پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹنگ سے متعلق پانچ لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشنزبلاک کر دیں
پی ٹی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ الائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنزجن میں ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، اسکاؤٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi) بلاک کی گئی ہیں۔
سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ غیر اخلاقی / غیر مہذب منفی مواد اپلوڈ ہو رہا تھا،متعلقہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کیے گئے،پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا،اتھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور