دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب بیٹ کے علاقے زیرآب آگئے

متاثرین اپنی مدد آپ نقل مکانی کرنے پر مجبور زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ریسکیو آپریشن شروع نہ کیا جاسکا،

اس بارے تفصیل کے مطابق شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں اور رودکوہی کے پانی سے دریائے سندھ تونسہ بیراج کے مقام سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،

دریائے سندھ تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جسکی وجہ سے8 سے زائد مواضعات زیرآب آگئے ہیں،

سیلاب سیزمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا جبکہ متاثرین اپنی مدد آپ نقل مکانی کرنے لگے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی ریسکیو آپریشن شروع نہ کیا جا سکا،

سیلاب سے بیٹ چھجڑے والا بیٹ لومبڑ والا بیٹ نشان والا کے متاثرین جانور گندم سمیت دیگر قیمتی سامان کشتیوں کے زریعے منتقل کرنے میں مصروف ہیں،

اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا کہ دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا

بور ان کے گھر دریا برد ہونے لگے دریائی کٹاو بھی شدت اختیار کرگیا۔حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی امداد فراہم نہ کی گئی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کوٹ ادو

تاسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ دریائیسندھ میں پانی کی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جارہا ہے،تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ اداریتحصیل بھر میں متوقع

سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے،

وہ گزشتہ روز حالیہ بارشوں اور دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال بارے تحصیل بھر کے پولیس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،امن کمیٹی،

ریسکیو1122، واپڈا ودیگر اداروں کے افسراان سے میٹنگ کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ کہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ جو کہ جھنگی دربار ہنجرائی، عباس والا بند، ہاکی سپر،

تونسہ بیراج،بیڑی والا پل، پل مگسن،کھر غربی دڑہ ابراہیم لدھانی، طارق جمیل موڑ،گورنمنٹ ہائی سکول غازی گھاٹ،

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈ بی شاہ،گورنمنٹ ایلیمنٹری میڈیم سکول رنگپور میں قائم کردے گئے ہیں اور ان ریلیف کیمپوں میں قیام و طعام کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،

اور11فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردئے گئے ہیں،ریلیف کیمپوں میں محکمہ صحت، محکمہ لائیو سٹاک، ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ سٹاف کو تعینات کردیا گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی اور محکمہ ریونیو کے اہلکار حفاظتی فلڈ بندوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں،

اسسٹنٹ کمشنرآفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سیلاب سے متعلق معلومات فراہم اور حاصل کی جاسکتی ہیں،

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

 مقامی زمیندار نے اپنی فصلوں کو بچانے کے لئے نالہ ہزارہ کا کنارہ توڑ کر ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی میں پانی چھوڑ دیا،

سینکڑوں ایکڑ اراضی کھڑی چاول کی فصل تباہ،پانی کی وجہ سے گھروں کے راستے بند،مکین گھروں محصور ہو کر رہے گئے،

اس بارے بستی پرہاڑ شرقی موضع کھاڑک والا کے رہائشیوں علاقہ مکین حاجی عطاء محمد،حافظ محمد جعفر،محمد ثقلین ملانہ،خادم حسین سہو،

محمد آصف،محمدحنیف ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقہ کے مقامی زمنیدارملک عاشق پتل نے اپنی فصلوں کو بچانے کے لئے

نالہ ہزارہ کا کنارہ توڑ کر ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کی بستی میں پانی چھوڑ دیا ہے،پانی سے سینکڑو ایکڑ اراضی پرکھڑی چاول کی فصل تباہ ہو گئی

جبکہ پانی کی وجہ سے گھروں کے راستے بند ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے،

مکینوں نے بتایا کہ پانی انکے گھروں کے اندر داخل ہو گیا اور گھروں کے ارد گرد بھی جمع ہے جسکی وجہ ان کے مکانات کے گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،

انہوں نے اعلی حکوم سے فوری نوٹس لینے اور زمیندار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کوٹ ادو

قصبہ احسانپور کے رہائشی حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم عبدالرحمن لنگاہ نے پریس کلب میں بتایا کہ وہ ایک پرانی شہری ہے،

فوجی عبدالرحمن لنگاہ نے الزام عائد کیاکہ24اگست کی شب چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے

ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عمران حمید ماہڑہ نے اپنی پولیس پارٹی اے ایس آئی غلام عباس اے ایس آئی عرفان فیض15پولیس ملازمین سمیت اشرف گاذر،سلیم گاذر،

غلام شبیر گاذر،ظفر گاذر،صفدر گاذر،عاقب گاذر،عاطف گاذر،ثاقب گاذر اور شاہد گاذر کے ہمراہ رات 11بجے دھاوا بول دیا

اور گھر سے اس کے بھائی عبدالعزیز بھتیجے مبشر اور داماد عبدالعزیز کو اٹھاکرلے گئے اور ان پر مقدمہ نمبر288/20درج کرلیا،

بعدازاں تینوں کو عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے مقدمہ جھوٹا ہونے پر مقدمہ کو ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کردیا،

فوجی عبدالرحمان نے کہاکہ اس نے اس حوالے سے ڈی آئی جی ڈیرہ غازیخان کو درخواست بھی دے دی ہے،

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سے مطالبہ کیاکہ

چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گھر داخل ہونے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او حمید ماہڑہ سمیت پولیس ملازمین اور ان کے ساتھیوں کے

خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر وہ ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کوٹ ادو

نامعلوم چور دوکاندار کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری اٹھاکر لے گئے،فراڈی رشتہ نے لاکھوں کا ویگو ڈالہ لیکر جعلی چیک بیوپاری نے زمیندار سے آم کا باغ لیکر

بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،گھر میں داخل ہونے والا تعاقب پر پسٹل چھوڑ کر فرار،زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی پکڑا گیا،

پسٹل برآمد،واردات کی نیت سے پسٹل لیکر گھومنے والے کو پولیس نے دھر لیا،مقدمات درج اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ محلہ غوثیہ کا

رہائشی دوکاندار اظہر اقبال جٹ گزشتہ روز دوکان سے گھر آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری5829ایم ایچ کے گھر سے باہر کھڑا کردیا،

کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور اٹھاکر لے گئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر شرقی کے رہائشی غلام محمد اظہر کھر سے اس کے

رشتہ دار محمد عارف کھر نے ویگو ڈالہ مالیتی20لاکھ لیا اور 8لاکھ لیکر ویگو ڈالہ لے گیا اور بقیہ رقم12لاکھ کا چیک دے دیا،

جوکہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر چیک ڈس آنر ہوگیا تھانہ سنانواں کے علاقہ کھر غربی میں مقامی زمیندار کی بیٹی سفینہ صائمہ کھر سے آم کا باغ10لاکھ غلام اصغر ویل گوراہا نے لیا

اور موقع پر5لاکھ ادا کردئیے آم توڑ کرلے گئے بعد میں بقیہ رقم5لاکھ کا چیک دے دیا جوکہ کاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہوگیا،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع عیسن والا میں محمد رمان مشوری رشتہ دار اسماعیل مشوری کی ہمشیرہ کے گھر داخل ہوا،شور پر اہل علاقہ کے تعاقب پر زمان مشوری پسٹل چھوڑ کر فرار ہوگیا،تھانہ محمود کوٹ پولیس نے دوران گشت زیادتی کے مقدمہ میں

مطلوب اشتہاری موضع ڈبی شاہ کے محمد آصف چھجڑہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا،

پولیس سرورشہید نے دوران گشت اڈہ شبیر آباد کے قریب پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے چک نمبر502ٹی ڈی اے کے محمد اجمل ملہیہ کو گرفتار کرکے اس کے

قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔،

About The Author