دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 ملتان

(کورٹ رپورٹر)

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کے کاروبار میں مداخلت کرکے اسے تنگ کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

فاضل عدالت میں شہری راشد علی نے ہراسمنٹ کی درخواست کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان اللّٰہ وسایا اور سجاد نے

اسکی دکان کے سامنے جواء کا اڈا بنا رکھا ہے اور مختلف طریقوں سے اسے تنگ کرتے رہتے ہیں

ملزمان کا منشیات فروشوں سے تعلق ہے اور اسے مقدمات میں ملوث کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں

جو کہ سراسر زیادتی اور غیر قانونی اقدام ہے اس لیے پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماء پر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

(کورٹ رپورٹر)

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے تنسیخ نکاح دائر کرنیوالی خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر

ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں رمشاء بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا تھا کہ ایک سال قبل محمد گلباز سے شادی ہوئی گھریلو ناچاکی پر تنسیخ نکاح کی ڈگری حاصل کی اب محمد راحیل سے شادی کی ہے

جس پر سابقہ شوہر دشمن بن گیا ہے اور مختلف طریقوں سے ہراساں و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے

جو کہ غیر قانونی اقدام ہے اس لیے پولیس کو مذکورہ شخص کے ایما پر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

(کورٹ رپورٹر)

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھاری مقدار میں موبائل فون چوری کرنے کے مختلف مقدمات میں ملوث

دو ملزمان کا آج تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے

ملزمان کو پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے مطابق ملزم شوکت کے خلاف شہری ملازم حسین نے

7 جولائی کو مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسکی موبائل فون کی دکان سے موبائل فون چوری کیے

اور واردات کرنا تسلیم بھی کرلیا، اسی تھانہ کی پولیس کے مطابق ملزم اسلم کے خلاف شہری عطاء محمد نے بھی 5 مارچ کو

موبائل فون کی دکان سے بھاری مقدار میں فون چرانے کا مقدمہ درج کرایا تھا

ملزمان سے ابھی تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔


: ملتان

(کورٹ رپورٹر)

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے محبت کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں

  و  پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون شمیم بی بی نے

ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے 2 اگست کو عمران سے پسند کی شادی کرلی تھی

چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں

اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے

اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماء پر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

(کورٹ رپورٹر)

  درخواست پر پولیس کو مہلت دیتے ہوئے 14 ستمبر کو مغوی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں سیدہ حبیبہ نے کونسل

سید مزمل حسن بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بھائی کے نام ایک سو پچیس کنال اراضی ہے

اسے غلام مہدی وغیرہ نے مبینہ طور پر اغواء کر کے قتل کردیا ہے

اور نعش بھی گڑھے میں دفنا دی ہے اب پولیس جان بوجھ کر ملزم کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے سی پی او کو مغوی کی

بازیابی کا حکم دیا تھا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ مغوی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مظفرآباد میں درج ہے اسے بازیاب کرالیا جائے گا

تاہم گزشتہ روز سماعت میں بھی مغوی کو بازیاب نہ کرایا جاسکا اور مزید مہلت طلب کی گئی۔


: ملتان

(کورٹ رپورٹر)

دیپالپور میں خاتون وکیل کے اغواء اور قصور میں وکیل کے قتل کے

  خلاف ہائیکورٹ ملتان بار کے عہدیداران کی میٹنگ ہوئی۔صدر ہائیکورٹ بار چوہدری طاہر محمود نے وکلاء کمیونٹی کے عدم تحفظ پر خدشات کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی وکلاء کے خلاف بڑھتی کارروائیوں پر تشویش ہے،

چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ وکلاء پر بڑھتے تشدد کے واقعات کی ازخود نوٹس سماعت کریں،

وکلاء تحفظ بل منظور کیا جائے،پاکستان اور پنجاب بار کونسل سے بھی مطالبہ کرتے ہیں

کوئی لائحہ عمل بنائیں۔وکلاء کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا،

صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری اور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران موجود تھے۔


: ملتان

(کورٹ رپورٹر)

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا ویزہ فراہم کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم اللّٰہ رکھا کے خلاف شہری عبدالستار نے بیرون ملک کا

ویزہ فراہم کرنے کے عوض لاکھوں روپے بٹورنے کا مقدمہ 12 اگست کو درج کرایا تھا ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی منظور ہوچکا

جو مدعی کو ایک لاکھ روپے تک ادائیگی کرنے کی مہلت طلب کررہا ہے اس لیے ملزم کا عدالتی ریمانڈ منظور کیا جائے۔


ملتان سے نکلنے والے خزانے میں کیا کچھ تھا؟ کمرہ کھول دیا گیا

ضلع کچہری کے مال خانہ میں قدیمی خزانہ کی موجودگی کی خبریں آنے کے

بعد گزشتہ چھ روز سے سیل کیا جانے والا مال خانہ کا کمرہ کھول دیا گیا

مال خانہ کا کمرہ کئی دہائیوں سے بند تھا،کمرہ انتظامیہ،آثار قدیمہ اور عدالتی افسران کی زیر نگرانی کھولا گیا،

کمرہ میں موجود لکڑی کی الماری سے قدیمی زیورات نکال لیے گئے

ذرائع کا کہناہے کہ کمرےسے ملنے والی تھلیوں سے پرانے سکے،

پاکستان کی پرانی کرنسی اور چاندی کے زیورات نکلے ہیں،

انتظامیہ اور عدالتی عملہ کی نگرانی میں نکالا جانے والا قدیمی سامان حکومت پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔


ملتان :

انتظامیہ کی فلور ملوں کے خلاف بڑی کارروائی۔ گندم اور آٹا ذخیرہ کرنے والی 5 فلور ملوں کے خلاف کارروائی۔

فلور ملوں کو سیل کر کے مالکان کو نوٹس جاری کر دئے گئے۔

 سیل شدہ ملوں میں ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کی مل بھی شامل۔

 فلور مل ایسوسی ایشن کے رہنماء اور سابق چیئرمین نواب لیاقت علی کی دو فلور ملیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔


ملتان:

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی میں ملوث فلور ملز کے خلاف گرینڈ آپریشن

ضلع میں 8 فلور ملز کو سیل کردیا گیا۔ فلور ملوں میں موجو ہزاروں من گندم ضبط کر لی گئی

سیل ہونیوالی فلور ملز میں یونائٹڈ فلور مل،ابرا فلور ،گرین فلور مل قادر پوراں شامل

سندھو فلور مل مغدوم رشیداور چوک ناگ شاہ کے قریب واقع الخیر فلور مل اور سیفل فلور مل بھی سربمہر کردی گئیں۔

یوسف فلور مل موضع لطف پور شجاع آباد کو بھی سیل کردیا گیا۔ غریب نواز فلور جلال پر پیروالا بھی سیل کردی گئی۔

فلور ملز میں موجود گندم کا ضبط کیا گیا ذخیرہ محکمہ خوراک کے حوالے کردیا گیا۔

 تحصیل صدر کے ایریا میں اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے فلور ملز پر چھاپہ مارا گیا


ملتان:

انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فلور ملز کے خلاف چھاپہ مار ٹیم کی قیادت اے سی سٹی عابدہ فرید نے کی

محکمہ انٹی کریشن،پولیس،سپیشل برانچ ،محکمہ خوراک کے افسران اور ڈیفنس فورس بھی ٹیم میں شامل

شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد زبیر اور غلام سرور نے چھاپہ مار ٹیموں کی قیادت کی

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی فلور کو ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

عامر خٹک نے کہا کہ شہریوں کو20 کلوگرام وزن کے آٹے کا تھیلا860 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے،

اگر کسی شہری کو آٹے کے نرخ کے حوالے سے شکایت ہو تو براہ راست مجھ سے رابطہ کرے،

آٹے کی گرانفروشی میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،

حکومت گندم کی سبڈی پر کروڑوں روپے خرج کررہی ہے

محکمہ خوراک ضلع میں فلور ملز کو روزانہ 100 کلوگرام وزن کی7ہزار بوری گندم کا کوٹہ فراہم کررہا ہے۔


ملتان:

تھانہ نیو ملتان کے علاقہ محمد اشفاق کے گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار۔

 مورخہ 11.08.20 کو ایم اے جناح روڈ پر واقع گلریز ٹاؤن علاقہ تھانہ نیو ملتان محمد اشفاق کے گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی

جس میں ملزمان زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 سٹی پولیس آفیسر ملتان محمدحسن رضا خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوراََ گرفتار کر کے برآمدگی کرنے کا حکم دیا۔

 ملتان پولیس نے اس واردات کو چیلنج سمجھا

 ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تُلہ اور ایس پی گلگشت احمد نواز شاہ کی زیرِ نگرانی،

ڈی ایس پی نیو ملتان شہزاد منظور کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان سب انسپکٹر فیضان علی رضا نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کر کے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اختیار کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں فرحان، محسن رضا اور نذر محمد شامل ہیں۔

ملزمان فرحان اور محسن رضا کا تعلق خانیوال سے ہے جبکہ نذر محمد کا تعلق درانہ ننگانہ ملتان سے ہے۔

 ملزمان کو چوک قذافی علاقہ تھانہ نیو ملتان سے گرفتار کیا۔

ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ بقایا ملزمان اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔


ملتان

(نیوز رپورٹر)

  ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد ملتان کے جج حسن احمد نے گہرے دوست کی بیوی کے ساتھ ملتان کے

نجی ہسپتال کے کمرے میں گینگ ریپ کرکے قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کو عمر قید اور

مجموعی طور پر 43 سال کی قید کی سزا سنا دی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق مدعی محمد شاہ زیب نے

27 مئی 2018 کو مقدمہ نمبر 360/18 بجرم 376(2) اور 509 درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ

ملزمان محمد اکبر ، اویس ، آصف اور نعمان عرف نومی نے بیوی (ع)کے ساتھ نجی ہسپتال کے کمرے میں گینگ ریپ کیا

چونکہ مدعی نے پسند کی شادی کی تھی اور رات گزارنے کے لیے گردیزی مارکیٹ کی دکان پر ساتھ کام کرنے والے گہرے دوست محمد اکبر سے کمرہ مانگا

جس نے نجی ہسپتال میں کمرہ فراہم کیا اور رات کو باہر سے تالا لگا کر چلا گیا۔ آدھی رات کو دیگر دوستوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور مدعی کو تشدد کا نشانہ بناکر

رسیوں سے باندھ دیا اور بیوی سے زبردستی زیادتی کرکے ویڈیوز بھی بنا لیں ملزمان نے اسکے پرانے دوست ہیں

جو سکول میں بھی ساتھ پڑھتے رہے ملزمان نے بیوی کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں اور موبائل فون بھی چھین لیے اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا

تو ویڈیوز میڈیا پر ڈال کر بدنامی کریں گے جس پر اس نے اپنے والد اور دکان مالک کو وقوعے بارے بتایا تھا۔

انہوں نے ملزمان سے اس بارے پوچھ گچھ کی جنہوں نے گناہ کرنا تسلیم بھی کیا۔ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے

ملزمان کے حق میں قبل ازیں بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا جس پر پراسیکیوشن کی جانب سے متاثرہ کی کونسلنگ کی گئی اور واقعے کی سنگینی بارے سمجھایا کہ

اگر ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو معاشرے میں ایسے واقعات بڑھ سکتے ہیں جس پر خاتون نے عدالت کو بتایا کہ راضی نامہ کا بیان زبردستی دلوایا گیا تھا جس پر دوبارہ بیان ریکارڈ کیا گیا۔

بنائی گئی ویڈیوز کی فرانزک رپورٹ اور گواہوں کے بیانات ایک جیسے تھے۔ جس پر مقدمہ کی شہادتیں مضبوط قرار پائیں۔

پراسیکیوشن کی جانب سے چوہدری ضیاء الرحمن اور سید سلیم بہار نے دلائل پیش کیے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ملزمان اویس ، آصف اور نعمان کو عمر قید کے ساتھ مجموعی طور پر 10 ، 10 سال قید اور

ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مرکزی ملزم محمد اکبر کو عمر قید کے ساتھ 13 سال قید اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

About The Author