دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب نےجنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں بارہ سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں بارہ سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جن بارہ سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے

ان میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی،

سیکرٹری انرجی، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری اسپورٹس جنوبی پنجاب سمیت دیگر 6 سیکرٹریز شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تعینات ہونے والے سیکرٹریز جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے

اور مکمل اختیارات کے ساتھ افسران فرائض انجام دیں گے

جب کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

About The Author