وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں بارہ سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں بارہ سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جن بارہ سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے
ان میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی،
سیکرٹری انرجی، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری اسپورٹس جنوبی پنجاب سمیت دیگر 6 سیکرٹریز شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تعینات ہونے والے سیکرٹریز جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے
اور مکمل اختیارات کے ساتھ افسران فرائض انجام دیں گے
جب کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
نام ور سرائیکی شاعر مشتاق سبقت انتقال کر گئے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،