نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے اور تجزیے۔

: جام پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پرویزاحمد، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ کے علاوہ محکمہ صحت، پاپولیشن ،سوشل ویلفیئر،

اوقاف، ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 21 ستمبر 2020 سے پولیو مہم شروع ہوگی۔

اس مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران پولیو سے بچاو¿ کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کریں

اور پولیو مہم کی کامیابی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

والدین اپنے پانچ سال تک کی عمرکے ہر بچے کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

تاکہ بچے ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔

اجلاس میں پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

جامپور

( آفتاب نواز مستوئی سے)

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ا س وقت دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائی اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ ہیں۔

ضلع راجن پور میں پہلی بار جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے حفاظتی پشتوں اور آبادی سے ملحقہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

لوگوں کے املاک کی حفاظت کے لیے حفاظتی بند اور پشتے بھاری مشینری کی مدد سے مضبوط کیے جا رہے ہیں۔

مون سون کی حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔

ریسکیو 1122کی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار

انہوں نے سیلاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، ریونیو، سول ڈیفنس، رود کوہی،

انہار سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔نشیبی علاقوں سے لوگوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

تینوں اسسٹنٹ کمشنر تحصیلوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں اور فیلڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رودکوہیوں سے آنے والے پانی کی مقدار میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔اس وقت درہ کاہا سے پانی کا اخراج 1686 کیوسک اوردرہ سوری جنوبی و درہ

چھاچھڑ سے 1210 کیوسک جبکہ درہ سوری شمالی و درہ زنگی سے اخراج صفر ہے۔ایکسین انہار حسن مرتجز نے بتایا کہ

تازہ ترین مانیٹرنگ کے مطابق تونسہ بیراج سے پانی کا اخراج 354851 کیوسک ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی سطح کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

جام پور

(آفتاب نوازمستوئی سے)

ڈائریکٹر زراعت( توسیع) شاہد حسین کا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجن پور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راجن پور کے ہمراہ تحصیل جام پور

تحصیل راجن پوراور تحصیل روجھان میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کو موجودہ حالات میں کپاس کی دیکھ بھال کے لئے مشورے دیئے کہ

حالیہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کے کھیت میں فوری طور پر پانی کے نکاس کا بندوبست کیا جائے۔

اگر بارش کا پانی کپاس کے کھیت میں 24 گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھڑا رہے تو فصل کی نشوونما ر±ک جاتی ہے۔ حتیٰ کے 48 گھنٹے تک پانی کھڑا رہنے سے پودے

مرجھانا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس نقصان سے بچنے کے لیے کپاس کے کھیت میں کھڑا پانی کسی خالی کھیت میں نکال دیں۔

اگر قریب کما دیا دھان کی فصل ہو اور اس میں پانی ڈالا جا سکتا ہو تو اس کھیت میں ڈال دیں۔ زیادہ پانی کی وجہ سے پودوں کی جڑیں کام کرنا بند کر دیتی ہیں۔

اس لیے اگر فصل پیلی ہو جائے تو پانی نکالنے کے بعد جب زمین وتر میں آئے تو فصل پر یوریا کا 2فیصد محلول بنا کر سپرے کریں تاکہ

پودوں کی نشوونما دوبارہ شروع ہو جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راحت حسین راشد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی کہ

موزوںموسمی حالات میسر ہونے کی وجہ سے کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے۔ اس کے تدارک کے لیے سپیرو ٹیٹرا میٹ 125ملی لیٹر فی ایکڑ یا فلونیکا مڈ80 گرام کے

ساتھ میٹرین 500 ملی لیٹر یا کلوتھیا نیڈن 200 ملی لیٹر فی ایکڑ ملا کر 140لٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔

اگر پھپھوندی کی وجہ سے کپاس کے پتے کالے ہو رہے ہو تو تھائیو فینیٹ میتھائل باحساب 250 گرام یا ڈائی فینا کونازول بحساب 100ملی لیٹر فی ایکڑ لیٹر پانی کے ساتھ سپرے کریں۔

ڈائریکٹر زراعت( توسیع )نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ فصل کپاس کا باقاعدگی کے ساتھ معائنہ جاری رکھیں

اور کاشتکاروں کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہیں۔ کاشتکاروں میں لٹریچر تقسیم کریں اور مساجد میں اعلانات کرائیں۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع راجن پور میں کپاس کی فصل کی صورتحال تسلی بخش ہے

اور سیکرٹری زراعت پنجاب نے ضلع راجن پور میں کپاس کی فصل کی دیکھ بھال کے لئے محکمہ زراعت ریسرچ کے خصوصی زرعی ماہر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

جو کاشتکاروں کو فصل کپاس کی دیکھ بھال کے لئے رہنمائی کر رہے ھیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

۔سید رحمت اللہ شاہ صاحب سید امداد حسین شاہ صاحب سید نزر حسین شاہ صاحب کے بھائی ۔

سید سجاد حسین شاہ ۔

سید شاھد حسین شاہ سیدعدنان شاہ سید واصف شاہ کے چچا مرحوم سید جعفر حسین شاہ صاحب المعروف مٹھو شاہ سئیں کی رسم قل خوانی

کل مورخہ 3 ستمبر بروز جمعرات بوقت صبح ساڑھے سات بجے

قصبہ کوٹلہ دیوان تحصیل جام پور میں ادا کی جائے گی

شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔۔۔

رابطہ نمبر سید نزر حسین شاہ 99252 033351

سید شاھد حسین شاہ 03336478099

سید سجادحسین شاہ03321333222

About The Author