نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید،زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ خان،
ماجدخان،واسا اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سورج میانی،پل شیدی لال،سورج کنڈ روڈ،سوتری وٹ اور شاہ گردیز کا وزٹ کیا اور انہوں نے تعمیرو مرمت کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں،

ڈپٹی کمشنر نے لائسنس داران اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے سورج میانی میں سڑکوں کی مرمت اور سٹریٹ لائٹس کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا

اور کہا کہ سورج میانی میں واٹر فلٹریشن کا مسئلہ 48 گھنٹوں میں حل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شیدی لال برج پر ہیوی ٹریفک روکنے کے لئے لگائے گئے

بیرئیر کو عارضی طور پر ہٹادیا جائے،بیرئیر 10 محرم کے عزاداری کے جلوس میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کے منتظیمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ایم ڈی اے نے سورج کنڈ روڈ کی کارپٹنگ کا کام تقریبا” مکمل کر لیا ہے،سیوریج کی وجہ سے سورج کنڈ روڈ کاصرف 400 فٹ حصہ 10 محرم کے بعد مکمل ہو گا،

400 فٹ ایریا میں عارضی راستہ فراہم کرنے کی ذمہ داری واسا نبھائے گا،انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو10 محرم کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا،

کسی شخص کو کسی دوسرے مسلک کے فرد کی دل آزاری کی اجازت نہیں دی جائے گی،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور سکیورٹی کے حوالے سے منتظمین پر

بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،جلوسوں کے منتظمین سکیورٹی کے حوالے سے پولیس سے مکمل تعاون کریں،ملتان میں ماحول پر امن ہے اور انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر چوکس ہے،

عامر خٹک نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران آن بورڈ ہیں۔

اس موقع پرسوتری وٹ میں صفائی کے بہترین انتظامات پر جلوسوں کے منتظمین نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی تعریف کی جب کہ منتظمین کا سوتری وٹ ایریا

میں واسا کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

…………………………………………………………………………………………………………………………..

ملتان
عدالت انسداد دہشتگردی نمبر دو نے چھوٹو گینگ کے خلاف دو کیسز کا فیصلہ سنا دیا
جج انسداد دہشتگردی عدالت مسعود ارشد نے دونوں کیسز میں چھوٹو گینگ کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

چھوٹو گینگ کے خلاف جاری کیسز میں شک کا فایدہ دیتے ہوئے ملزمان کو بری کیا گیا
چھوٹو گینگ کے خلاف کیسز کا فیصلہ ملتان کی سینٹرل جیل میں سنایا گیا

گزشتہ سماعت پر ملزمان کے زیر دفعہ 342 کے قلمبند شدہ بیانات پر بحث مکمل کی گئی تھی۔
چھوٹو گینگ کے خلاف تھانہ صدر ڈی جی خان اور تھانہ بیٹ میر ہزار مظفر گڑھ میں مقدمات درج تھے۔

چھوٹو گینگ کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج تھے

مقدمات میں ملزمان غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، اسحاق عرف ساقی شامل ہیں۔

ملزمان کو پہلے کیسز میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے موت اور عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملتان

27 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا محرم الحرام کے سلسلے میں صفائی بارے ایکشن پلان پر عمل جاری

ہے اورکمپنی ورکرز عزاداری روٹس پرشام کے اوقات میں بھی صفائی میں مصروف ہیں

جب کہ عزاداری کے جلوسوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی روٹس پرفینائل کا چھڑکاو بھی شروع کر دیا گیا ہے

اور گلیوں اور محلوں میں ہر طرف خوشبوئیں بکھر گئیں ہیں۔گزشتہ روز ملتان میں

بادلوں کے برستے تیور دیکھ کر اندرون شہر کے ڈرین کی دوبارہ ڈیسلٹنگ شروع کر دی گئی ہے،

ساتھ ہی مرکزی شاہراہوں پر بارش کے پانی کی نکاسی میں حائل کچرا اور کوڑا ہٹانے کا کام بھی جاری رہا۔گھنٹہ گھر،

حسین آگاہی،دولت گیٹ اورشاہ شمس دربار تک ورکرز کو سڑک کی بہترین صفائی کا ٹاسک دیا گیا جب کہ ممتازآباد،

مظفرآباد،سورج میانی اور قاسم بیلا میں بھی یکم محرم سے متواتر صفائی کی جارہی ہے،

آج نماز جمعہ کے پیش نظر تمام بڑی جامعہ مساجد کے باہر خصوصی صفائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔

About The Author