ایک اور سیاہ فام امریکی شہری پر فائرنگ کا واقعہ
امریکی ریاست وسکونسن میں سیاہ فام شہری پر پولیس کی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے
پرتشدد احتجاج کیا، مظاہرین نے وسکونسن سٹی سنٹر کو آگ لگا دی
ریاست کے گورنر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ کا نفاذ کر دیا ہے
مظاہرین نے ٹرکوں اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی ، حالات قابو میں رکھنے کیلئے فوج کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے،
پولیس نے جیکب بلیک نامی سیاہ فام شہری کو سات گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، شہری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ
ان کا بیٹا گولیاں لگنے سے کمر سے نیچے معذور ہو چکا ہے۔ اور اب وہ کبھی نہیں چل سکے گا ،، اس سے پہلے ریاست لوزیانا میں پولیس نے ٹریفورڈپیلرین نامی ایک اور
سیاہ فام شخص کو سرعام 11 گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔ منیاپولس شہر میں پولیس نے سیاہ فام جارج فلوئیڈ کو گلا دبا کر ہلاک کیا تھا،،
جس کے بعد امریکہ میں ۔۔ بلیک لائیوز میٹر۔۔ نامی تحریک کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس