رحیم یار خان میں جعلسازوں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی
رحیم یارخان :
پولیس کے مطابق صادق آباد میں جعلسازی میں ملوث ملزمان نے خوکشی کرنے والے دکاندار وقار کی آئی ڈی کے ذریعے بے
نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں موجود لاکھوں روپے کی رقم نکلوالی۔
ملزمان وقارکو مزید افراد کے شناختی کارڈ آئی ڈی فراہم کرنے کے لئے بلیک میل کر رہے تھے، بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔
خودکشی سے قبل ویڈیو بیان میں حقائق کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے 136 جعلی ٹرانزیکشن کے ذریعے 20 لاکھ روپے نکلوائے۔
متوفی نے کہاکہ پولیس کے دباؤ سے وہ خود اور اہل خانہ دباؤ اور اذیت کا شکار ہیں
جس کی وجہ سے وہ خودکشی کر رہا ہے۔دوسری جانب ڈی ایس پی صادق آباد کا کہنا ہے کہ نوجوان کی خود کشی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں
فراڈ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ