دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

.ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مابین سروسز اینڈ ایسٹ منیجمنٹ ایگریمنٹ طے پاگیاسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے

سی ای او و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور سی ای او کارپوریشن افتخار احمد نے” ساما” معاہدہ پر دستخط کئے

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر فاروق،کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر موجود تھے.

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مابین معاہدہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

سروسز اینڈ ایسٹ منیجمنٹ ایگریمنٹ کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیاسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اب خود مختار کمپنی کے طور پر صفائی کے فرائض سنبھالے گی۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ صفائی چیلنج ہے،کمپنی محنت سے کام کرے۔کارپوریشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت جاری رکھے۔

ڈیرہ غازی خان میں مثالی صفائی اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد کمپنی کا دائرہ کار تونسہ اور کوٹ چھٹہ تحصیل تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بتایا کہ کمپنی نے عید الاضحیٰ اور محرم الحرام میں صفائی کا احسن اقدام کیا۔

شہر میں کوڑا کرکٹ کے 21 چھوٹے بڑے پوائنٹس کو صاف کرنے اور شہر کی ون ٹائم صفائی مہم شروع کردی ہے

تقریب میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین جاوید جسکانی، پروفیسر ملک الطاف حسین، ثمرین رمضان،عمران لودھی اور دیگر موجود تھے۔

 

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

 

ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیاگیا

اور وزیر اعلی نے علاقے میں چار سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کیاصولی منظوری دے دی. وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ

پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بناناوقت کی ضرورت ہے اورپنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لئے مختلف آپشن پر غور کررہی ہے۔

کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتاہے اس قیمتی پانی کو محفوظ بنانے اوراستعمال لانے کیلئے سمال ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعلی نے کہاکہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا.

پہلے مرحلے میں چار سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ٹیکنیکل سٹڈی کی جاری ہے

اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ کو سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کے اہم امور سے آگاہ کیا

جبکہ صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ وترقیات،

سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری آبپاشی اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان.

میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈی جی خان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی اجلاس میں خازن ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات غازی

یونیورسٹی ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،ڈائریکٹر جنرل فنانس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ضیغم علی،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے د لنواز،

محمد عمران بھٹی اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ پرنسپل گورنمنٹ ولائیت حسین کالج ملتان ڈاکٹر فرید اشرف نے شرکت کی.

اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے سال 2020-2021کے لیے 367.978ملین روپے کے بجٹ کی سفارشات پیش کیں۔

بجٹ میں ضرورت مند اور مستحق طلباء کی مالی معاونت کے لیے انڈومنٹ فنڈ کا قیام، ڈیلی ویجز کے ملازمین کی تنخواہ کا شیڈول، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فیس واپسی کی

پالیسی کا اطلاق، ایک خطیر رقم سے جدید کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام، یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے نئی بسیں

اور کتب کی خریداری کے لیئے فنڈز کا اجراء شامل ہیں۔ اس بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد قمر الزمان بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 محمدآصف ہنجرا، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کیا

اورسیران سے مسائل پوچھے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دس قیدیوں

محمد ذاکر، صابرحسین، کریم بخش، جہانگیر، مظہر علی، محمد اقبال، عابد حسین، عاشق حسین، خالد حسین اور محمد عنایت کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

.

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری لیبر و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں لیبر قوانین سے متعلق آگاہی اور پاسداری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لیبر آفیسر محمد صادق نے حمزہ اور یحییٰ ٹیکسٹائل ملز جام پور روڈ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. جنرل منیجر ذوالفقار علی بھی ہمراہ تھے.

لیبر آفیسر نے صنعتی اداروں کے مختلف شعبوں بلور روم، کارڈک، آٹوکون رنگ وغیرہ کا دورہ کیا.

کارکنوں سے تنخواہوں سمیت متعلقہ امور پر بات چیت کی اور مسائل پوچھے اور جنرل منیجر سے مسائل کے حل کیلئے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی.

کنٹین، ٹائم آفس میں کارکنوں کی تنخواہوں کا ریکارڈ، لیبر کونسل، فائر ورکشاپ، ایڈمن منیجر اور جنرل منیجر کے دفاتر کا بھی معائنہ کیاگیا.

صنعتی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ کارکنوں کی تنخواہوں، جی بی آئی،

سوشل سکیورٹی کارڈ اور واجبات کیلئے سنجیدگی سے کام کریں. واجبات کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر،

کمی بیشی برداشت نہیں کی جائے گی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید نے بتایاکہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں صنعتی و کمرشل اداروں کے کارکنوں کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

.ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.

افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں. ترقیاتی منصوبو ں میں معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ سکوپ آف ورک کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کریں.

دی گئی مدت کے اندر تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرایاجائے. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگر متعلقہ افسران شریک تھے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا. ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان نے حلقہ بندیو ں اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے

ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مختلف ذرائع سے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی.

غیر معیاری مٹیریل ثابت ہونے پر متعلقہ محکمے ذمہ دار ہوں گے اور ان سے ریکوری کرانے کے ساتھ مقدمات اوردیگر قانونی کارروائی کی جائے گی

اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں مختلف 1231منصوبوں پر چالیس ارب 36کروڑ 80لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 194جاری سکیموں پر 35ارب 56کروڑ 20لاکھ روپے اور پانچ نئی سکیموں پر 42کروڑ 49لاکھ روپے، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج فیز ون کی 78سکیموں پر 71کروڑ 90لاکھ روپے،

فیز 2کی 62سکیموں پر 71کروڑ 30لاکھ روپے، ایس ڈی جیز پروگرام کے فیز ون کے تحت 504منصوبوں پر 85کروڑ روپے،

فیز 2کی 248سکیموں پر 58کروڑ 30لاکھ روپے، نیا پاکستان منزلیں آسان کے آر اے ٹی پروگرام کے فیز ون کی 9سکیمو ں پر 61کروڑ 80لاکھ روپے

اور فیز ٹو کی آٹھ سکیموں پر 62کروڑ 60لاکھ روپے خرچ ہوں گے. پنجاب میونسپل پروگرام کے تحت ضلع میں 123منصوبوں پر 27کروڑ 20لاکھ روپے خر چ کیے جا رہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تونسہ ملک محمد کلیم کوریہ نے کہا ہے کہ مون سون میں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے

کاشتکار نقصان سے بچنے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں. انہوں نے کہاکہ کھاد، پانی اور زرعی ادویات محکمہ کی مشاورت سے استعمال کریں.

ڈرپ اری گیشن سسٹم، ٹیوب ویل بورنگ، برقی موٹر اور انجن سمیت دیگر مشینری کو بارش سے محفوظ کرنے کے اقدامات کریں. دریاؤں سے

ملحقہ زمینوں اور نشیبی علاقوں میں دال اور سبزی کی بجائے زیادہ پانی کی ضرورت والی فصلیں چاول،

مکئی، گنا کاشت کریں فصلو ں کو نقصان سے بچانے کیلئے کھیلوں پر کاشت کی جائے فارم کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور نکاسی کا بہتر انتظام کیا جائے.

مزید معلومات کیلئے محکمہ کی ہیلپ لائن 080017000پر نو بجے صبح سے پانچ بجے شام تک مفت کال کر کے معلومات او ررہنمائی لی جاسکتی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خا ن

ضلع ڈیرہ غازیخان میں صنعتی و کمرشل اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے مسائل کے حل،

چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور اجرت سمیت لیبر قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کااجلاس 3ستمبر کو 2بجے دن

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ز یر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے یہاں بتائی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

رقیہ بانو ایڈووکیٹ کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیاگیاہے.

مرکزی چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل پاکستان میاں عبدالوحید نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہاکہ امن قائم کرنے او رانصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینے کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلانے کے ساتھ اقدامات کیے جائیں گے.

مذاہب کے درمیان ہم آہنگی او رمسالک کے درمیان اتحاد ویکجہتی سیمینار منعقد کرائے جائیں گے.

حکومت پاکستان کی امن پالیسی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

اپنے سمیت خاندانِ رسول ﷺ قربان کر دیا لیکن حق میں نا حق کی آمیزش نہ ہونے دی ۔نہ امارت کی خواہش تھی اور نہ کوئی اور تضاد تھا اختلاف صرف یہ تھا کہ

آپ ﷺ نے جو اصول واضح فرمائے ہیں ان میں ایک نقطے کی بھی کمی یا زیادتی نہ ہونے دی جائے ۔

دین اسلام کے لیے حضرت حسین ؓ نے اتنی بڑی قیمت چکائی جسے قیامت تک بھلایا نہیں جا سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یزید کے انداز امارت میں اس کی اپنی پسند کی بو تھی جسے حضرت حسین ؓ نے نا پسند فرمایا اور رہتی دنیا تک یہ واضح پیغام دے گئے کہ

دعوی عشقِ مصطفے ﷺ کو ایسے ادا کرو کہ پھر اپنی پسند نا پسند ہماری راہ میں نہ آئے ۔ہماری دوستی دشمنی ،

لین دین،معاملات کا پیمانہ وہ ہو جو آپ ﷺ نے ہمیں دیا ۔ہماری دعائیں اور شفاعت رسول ﷺ تب قبولیت کو پائیں گے

جب ہم اپنے اندر ہر لمحے کربلا کو سجائیں گے ۔ہمیں اپنے نفس ،اپنی خواہشات کے خلاف برسرپیکار ہونا ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم خانوادہ رسول ﷺ کی عظیم قربانیوں کو جو انعام عطا فرمائیں گے اس کا تصور ہمارے لیے ممکن نہ ہے ۔

دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس وقت دارِ امتحان میں ہیں اور زندگی کے ایام بسر کر رہے ہیں ہم جی بھی رہے ہیں

اور ہمارے سامنے صحابہ کرام ؓ اور ازواج مطہرات اور خانوادہ رسول ﷺ کی شان میں گستاخیا ں بھی ہو رہی ہیں۔

میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنا درد بیان کر سکوں کہ اس کی مجھے کتنی تکلیف ہے

۔حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ان گھناﺅنی سازشوں کے سد باب کے لیے فوری اقدامات کرے ۔اور اس کو بغیر تاخیر اپنے منطقی انجام کو پہنچائیں ۔

قدرتی آفات ،سیلاب ،بیماریاں اور تعفن ہمارے اوپر آئے ہوئے ہیں ان کا سبب بھی ہمارے اعمال ہیں

حکومت وقت اس نفاق کو سمجھے جو کہ ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جو کہ کبھی سرحدوں پر ،کبھی اسلام پر اور اب یہ گستاخیاں کر کے ۔

عامة الناس جب انصاف کے لیے نکلتی ہے تو پھر اس آگ کو روکنا حکومت کے لیے مشکل ہو جائے گا ۔اللہ کریم ہمارے گناہ معاف فرمائے ہمیں حق کے ساتھ زندہ رکھے اور حق پر موت دے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

تھانہ کالا کے علاقہ میں رقم ڈکیتی کا معاملہ جھوٹ نکلا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارواٸ شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق غلام یاسین ولد امام بخش قوم جتوئی سکنہ ڈیرہ غازیخان نے 15 پر کال کی ایک کار پر نامعلوم افراد نے

مجھ سے 3 لاکھ 70 ہزار چھین لیے اور فائرنگ کرکے محمد سہیل کو زخمی کیا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کالا نے موقع پر پہنچ کر دریافت کیا

تو ابتداٸ اطلاع کے مطابق معاملہ لین دین اور توں تکرار کا نکلا موقع پر عینی شاہدین نے بتایا کہ کار میں سوار اشخاص بیوپاری ہیں

جسکا نام محمد شملہ بندوآنی ہےمنڈی پل قمبر پر آج کالر پارٹی سے توں تکرار ہوئی تھی

جس کی وجہ سے انہوں نے زروکوب کیا ہے سردست ڈکیتی کے کوئی شواہد نہ ملے ہیں

ناہی کسی کو فائر لگا ہےایس ایچ او تھانہ کالا نے مزید قانونی کارواٸ شروع کر دی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

محرم الحرام میں دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ملزمہ نگینہ زوجہ محمد اشرف محرم الحرام میں مجلسوں کے دوران عورتوں کے کانوں سے زبر دستی بالیاں اُتارتی تھی

پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کو اطلاع ملی کہ ایک عورت دوران مجلس محمد شہزاد حسین کی بہن کے کانوں سے زبردستی سونے کی بالیاں اُتار کر بھاگ گٸ ہے

جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار احمد ملکانی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ نگینہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج اور مزید تفتیش جاری ہے

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جرائم پیشہ شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے

اور جو شخص بھی جرم کرے گا اسے اس کی سزا ضرور دی جائے گی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کا تمام دفتری سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس آفس کی تمام برانچز کے ہیڈ انچار ج کے ساتھ دفتری امور پر

تفصیلاً میٹنگ کی دوران میٹنگ ڈی پی او نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں

جبکہ سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی انصاف کی فراہمی مظلوم کی دادرسی اورعزت ونفس کا خاص خیال رکھیں

اور ہر جوان اپنے اپنے فراٸض جانفشانی سے ادا کرۓ دفتر میں آنے والے سائلین کی دادرسی کے لیے

ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں جبکہ زیر التواء معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں۔

About The Author