دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر 9 محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

 9 محرم الحرام کے دوران کل 166 مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں 35 مجالس اے کیٹیگری کی ہیں

 جبکہ 81 جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے 9 اے کیٹیگری کے ہیں۔

 جہاں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے 2464 پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے

 جبکہ 1557 رضاکار اور 1917 وولنٹیئرز بھی پولیس کی معاونت کریں گے

 سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں تمام اہم مجالس اور جلوس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی

 کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا

ترجمان
ملتان پولیس

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ٹکرز

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممتاز آباد میں 9 محرم کے مرکزی جلوس کے لئے تمام انتظامات مکمل

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے صبح 4 بجے جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے صفائی کے بھر پور انتظامات

پورے ممتاز آباد کی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کردی گئی

سڑکوں اور گلیوں کی لائم لائنگ بھی مکمل

جلوس کے اختتام تک ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عملہ ممتاز آباد میں موجود رہے گا

ایمرجنسی ریسکیو1122 کی گاڑیاں اور سٹاف تعینات کر دیا گیا

محکمہ صحت نے بھی ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لئے کیمپ لگا دئے

محکمہ صحت کی طرف سے لنگر اور نیاز کی چیکنگ کے انتظامات بھی مکمل

سول ڈیفنس فورس نے پولیس کی مدد کے لئے ڈیوٹیاں سنبھال لیں

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے روٹ کی مانیٹرنگ بھی شروع

موبائل سسٹم بندہونے کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ قائم کرنے کے لئے وائرلیس سسٹم موثر بنا دیا گیا

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے ممتاآباد کے اچانک وزٹ کی پیش نظر تمام محکموں کے افسران الرٹ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

ملتان

ریسکیو1122 کی طرف سے ممتاز آباد میں ڈس انفکشن سپرے کیا جارہا ہے

 

 

 

 

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان:

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ نے مرکزی امام بارگاہ ممتاز آباد کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی

 تمام روف ٹاپ ڈیوٹی، وینٹیج پوائنٹس، چیکنگ پوائنٹس اور بیرئیر ڈیوٹی الرٹ ہے

 انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا

 انہوں نے ہدایت کی کہ جلوں میں شامل ہونے والے افراد کی ایس او پی کے مطابق تلاشی لی جائے

ترجمان
ملتان پولیس

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان:

ڈویزن اوراندرون سندھ میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے لاہورکراچی کے درمیان چلنے والی دوٹرینیں منسوخ کردیں، ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل

منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں 41 اپ ، 42 ڈاون اور15 اپ ، 16 ڈاون شامل ہیں ، ڈی ایس ریلوے ملتان

 دونوں ٹرینوں کے مسافروں کودیگرٹرینوں میں ایڈجسٹ کریں گے ، ڈی ایس ریلوے ملتان

 جومسافرسفرنہیں کرنا چاہتے انہیں ٹکٹ کی تمام رقم واپس کردی جائے گی ، ڈی ایس ریلوے ملتان

ڈی ایس ریلوے کی ڈی سی او ، اے ٹی او اور سی ایم آئی کو مسافروں کی معاونت کے لئے ریلوے اسٹیشن پر رہنے کی ہدایت

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں عزاداروں پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں

پورے مقبوضہ کشمیر میں عزاداری پر بند ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ جو سلوک یو رہا ہے اس پر پوری دنیا خاموش ہے

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے رضا ہال میں منعقدہ حسینیہ کانفرینس سے خطاب کے دوران کیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ۔پانچ اگست کو دلی کے حاکم نے کشمیریوں کو دعوت دی کہ آپ کی وادی کیلئے بہت سارے کام کریں گے

لیکن کشمیریوں نے آزادی کو ترجیح دی ان کا مزید کہنا تھا
ماہرین کے تجزیوں کیمطابق آج 29اگست تک پاکستان میں 50ہزار سے زائد اموات ہو جانییں تھیں۔اور 20لاکھ تک مریض ہوتے اللہ کا کرم ہے کہ

آج پاکستان میں 91فیصد وینٹی لیٹر خالی ہیں ماہرہن حیران ہیں کہ ہمارا تجزیہ غلط کیسے ہو گیا ماہرین پاکستان کا کیس سٹڈی کرنا چاہتے ہیں چین کے وزیر خارجہ کہہ رہے تھے کہ

ہم نے کورونا پر قابو پا لیا ہے لیکن سردیوں میں ایک اور فیز ا سکتا ہے ہمیں احتیاط اور ایس او پیز نہیں چھوڑنی چائیے ان کا مزید کہنا تھا کہ

وزیراعظم نے کہا کراچی کی ہر طرح کی مدد کریں گے کراچی پھیل چکا ہے بہت سے ایسے ایریا ہیں

جہاں سیوریج واٹر سپلائی کا کوئی نظام نہیں کراچی کے سرکاری ادارے اور وہاں کے کچھ لوگ جنہوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہیں اسکے زمہ دار ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ٹکرز

ملتان:

جی او سی میجر جنرل احمد ملک اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان کا ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

کمشنر شان الحق اور آر پی او وسیم احمد خان بھی ہمراہ

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد حسن رضا خان بھی ہمراہ

جی او سی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کنٹرول روم کے آپریشنل نظام بارے دریافت کیا

شکایات آنے پر اس کے ازالے کا طریقہ بارے بریفنگ لی

ممتاز آباد مجلس کو کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کمیرےے کے ذریعے چیک کیا

ملتان:جی او سی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کنٹرول روم مانیٹرنگ سسٹم پر اطمینان کا اظہار

ملتان:مجالس اور عزاداری روٹس پر120 سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ

ان میں "4 کے”متحرک کیمرے بھی شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر

کنٹرول میں ضلع کی تمام مجالس اور جلوسوں کا ڈیٹا موجود ہے،ڈپٹی کمشنر

تمام مجالس اور جلوسوں کی مقامات کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر

تمام محکموں کے فوکل پرسنز24 گھنٹے کنٹرول روم میںڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں،ڈپٹی کمشنر

کنٹرول روم میں کسی بھی محکمہ بارے شکایت آنے پر ازالے کے لئے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا جاتاہے،ڈپٹی کمشنر

مجالس اور جلوسوں کے لئے تھری لئیر سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،سی پی او کی بریفنگ

تھری لئیر سیکیورٹی کے لئے اہلکار دو شفٹوں میں تعینات کے گئے ہیں،سی پی او

ڈولفن فورس کے ذریعے پٹرولنگ بھی کی جارہی ہے،سی پی او

مجالس اور جلوسوں میں داخلے کے وقت بھی میٹل ڈیٹکرز اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کا طریقہ اپنایا گیا ہے،سی پی او

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

:
ملتان شہر میں منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری پانی کی فروخت جاری۔

گھروں میں چھوٹے چھوٹے یونٹ لگا کر غیر معیاری پانی کمرشل بنیادوں پر بیچا رہا ہے۔متعلقہ محکمے چیکنگ کرنے کی بجائے صرف خانہ پوری کرتے ییں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں عام موٹر سے زیر زمین غیر معیاری پانی نکال کر اس میں کمیکل ڈالا جاتا ہے

اور اسے منرل واٹر کا نام دیکر شہر میں جگہ جگہ سپلائی کیا جا رہا ہے۔واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کی مطابق شہر کا زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں ہے

لیکن غیر معیاری پانی کی فروخت میں ملوث مافیا زیر زمین پانی نکال کر اسے منرل واٹر کی پیکنگ میں پیک کرنے کے بعد شہر کے بڑے سپر اسٹورز

اور دوکانوں پر سپلائی کر رہے ہیں جہاں سے یہ پانی شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔اس کاروبار میں ملوث افراد نے گھروں کے اندر واٹر فلٹریشن پلانٹ کے چھوٹے چھوٹے

یونٹ بنا رکھے ہیں ۔محکمہ کوالٹی کنٹرول اور فوڈ اتھارٹی دونوں ہی شہر میں غیر معیاری پانی کی فروخت اور سپلائی ختم کرنے میں ناکام ہیں۔

فوڈ اتھارٹی اگر کسی واٹر پلانٹ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کرتی بھی ہے تو واٹر پلانٹ چلانے والا مافیا شہر میں موجود واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے عملے کو پیسے

دیکر پانی کا سیمپل کلیئر کرا لیتے ہیں اور دوبار سے غیر معیاری پانی کی شہر میں سپلائی شروع کر دیتے ہیں۔

غیر معیاری واٹر پلانٹس کا مضر صحت پانی پینے سے شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں

لیکن ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے غیر معیاری پانی کو منرل واٹر کا نام دیکر بیچنے والے مافیا کے سامنے بے بس ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان رجسٹری برانچ سونے کی چڑیا بن گئی ٹاؤٹ مافیا سرگرم ہو گیا فی رجسٹری کی قیمت مقرر کر دی گئی۔

ملتان کی رجسٹری برانچ میں وثیقہ نویس فی رجسٹری مالیت کیمطابق پانچ سے دس ہزار روپے سب رجسٹرار کو دے رہے ہیں۔

سب رجسٹرار کو نذرانہ نہ دینے والوں کو کئی روز تک مختلف اعتراضات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سب رجسٹرار کے اس نذرانے کی وصولی کو رجسٹری برانچ میں موجود کلرک

مافیا یقینی بناتا ہے۔رجسٹری برانچ میں موجود کلرک رجسٹری کے اندراج اور رجسٹر پر دستخط کی رقم بھی سائلین سے بٹورتے ہیں۔سب رجسٹرار کے پاس آنے والے

شہری بغیر ٹاؤٹ مافیا کے سہارے کے بیان دینے سے قاصر ہوتے ہیں رجسٹری برانچ میں موجود عملہ اہل کمشن کے اختیارات بھی خود استعمال کر کے رجسٹری کی مالیت کا ایک

پرسنٹ نذرانہ وصول کرتے ہیں اس اہل کمشن سے رجسٹری فروخت کرنے والے کو انکی اپنی رہائش گاہ پر سہولت فراہم کی جاتی ہے۔اہل کمشن کیلئے ضروری ہوتا کہ

سائل سب رجسٹرار کو درخواست دے اور اپنی رجسٹری برانچ میں نہ آنے کی وجہ بیان کرے جس پر سب رجسٹرار باقاعدہ اجازت فراہم کرتے ہوئے اہل کمشن مقرر کرتا ہے

لیکن لوگ نذرانہ دے کر دنوں کا کام منٹوں میں رشوت کے عوض کرا لیتے ہیں جس کے بعد سب رجسٹرار اور کلرک رشوت لیکر سرکاری دستاویزات دفتر سے باہر لے جاتے ہیں

جو کہ قانوناً جرم ہے لیکن رجسٹرار اور کلرک بھاری رشوت کے عوض سب غیر قانونی کام کرنے میں مصروف ہیں۔رجسٹری برانچ کے اندر موجود کرپشن کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بھی اپنے اختیارات استعمال نہیں کر رہا۔

کیونکہ شہر میں آنے والے وی وی آئی پیز شخصیات کی خاطر مدارت پر آنے والا خرچہ سب رجسٹرار سے لیا جاتا ہے۔

رجسٹری برانچ میں سرکاری فیس کے علاؤہ بھاری رشوت دینے پر ہی کام ہوتا ہے جس پر یہاں آنے والے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سب رجسٹرار سٹی اور سب رجسٹرار صدر سمیت پورا عملہ رشوت کے بغیر کام کرنے کو تیار نہیں ہے

اور نہ ڈپٹی کمشنر رجسٹری برانچ میں رشوت کے اس مکروہ دھندے کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے

جس کی وجہ سے روانہ رجسٹری برانچ میں کام کے سلسلے میں آنے والے سینکڑوں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ٹریفک ڈائیورشن پلان10محرم الحرام

سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 10 محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔

٭ 10 محرم الحرام کو اندرون شہر، ڈیرہ اڈہ سے بطرف بوہڑ گیٹ، چونگی نمبر 14 سے بطرف خونی برج، نواں شہر سے بطرف گھنٹہ گھر،چوک شاہ عباس

سے پل شیدی لال، چوک شہیداں سے بطرف حرم گیٹ، دولت گیٹ سے خونی برج کی ٹریفک صبح سے ہی بند رہے گی۔ عوام الناس متبادل راستے

کے طور پر ڈیرہ اڈہ سے نوا ں شہر اور پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر 01 سے غوث الاعظم روڈ،چونگی نمبر 09 سے بوسن روڈ اور
خانیوال روڈ استعمال کریں گے۔

٭ ڈبل پھاٹک سے بطرف وہاڑی چوک جانے والے حضرات پرانا شجاع آباد روڈ، مظفر گڑھ روڈ سے بہاولپور بائی پاس اور وہاڑی چوک کیطرف

جائیں گے۔ اسی طرح وہاڑی چوک سے آنے والی ٹریفک بہاولپور بائی پاس سے مظفر گڑھ روڈ اور حسن سوالی سے ڈبل پھاٹک آجا سکے گی۔

٭ 11 بجے دن کے بعد LMQ روڈ، پل موج دریا سے بطرف چونگی نمبر 09، چونگی نمبر 09 سے بطرف پل موج دریا

، MDA چوک تمام اطراف،
رضا آباد پلی تمام اطراف سے بند رہے گا۔ عوام الناس شہر سے چوک قذافی اور لاہور کی طرف جانے کے لیے پل موج دریا سے نواں شہر، ڈیرہ

اڈہ، عزیز ہوٹل، پرانا شجاع آباد روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر01 سے غوث الاعظم روڈ،
چونگی نمبر 09 سے بوسن روڈ اور خانیوال روڈ استعمال کریں گے۔

٭ 10 محرم الحرام کو کینٹ صدر بازار صبح سے ہی بند رہے گا۔ جبکہ11بجے دن کے بعد عزیزہوٹل چوک سے بطرف کینٹ چوک، ڈیرہ اڈہ سے کینٹ

چوک، KFC چوک سے SSP چوک، ہائی کورٹ موڑ سے خان پلازہ، ایمپیریل چوک سے خان پلازہ، تمام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

عوام الناس ہائیکورٹ سے مظفر گڑھ، شجاع آباد جانے کے لیے براستہ KFC چوک، طارق موڑ، ابدالی مسجد موڑ، ڈیرہ اڈہ، عزیز ہوٹل کا راستہ
استعمال کریں گے۔

اسی طرح رینج آفس چوک سے آنے والی ٹریفک ایمپیریل چوک، شنگریلا چوک، مال پلازہ چوک، بجلی گھر چوک، عزیز ہوٹل
چوک کے راستے شہر کی طرف جا سکے گی۔

٭ شیر شاہ روڈ سے آنیوالی ٹریفک، پرانا شجاع آباد روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک عزیز ہوٹل سے ڈیرہ اڈہ کا راستہ استعمال کرے گی۔

اور کسی بھی قسم کے ٹریفک پرابلم کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

PRO
سٹی ٹریفک پولیس، ملتان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ممتاز آباد جلوس کا دورہ

، جلوس میں اہل سنت اور اہل تشیع کی مشترکہ عزاداری جاری ہے امام حسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔، شہداء کی یاد میں لنگر و نیاز اور سبلیں لگائی گئی ہیں

، کچھ لوگ گروہ واریت پھیلاتے ہیں دعا ہے انکے عزائم خاک میں ملیں ، ایام محرم میں انتظامیہ نے بہترین انتظامات کئے

 دعا ہے ایام محرم امن و امان سے گزر جائیں ، کشمیر میں عزاداری پر پابندی ہے کشمیر میں عزاداری روکنے کے لئے لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

 بھارت کا مذہبی آزادی کا دعویٰ جھوٹا ہے، دنیا بھر میں عزاداری کی جارہی ہے عزاداروں سے التماس ہے خطابات میں اہل کشمیر پر جاری ظلم بھی بیان کریں۔

 ایف اے ٹی ایف بلز اپوزیشن کی مشاورت سے پاس ہوئے، اپوزیشن نے بلز کو قومی اسمبلی میں ووٹ دیا اور سینیٹ میں مخالفت کی۔،

کراچی کے حالات پر تشویش ہے ، کراچی میں منصوبہ بندی کا فقدان سامنے ایا ، اصل زمہ داری سندھ حکومت کی ہے وفاق تعاون کریگا۔

 نواز شریف علاج کے لئے گئے آج انکی صحت ٹھیک دکھائی دیتی ہے، نواز شریف کو اپنا وعدہ پورا کریں اور وطن واپس آئیں۔

شہباز شریف میاں صاحب کی واپسی کے گارنٹر ہیں۔ ، بلوچستان میں بھی سیلابی صورتحال ہے

،وفاقی حکومت بلوچستان حکومت سے بھر پور تعاون کرے گی

ابی ذخائر میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ملک میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان:

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ زاہد اخترزمان نے گزشتہ روز ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا،

اس موقع پر کمشنر شان الحق،آر پی او وسیم احمد خان،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد حسن رضا خان بھی انکے ہمراہ تھے

،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کنٹرول روم کے آپریشنل نظام بارے دریافت کیا اور شکایات آنے پر اس کے ازالے کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی،

انہوں نے ممتاز آباد مجلس کو کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کمیرےے کے ذریعے چیک کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کنٹرول روم مانیٹرنگ سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجالس اور عزاداری روٹس پر120 سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں،

ان میں "4 کے”متحرک کیمرے بھی شامل ہیں،کنٹرول میں ضلع کی تمام مجالس اور جلوسوں کا ڈیٹا موجود ہے اور تمام مجالس اور جلوسوں کی مقامات کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کے فوکل پرسنز 24 گھنٹے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں،کنٹرول روم میں کسی بھی محکمہ بارے شکایت آنے

پر ازالے کے لئے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا جاتا ہے۔سی پی او نے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں کے لئے تھری لئیر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،

تھری لئیر سکیورٹی کے لئے اہلکار دو شفٹوں میں تعینات کے گئے ہیں جب کہ ڈولفن فورس کے ذریعے پٹرولنگ بھی کی جارہی ہے،

سی پی او نے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں میں داخلے کے وقت بھی میٹل ڈیٹکرز اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کا طریقہ اپنایا گیا ہے،

ساتھ ہی مجالس اور جلوسوں کی ڈراون سے بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ٹکرز

ملتان۔

ایڈیشنل آئ جی ساؤتھ انعام غنی کا ممتازآباد جلوس کا دورہ

محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔ انعام غنی

تمام حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر کے بھرپور سکریننگ کی جارہی ہے۔ انعام غنی

کسی شر پسند عناصر کو وطن عزیز کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔ انعام غنی
ملتان کے انتظامات سے میں مطمئن ہوں

ملتان کے افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امن و امان اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے

ممتاز آباد کے مرکزی جلوس کے آج کے انتظامات مثالی تھے

سنی شیعہ اتحاد کا آج عملئ مظاہرہ دیکھنے میں آیا

نذر و نیاز میں تمام مثلک ایک ساتھ نظر آئے

انڈین گورنمنٹ نے کشمریوں کے حقوق سلب کرلیئے

ہندوستان جعلی حملوں کے ذریعے اپنی چالیں چلتا ہے

 جموں کشمیر میں جتنے محروم کے اجتماعات تھے ان پر پابندی لگادی گئی

پاکستان کی افواج اور حکومت پوری طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں

سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت بہتر ہیں

ہماری قیادت سعودیہ جاتی رہے گی اور انکی قیادت بھی پاکستان آتی رہے

 جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے ، شاہ محمود قریشی

 مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں دہلی سے متنفر ہو چکی ہیں ، شاہ محمود قریشی

 سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر بھارتی ناٹک رچانے کا ذکر کیا ، شاہ محمود قریشی

 مقبوضہ کشمیر میں عزاداری پر پابندی ہے ، شاہ محمود قریشی

بھارت مذہبی آزادی کا راگ الاپتا رہتا ہے ، شاہ محمود قریشی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے گزشتہ روز ممتاز آباد کا دورہ کیا،

اس موقع پرمنیجر آپریشنز داودمکی اور ڈپٹی منیجر انوارالحق بھی ہمراہ تھے،

سی ای او نے عزاداری روٹس پر صفائی کا جائزہ لیا،

سڑکوں اور گلیوں کے اطراف میں چونے کی لائننگ اور فینائل کے چھڑکاو کو بھی چیک کیا
اس دوران سی ای او نے جلوسوں کے اختتام تک صفائی برقرار رکھنے کا حکم دیا،

عبدالطیف خان نے اس موقع پر قبرستانوں کے داخلی راستوں میں صفائی کی بھی ہدایت
کی اور کہا کہ

شہر کے تمام بڑے قبرستانوں میں صفائی وستھرائی کی جائے اور قبرستانوں کی صفائی کے تصویری ثبوت واٹس ایپ پر ارسال کئے جائیں،

انہوں نے کہا کہ
10

محرم کے لئے تشکیل دیئے گئے ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،

ڈپٹی منیجرز شہر کے تمام روٹس کی خود مانیٹرنگ کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان:

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک نے 9 محرم الحرام کے سلسلے مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سمیت شہر کے دیگر مقامات کا دورہ کیا

 ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ، ایس پی سی آئی اے سجاد حسین گجر، ایس پی کینٹ ڈویژن معاذ ظفر، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عابدہ فرید، ڈی ایس سرکل کینٹ راؤ طارق پرویز اور ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد سید اظہر رضا گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے

 سی پی او ملتان نے محرم الحرام کے سلسلے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

 انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں

 انہوں نے کہا مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو پر امن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے

 امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کیمرے لگا دئے گئے ہیں، سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام اہم مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے

:فراہم کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

:لائسنسداران اور منتظمین کی طرف سے تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور پولیس اور دیگر اداروں کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی

ترجمان
ملتان پولیس

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں دہلی سے متنفر ہو چکی ہیں۔

بھارت مذہبی آزادی کا راگ الاپتا رہتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں عزاداری پر پابندی ہے۔جموں کشمیر میں جتنے محروم کے اجتماعات تھے ان پر پابندی لگادی گئی۔

انڈین گورنمنٹ نے کشمریوں کے حقوق سلب کرلیئے۔ہندوستان جعلی حملوں کے ذریعے اپنی چالیں چلتا ہے ۔سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر بھارتی ناٹک رچانے کا ذکر کیا ۔

پاکستان کی افواج اور حکومت پوری طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز انجمن تحفظ عزاءداری کے صدر ملک شفقت حسنین بھٹہ کے زیر اہتمام

حسینی امن ریلی سے قبل چوک دولت گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہاسعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت بہتر ہیں ۔ہماری قیادت سعودیہ جاتی رہے گی اور انکی قیادت بھی پاکستان آتی رہے گی۔

انہوں نے کہا میں محرم الحرام کے حوالے سے ملتان کے انتظامات سے میں مطمئن ہوں ۔ممتاز آباد کے مرکزی جلوس کے آج کے انتظامات مثالی تھے

جلوس میں سنی شیعہ اتحاد کا آج عملءمظاہرہ دیکھنے میں آیا ۔نذر و نیاز میں تمام مسلک ایک ساتھ نظر آئے۔

میں جنوبی پنجاب کے افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امن و امان اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے ۔

بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امام بارگاہ حیدری کمیٹی سے دولت گیٹ چوک تک امن ریلی میں شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر وزیر خارجہ نے ملک و قوم کی ترقی اور بلخصوص محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان:

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر 10 محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

 10 محرم الحرام کے دوران کل 130 مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں 27 مجالس اے کیٹیگری کی ہیں

 جبکہ 116 جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے 21 اے کیٹیگری کے ہیں۔

 جہاں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے 4293 پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے

 ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے

پولیس لائنز میں مناسب تعداد میں ریزروز الرٹ رہیں گی

 اس کے علاوہ ضلع ملتان کے داخلی و خارجی راستوں پر 12 اہم مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے جہاں شہر میں داخل ہونے والے افراد، سامان اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے

 جبکہ 1374 رضاکار اور 2215 وولنٹیئرز بھی پولیس کی معاونت کریں گے

 سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں تمام اہم مجالس اور جلوس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی

 کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا

ترجمان
ملتان پولیس

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی طرف سے آج یوم عاشور کے موقع پر10 ہزار عزاداروں میں لنگرتقسیم کیا جائے گا۔

لنگر شہر کے 9 مختلف ایریاز میں دوپہر 12 بجے سےدن 2 بجے کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

ان 9 مقامات پر سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔ شاہ شمس دربار پر3000 عزاداروں میں دوپہر 12بجے سے دن 2 بجے اور سہ پہر 5 بجے سے شام7 بجے کے درمیان دو

اوقات میں لنگر و نیاز تقسیم ہو گی۔اس کے علاوہ چوک کچہری،

حرم گیٹ،سورج میانی اور چوک کمہاراں والا،مسجد ولی محمد چوک بازار،

ساہی چاون اور چوک گھنٹہ گھر میں بھی لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

گزشتہ روز 9 محرم کو ممتاز آباد میں1ہزار عزاداروں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

(کورٹ رپورٹر)

لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں موسم گرما کی تعطیلات کے گیارہویں

ہفتے کے لئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

کل سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر میں ملتان اور

بہاولپور میں ایک ایک ڈویژن اور دو دو سنگل بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

ڈویژن بینچ ملتان میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شکیل الرحمن خان کیسز کی سماعت کرینگے۔

بہاولپور بینچ میں جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس چوہدری محمد اقبال کیسز کی سماعت کرینگے۔

ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں 22 جون سے 5 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 170 ایمرجنسیز میں 247 لوگوں کو ریسکیو کیا

ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 167 جبکہ شجاع آباد میں 04 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 73 ہے 71 حادثات ملتان میں

جبکہ 02حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 77 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 37 کو موقع پر طبی امداد دی گئی

اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا-
شجاع آباد میں آج کے دن 02 حادثات رونما ہوئے

ملتان میں 76 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 77 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 24 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا
آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 116 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں جبکہ 02 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں

میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 115 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 40 کو موقع پر طبی امداد دی گئی

جبکہ 62 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 11 کرائم ایمرجنسی اور 06 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا۔

ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 131 مردوں کو جبکہ 53 خواتین کوریسکیو کیا

ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 47 ایمرجنسیز پر رسپانس۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان:

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن۔

 سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔

سرچ آپریشن دربار شاہ شمس، ٹریفک ڈرائیونگ سکول، دربار بابا تلوار شاہ، چوک گھنٹہ گھر، واٹر ورکس روڈ، خیام سینما، محلہ رحیم آباد، مچھلی منڈی، گودڑی، باوا صفرا، اور محلہ رشید آباد کے گردونواح میں کیا گیا۔

 جبکہ دربار شاہ شمس کے گردو نواح اور یہاں سے برآمد ہونے والے جلوس روٹس کے گردونواح میں کیا گیا۔

 سرچ آپریشن کے دوران 8 ہوٹل اور سراؤں کی سرچنگ کی گئی

سرچ آپریشن کے دوران 86 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

پاکستان سرائیکی پارٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ،

ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بالخصوص سرائیکی وسیب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس میں حالیہ ایس ڈی پی اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر کنٹروورسی اور بیان بازی کو سنجیدگی سے

لینے اور اس فضاء کو ختم کرنے پر غوروخوض کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں ملتان میں سرائیکی جماعتوں کی طرف سے منعقدہ اجلاس بمقام وینس فارم ہاؤس

ملتان 8 اگست 2020 بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی سالگِرہ کے موقعہ پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سرائیکی تحریک کو تیز کرنے کے لیے

ایک جامع اور موثر حکمت عملی بنانے اور اس سلسلہ میں ایک صوبہ سرائیکستان ایکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیا ۔اس سلسلے میں سرائیکی رہنماؤں کی ایک متفقہ پریس کانفرنس میں واضع لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا

اور 8اگست کے اجلاس میں یہ بات بھی زیر بحث لائی گئی کہ ملتان اور بہاولپور کی عوام کو آپس میں لڑانے کی بھی شدید مذمت کی گئی تھی

اور یہ بھی کہا گیا کہ جو قوتیں جنوبی پنجاب صوبہ کی آڑ میں وسیب کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں ان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی

اور ان قوتوں کے ایجنڈے کی مکمل نفی کی گئی تھی مگر بعدازاں کچھ قوم پرست اور ایکٹیویٹیس ان قوتوں کے ساتھ جڑگئے۔

جہاں پر وسیب بھر کے قوم پرستوں اور سرائیکی وسیب کی عوام میں یہ بات ناگوار گزری اس پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری نے بھی

احمد پور شرقیہ میں پریس کانفرنس میں ان قوتوں پر غیر نظریاتی ہونے کا کہا مگر میڈیا میں ان کے موقف کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا گیا جس سے غلط فہمیاں اور منفی ماحول پیدا ہوگیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ

پاکستان سرائیکی پارٹی ایک قوم پرست سیاسی اور نظریاتی جماعت ہے جو صرف وسیب بھر نہیں بلکہ پورے پاکستان میں خالصتاً ان سیاسی جماعتوں سے سیاسی مزاکرات کرتی ہے

جو واضح طور پر صوبہ سرائیکستان کے حامی ہوں مگر کسی بھی ایسے عنصر کے ساتھ بیٹھنے کو ہرگز تیار نہیں جن کا ایجنڈا 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے خلاف ہو۔

پاکستان سرائیکی پارٹی ہمیشہ ان قوم پرستوں کے ساتھ جدوجہد کرے گی جو خالصتاً سرائیکی صوبے کے قیام اور پورے سرائیکی وسیب کی نمائندگی کرتے ہوں۔

اجلاس میں پارٹی کے تمام یونٹوں اور کارکنان کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا پر کسی سرائیکی کاز کی جدوجہد کرنے والی پارٹی اور

ایکٹویسٹ پر تنقید نہ کریں اور محرم الحرام کے بعد 8 اگست کے فیصلوں کے مطابق صوبہ سرائیکستان ایکشن کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق صوبہ سرائیکستان کے

حصول کی جدوجہد کو تیز کیا جائے گا تاکہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کو فوری طور پر عمل میں لایا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان میں تعزیہ داری کی قدیم روایت

ملتان میں تعزیہ داری کی روایت انتہائی قدیم ہے ، یوم عاشور پر شہر میں 117 سے زائد تعزیے کے جلوس برآمد ہوتے ہیں تاہم ان تعزیوں میں نمایاں مقام پاک گیٹ

اور خونی برج سے برآمد ہونے والے قدیمی اُستاد اور شاگرد کے تعزیوں کو حاصل ہے۔ اُستاد کا تعزیہ 1825 میں بنایا گیا یہ تعزیہ اُستاد پیر بخش چینیوٹی نے حضرت امام حسین سے

عقیدت کے اظہار کے لیے تیار کیا تھا جسے بنانے میں 5 سال سے زائد کا عرصہ لگا۔ اُستاد کا تعزیہ مکمل طور پر ہاتھوں سے بنا ہوا ہے

اس پر کوئی مشینی کام نہیں کیا گیا، خالص ساگوان کی لکڑی سے تیار کردہ 25 فٹ اونچے اور 8 فٹ چوڑے اس تعزیہ میں متعدد محراب،

جھروکے، گنبد اور مینار شامل ہیں ۔اُستاد کے تعزیے کی جُڑت میں کوئی میخ استعمال نہیں ہوتی بلکے مختلف حصوں کو ایک دوسرے میں پیوست کرکے فن کا یہ اعلیٰ نمونہ مکمل کیا جاتا ہے۔

آستانہ شاگرد والا کے متولی خلیفہ رمضان کے مطابق شاگرد کا تعزیہ 1944 میں اس وقت بنایا گیا جب اس تعزیے کو پراسرار طور پر آگ لگ گئی شاگرد کا تعزیہ قبل ازیں 1860 میں تیار کیا گیا تھا

جسے استاد پیر بخش کے شاگرد الہی بخش نے استاد کے تعزیہ کے کچھ عرصہ بعد ہی بنایا تھا۔
شاگرد کے تعزیہ کی اونچائی 25 فٹ ہے جبکہ چوڑائی 12 فٹ بتائی جاتی ہے

اور ملتان میں یہ سب سے بڑا تعزیہ ہے اس میں مشینی کام کیا گیا ہے اس کی سات منزلیں ہیں اور یہ بھی لاتعداد محرابوں، جھروکوں، گنبدوں اور میناروں پر مشتمل ہے ۔

ملتان میں یوم عاشور پر حرم گیٹ چوک پر 17 سے زائد تعزیے صف بندی کرتے ہیں اور یہاں استاد کے احترام کی روایت آج بھی زندہ ہے

جہاں تمام تعزیوں کے مرکزی جلوس کی قیادت اُستاد کا تعزیہ کرتا ہے اس کے پیچھے شاگرد کا تعزیہ اور پھر دوسرے تعزیے ہوتے ہیں۔

استاد اور شاگرد کے تعزیوں کی دیکھ بھال کرنے والے دونوں خاندانوں کا تعلق سنی فرقہ سے ہے۔

یوم عاشور پر استاد کے تعزیہ کا جلوس شاہ رسال جبکہ شاگرد کا تعزیہ حرم گیٹ چوک سے واپس اپنے آستانہ خونی برج آکر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

About The Author