دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

رواں ہفتہ کو ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے کوہ سلیمان کے بلوچستان سے متصل پنجاب کے پہاڑی علاقوں

تحصیل روجھان کے ٹرائیبل ایریا میں رودکوہی سیلابی پانی نے تباہی مچا دی۔

ذرائع کے مطابق اوزمان کے نزدیکی علاقہ چکمٹ نمبر 3 بستی غلام مصطفیٰ خان چونگلی اور اردگرد کے بستیوں میں پیاز، کپاس اور جانوروں کا چارا

سبزیات کی زیر کاشت کھڑی فصلات کو رود کوہی کے سیلابی پانی سے شدید نقصان پہنچا پہاڑی ندی نالوں میں تغیانی کے باعث رود کوہی کا سیلابی پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے

پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، علاقہ مکینوں کا شہر اور چوک روجھان سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا،بستی غلام مصطفیٰ خان چونگلی میں این۔جی۔اوز کا دیا ہوا

سولنگ بھی رود کوہی کے نظر ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کا آمدورفت بھی منقطع ہونے سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اسی سولنگ سے علاقہ مکین اور گرد و نواح کے سینکڑوں لوگ اپنے روزمرہ کے کام لئے اسی گزر گاہ سے شہر جاتے تھے ۔

علاقہ مکینوں محمد اسماعیل،خلیل احمد،بشارت اور بستی مکینوں نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے اپیل کی ہے کہ

بستی غلام مصطفی خان چونگللی اور اس کے ملحقہ بستیوں کو سولنگ دیا جائے تاکہ علاقے کی آبادی کو شہر میں آنے میں مشکلات کا سامنا

نی کرنا پڑے علاوہ ازیں علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے اپیل کی ہے کہ

سیلابی پانی سے جن گھروں اور فصلات کو نقصان پہنچا اس کا سروے کیا جائے اور فصلات وغیرہ کے نقصان کے ازالہ اور ان متاثری لوگوں کو معاوضہ دینے کی بھی اپیل کی ہے

بستی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی مفلس اور نادار لوگ ہیں اتنا نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔
زرائع کا کہنا تھا رود کوہی کا سیلابی پانی رات کو دو بار آیا،

پہلی بار پانی رات کے تقریباً 10 بجے آیا جس کا بہاؤ تو کم تھا مگر جو پانی گزشتہ سے پوستہ رات کے تقریباً 3 بجے آیا جس کا بہاؤ کافی تیز تھا

جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

روجھان

امیر قاسم کی مہندی کا سگن کی برآمد کرنے کے لیے اعزاداران حسین سعید

آرائیں کے گھر پہنچ چکے ہیں اعزاداران حسین کی بڑی تعداد جلوس میں شامل سخت

سیکورٹی انتظامات اعزاداران حسین سینہ کوبی اور نوحہ خوانی و زنجیر زنی

کرتے ہوئے اپنے حسب سابق مقرر کردہ راستوں سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

About The Author