بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کے پرامن احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ طلبہ نے الزام عائد کیاہے کہ چیف سکیورٹی آفیسر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی طرف سے دھمکی آمیز پیغامات کاسلسلہ شروع ہے۔ طلبہ کے مطابق انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ طلبا احتجاج نہ کریں ورنہ ایف آئی آر کرکے انہیں جیل بھیجا جائے گا ۔
احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ ایسی دھمکیاں ان کی جدوجہد کومزید تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ۔ ان کے ایسا کرنے سے ان کےولولے اور عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ انکی جدوجہد کوتقو یت ملے گی۔
واضح رہےمختلف طلبہ تنظیموں نے چیف سکیورٹی آفیسرز کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور احتجاجی کیمپ پربیٹھے ہوئے بلوچ طلبہ کےساتھ ملک بھر کی طلبہ تنظیموں نے اظہار یکجہتی کی اور چیف سکیورٹی آفیسر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے دھمکی آمیز پیغامات کی شدیدمذمت کی گئی اور احتجاجی کیمپ میں موجود طلبہ کےلیے اپنی نیک خواہشات پہنچائیں ۔۔
دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے تردید کی ہے کہ انہوں نے بلوچ طلبہ سمیت کسی کو بھی کوئی دھمکیاں وغیرہ نہیں دی ہیں۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی پابند ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور