دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کے محرم روٹس اور مجالس کا دورہ کیا۔

آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اختر فاروق اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے علماء اور ذاکرین پر

ضلع اور زباں بندی کی گئی ہے۔عاشورہ تک 1358 جلوس اور 4641 مجالس کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے کہا کہ محرم الحرام کی تیاریاں دو ماہ قبل شروع کر دی تھی

تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے رابطے میں تھے۔تمام اضلاع میں بڑے اچھے طریقے سے پلاننگ ہوئی۔

حکومت پنجاب سے جو ریسورسز مانگے وہ تمام ملے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام اور علماء کی مدد سے اچھے طریقے سے محرم کے ایام گزاریں گے۔

میڈیا بھی مثبت کردار ادا کررہا ہے۔محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا رہی

سوشل میڈیا کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے، کوئی وائلیشن ہو گی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے آر پی او آفس ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔

آر پی او عمران احمر اور ڈی پی او اختر فاروق نے محرم الحرام کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

وہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے انتظامات کو مانیٹر کررہے ہیں۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام لئے انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

انتظامیہ کے ساتھ محرم الحرام کے اہم روٹس اور مجالس کا معائنہ کیا ہے۔انتظامات تسلی بخش ہیں۔

امن و امان کے قیام کیلئے پولیس فورس،انتظامیہ اور منتظمین کے ساتھ قریبی رابطہ ہے محرم الحرام کے دوران بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قواعد وضوابط کی پاسداری کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کی کامیابی اور کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کیلئے

ضلع میں 53 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔زراعت آفس کے افسران کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاوٹنگ اور کاشتکاروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی فصل گزشتہ سال کی نسبت بہتر پوزیشن میں ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر پلانٹ کلینک اور کاٹن ایڈوائزری کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں

جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تونسہ ملک محمد کلیم کوریہ،

زراعت آفیسر علینہ شہزادی اور دیگر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سیکریٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان عبدالوحید قیصرانی نے کہا ہے کہ نہم کلاس کی رجسٹریشن میں 30 ستمبر تک توسیع کے بعد

جرمانہ کے ساتھ بھی داخلہ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

امیدوار 500 روپے جرمانہ کے ساتھ یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک اداروں میں داخلہ،

آن لائن ڈیٹا انٹری،بنک میں فیس جمع کرانے اور رجسٹریشن ریٹرن ہارڈ کاپی ضروری

دستاویزات کی تکمیل کے ساتھ بورڈ میں جمع کراسکتے ہیں۔15

اکتوبر کے بعد کسی بھی طالب علم کو ادارہ میں داخل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف،بلدیاتی ادارے،ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کی محرم الحرام کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ خود معاملات کی نگرانی کریں۔

ٹیچنگ ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے جائیں۔

حساس مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ایمرجنسی محکموں کے فیلڈ کیمپس فنکشنل ہونے چاہئیے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وہ خود بھی اچانک معائنہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں امن کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز محرم الحرام کے معاملات کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان ملک رشد نعمت نے مختلف مجالس اور جلوس چیک کئے۔منتظمین کے ساتھ ملاقات کرکے معلومات حاصل کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے دیہی مرکز صحت چوٹی زیریں اور بنیادی مرکز صحت نواں شہر کا دورہ کیا۔

آر ایچ سی میں ڈینٹل اور ایکسرے یونٹ نان فنکشنل پائے گئے،انچارج ڈاکٹر،

ایل ایچ وی اور ڈسپنسر بھی ڈیوٹی سے غائب تھے۔غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کیلئے سفارشات ارسال کردی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازی خان عبدالغفار کو محرم الحرام کے معاملات کی نگرانی کیلئے ضلعی فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ادھر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ

وہ دس محرم الحرام تک محکمانہ ذمہ داریوں کو خود مانیٹر کریں۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ضلعی کنٹرول روم میں محکمہ کی نمائندگی ضرور ہونی چاہئے۔متحرک عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل لیبر و ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل اور کمرشل اداروں کے معائنہ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ہیومن ریسورس ڈیرہ غازی خان شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ لیبر آفیسر محمد صادق نے الحمد ٹیکسٹائل ملز کا دورہ کیا۔

ادارہ کے مختلف شعبوں کا ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ کارکنوں کی تنخواہوں اور دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں جانچ پڑتال کی۔

ادارہ کے لیبر آفس اور ٹائم آفس کا بھی دورہ کیا گیا۔لیبر آفیسر نے فیکٹری میں موجود لیبر کی کینٹین اور فئیر پرائس شاپ کا بھی دورہ کیا۔ل

یبر کےلئے تیار کھانا کا معیار چیک کرنے کے ساتھ معلومات حاصل کیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری نے کہا کہ

ضلع بھر میں لیبر اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائیگا اور اداروں میں لیبر قوانین کی پاسداری کرائی جائے گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر 08 محرم الحرام کو بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لاۓ گۓ ۔ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 08 محرم الحرام کو

دن اور رات میں کل 98 مجالس جبکہ 88 جلوس برآمد ہوئے۔مجالس میں اے کیٹیگری 17، بی کیٹیگری 47 اور سی کیٹیگری کی 34 مجالس منعقد کی گی۔

جبکہ اسی طرح اے کیٹیگری 07 بی کیٹیگری 35 اور سی کیٹیگری کے 46 جلوس بھی نکالے گئے

مجالس ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا

۔جبکہ ضلع بھر میں تمام مجالس کی مانیٹرنگ کر کے عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ضلع میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں 0649260113 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی کی ریجنل پولیس افس ڈیرہ غازیخان امد۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت

ڈیرہ غازیخان کی امن وامان اور کرائمینل صورتحال کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ڈیرہ غازیخان کی امن وامان،

سکیورٹی اور کرائمینل صورتحال اور دیگر اقدامات کے متعلق آر پی اوعمران احمر نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی کو بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں انتظامی یونٹ بننے سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی،

خطہ میں یقیناً ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو گا۔ حکومت تمام مسائل کے پوری طرح آگاہ ہے اور وزیر اعلی پنجاب خطہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی کو آر پی او عمران احمر۔

کمشنر ڈی جی خان ، ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کی مجالس ،جلوسوں اور روٹس پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا وزٹ بھی کرایا گیا

جس پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی اطمنان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ

ہم انشاء اللہ پوری قوت کے ساتھ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تیار اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

باقی پولیس کو عوامی امنگوں اور ترقی یافتہ ملکوں کے برابر لانے لیے وقت درکار ہے لیکن ہم بہتری کی جانب ضرور جا رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹ کے قیام سے اداروں کو کم علاقہ میں بہتر کارکردگی کا موقع ملے گا جس کے مثبت اثرات ہر خاص و عام آدمی کی زندگی پر پڑیں گے

اور خطہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں اور حاصل شدہ وسائل کے ساتھ میدان عمل میں ہیں۔

پولیس جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ مستقبل میں جنوبی پنجاب کے تمام تھانوں کو ماڈل پولیس اسٹیشنز کی طرز پر بنا دیا جائے گا

جس سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے محرم و الحرم کے موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ چوہددری شجاعت نے ”ان“ کے کہنے پر تین معاملات میں ثالثی کا کردار ادا کیا

اور معاہدے کی تکمیل کے بعد ”انہوں“ نے اس سے انحراف کیا اس طرح چوہدری شجاعت کی ثالثی کے حوالے سے ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی خان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ

نواب اکبر بگٹی سے مذاکرات کے لیے مشرف دور میں چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین نے کامیاب مذاکرات کرکے معاہدہ کرلیا تھا

لیکن جنرل مشرف نے اس معاہدے کو اٹھا کر پھینک دیا جبکہ لال مسجد کے مسئلے پر بھی چوہدری شجاعت نے کردار ادا کیا اس کا بھی جنرل مشرف نے وہی حشر کیا،

انہوں نے کہا کہ اب تیسری بار جے یو آئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے ”ان“ کے ہی کہنے پر معاملات طے کئے

لیکن اس معاہدے کا حشر بھی ماضی سے مختلف نہیں رہا، حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ

صوبہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں معاملات کو سلجھانے والے ٹھنڈے دل و دماغ کی شخصیات موجود ہیں

لیکن جب بھی جس کسی کو بھی ثالثی کے لیے یا مذاکرات کے حوالے سے میدان میں اترا گیا چاہئے وہ قبائلی صورتحال کے حوالے سے ہو یا بلوچستان کے مخدوش حالات کے

تناظر میں ہوں اس کے لیے کئی شخصیات نے ”ان“ کے کہنے پر مخلصانہ کوششیں کیں لیکن وہ اس لیے بارآور ثابت نہیں ہوئی کہ

معاملات کو افہام و تفہیم کے بجائے کسی اور انداز میں طے کرنے کا فیصلہ کیا جاتا رہا، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ

ان شخصیات کی طویل فہرست ہے اور اس بارے میں پارلیمنٹ، سینٹ، صوبائی حکومت، صوبائی اسمبلی اور حکومت میں آنے جانے والوں کا کردار اور کوشش کسی سے پوشیدہ نہیں،

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ گھمبیر معاملات کو الجھانے کے بجائے سلجھایا جائے اور اس اہم فریضہ کے لیے ریجال کار اور شخصیات جن میں سادات،

علماء کرام، قبائلی عمائدین، وکلاء اور ملک و ملت کے کئی خیر خواہ ابھی بھی موجود ہیں

تاکہ مستقبل میں اللہ نہ کرے اس قسم کے سانحات اور صورتحال کا قوم و ملک کو سامنا کرنا پڑے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔ـ

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

کاروائیاں کرتے ہوئے 133 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 86فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ سوئیٹس پروڈکشن یونٹ، کریانہ سٹورز سمیت 07فوڈیونٹس سیل کیے گئے۔دوران چیکنگ 1080لیٹر ملاوٹی دودھ،25کلو ناقابل سراغ پاپڑ،

15کلو سرخ مرچیں تلف جبکہ70لیٹر کھلا آئل برآمد کیاگیاتفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کرتے ہوئے راجن پور میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت کرنے پر حاجی

سرور اینڈ اصغر کریانہ، مٹھائی کی تیاری میں ممنوعہ کیمیکل کا استعمال کرنے پر جہان سرور سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیاگیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان سے فردوس ہوٹل، حمند پان شاپ، نیو المنصور جی اینڈ سی سٹور،محبوب ہوٹل اور لیہ سے خادم کریانہ سٹور کو دی گئی

ہدایات پر عمل نہ کرنے، اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پرسیل کیاگیامزیدبراں کاروائی کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں 133 یونٹس کو چیک کیاگیا

اور86کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 04 فوڈپوائنٹس کو25ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئےفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک،

حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ریجن میں شاہراہوں پر تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلئے سپیڈ گن کیمروں کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ہائی وے پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس ملکر کام کریں گی۔ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن سید بہار احمد شاہ نے سپیڈ گن کے

استعمال اور فورس کی کارکردگی چیک کرنے کےلئے شاہراہوں کا دورہ کیا۔پٹرولنگ پولیس کے ترجمان و انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ عامر محمود نے بتایا کہ

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے محفوظ شاہراہوں کے اقدامات کے تحت "ون ڈسٹرکٹ، ون روڈ” پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ فورس کے اس اقدام کے کامیاب تجربہ کے بعد صوبہ کے دیگر 18 روڈز پر بھی ہائی وے پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس کی

مشترکہ کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے کہا کہ اس اقدام سے قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے گی۔

گاڑیوں کی رفتار کو مانیٹر کرکے سڑک حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ریجن میں مختلف پٹرولنگ پوسٹس کے ملازمین،

ٹریفک پولیس کے افسران و ملازمین کے ساتھ ملکر قوانین کے نفاذ کےلئے مشترکہ کارروائی کریں گے۔عوام کی آگاہی کےلئے بھی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سڑک حادثات اور پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

About The Author