور کیا گیا

جن میں سے 37 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا


شجاع آباد میں آج کے دن 02 حادثات رونما ہوئے


ملتان میں 76 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 77 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 24 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا


آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 116 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں جبکہ 02 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں

میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 115 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 40 کو موقع پر طبی امداد دی گئی

جبکہ 62 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 11 کرائم ایمرجنسی اور 06 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا –

ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 131 مردوں کو جبکہ 53 خواتین کوریسکیو کیا —

۔ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 47 ایمرجنسیز پر رسپانس

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان:

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن۔

 سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔  سرچ آپریشن تھانہ بستی مالوک کے علاقوں چک 6 فیض میں کیا گیا۔

 سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 07 افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کیے گئے ۔

سرچ آپریشن کے دوران 86 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

About The Author