علماءکرام نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کر کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف مقدمات کی قانون سازی کا مطالبہ کر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) علماءکرام نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے اور مکمل بھائی چارے کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت سے فرقہ
واردیت پر قابو پانے کے لئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کر کے مزہبی جزبات مجروح کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف 295C اور 7ATA کے مقدمات کی قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں
محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور مکمل بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملکی امن تباہ کرنے کی سازش کرنے والے شر پسند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئے روز گستاخانہ
مواد اپ لوڈ کئے جانے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے ایسے عناصر کا ہر سطح پر محاسبہ کرنے کی ضرورت پر ضرور دیا گیا اور جیسے ڈیرہ سٹی سمیت واقعات کو فرقہ واردیت اور مزہبی جزبات مجروح کرنے کے مترادف
قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس کے فوری تدارک اور ایسے شر پسند عناصر کے خلاف 295C اور 7ATA کے تحت مقدمات کے اندراج کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور
توہین آمیز مواد اپ لوڈ کر کے مزہبی جزبات مجروح کرنے والے شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزائیں مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ علماءکرام محرم کے دوران امن و امان کے لئے انتظامیہ سے مل کر ہر ممکن اقدامات
کے لئے کوشاں ہے
٭٭٭
سیکورٹی کےلئے پولیس نے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے ہیں گلیوں کو سیل کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کےلئے پولیس نے فول پروف انتظامات کئے ہوئے ہیں گلیوں کو سیل کردیا گیا ہے ضلع کو دس
سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے جائزہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر چھتوں ،دوکانوں اور بالا خانوں پر کسی کو ٹہرنے کی
اجازت نہیں ہوگی،جبکہ مکانات میں رہائش پزیر کرایہ داروں کے کوائف مکمل طورحاصل کرکے جمع کرلیے گئے ہیں، امن کمیٹیوں کے اراکین بھی علاقے میں بھائی چارے کی فضاءکےلئے سرگرم ہیں محرم الحرام
کے دوران مجالس ، سیج ،بیڑہ ،گھڑی گھڑولہ ، ذوالجناح اور تعزیہ سمیت 226پروگرام کے لئے پولیس چوکس اور مستعدی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے ۔منفی عناصر کے عزائم ہم سب ملکر ناکام بنادیں گے
۔محرم الحرام کے دوران ڈیرہ شہر میں سیکورٹی انتہائی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے داخلی و خارجی راستوں کومکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے جہاں پولیس اہلکار ناکہ بندیوں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام
دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ڈی پی او آفس میں جبکہ مرکزی وائرلیس کنٹرول روم اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں قائم کردیا گیا ہے۔،ڈی پی او آفس میں
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم جبکہ مرکزی وائرلیس کنٹرول روم اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں قائم کیاگیا ہے ،ضلع میں داخلی و خارجی 16مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں،عاشورہ محرم کے جلوسوں اور اندرون شہر ک
ی18گلیاں اور راستے سیل کر دیئے گئے۔ محرم الحرام2020کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مجالس کے144، سیج کے22، بیڑہ کے 8، گھڑی گھڑولہ کے2، مکانڑ کے3، مہندی کے9، ذوالجناح
اور تعزیہ کے 19/19 پروگراموں سمیت کل 226پروگرام منعقد ہونگے۔جہاں روزانہ کی بنیاد پر محرم الحرام کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلع میں داخلی و خارجی
،16مقامات جن میں چشمہ بیراج، ڈیرہ دریا خان پل، ہتھالہ چیک پوسٹ، رمک چیک پوسٹ، چنڈہ چیک پوسٹ اور درازندہ پوسٹ شامل ہیں پر خصوصی ناکہ بندیاں لگادی گئی ہیں جبکہ جلوس کے راستوں
سمیت شہر کے حساس مقامات پر سیکورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ عاشورہ محرم کے جلوسوں اور اندرون شہر کی18گلیوں اور راستوں کو سیل کیا گیا ہے جہاں آنے جانے والے شہریوں کے قومی شناختی
کارڈز چیک کرنے کے علاوہ مکمل جامہ تلاشی بھی لی جارہی ہے۔
٭٭٭
شہری سیوریج ملا بدبودار پانی پینے پر مجبور
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سیوریج ،صفائی کا نظام ناکارہ ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، شہری سیوریج ملا بدبودار پانی پینے پر مجبور ،شہریوں کی زندگیاں خطرات کے گرداب میں ،اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقے
سیوریج سسٹم کی زبوں حالی کے باعث گندگی اور غلاظت کا ڈھیر بن گئے ہیں ،ابلتے گٹروں سے اٹھنے والی بدبودار اور تعفن شہریوں کے لئے موذی امراض کا باعث بننے لگی ہے ،عرصہ دراز سے بچھائی گئی واٹر
سپلائی کی پائپ لائنیں بوسیدہ ہوکر ناکارہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شہری سیوریج ملابدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں ،سیوریج کا نظام ناگفتہ بہ ہونے کے باعث چوک چوراہوں اور گلیوں میں گندگی وغلاظت کے
ڈھیر نظر آتے ہیں کچھ عرصہ قبل شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج سسٹم کی پائپ لائنیں بچھائی گئیں اس کے باوجود واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم میں بہتری نہ آسکی ،فراہمی آب کا نظام بوسیدہ ہونے کی وجہ سے
شہریوں کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ،شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،کمشنر ڈیرہ ،منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر کی واٹر سپلائی اور سیوریج لائنوں کی بہتری
کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔
٭٭٭
محرم الحرام کے دوران واپڈا کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی احکامات کی دھچیاں اڑا دی گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محرم الحرام کے دوران واپڈا کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی احکامات کی دھچیاں اڑا دی گئیں ،مریالی ،یونیورسٹی ،رورل اور قیوم نگر فیڈر ز پر طویل لوڈشیڈنگ کا
سلسلہ جاری رہا ۔وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر پانی وبجلی نے محرم الحرام کے دوران پورے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا لیکن واپڈا ڈیرہ نے ان احکامات کی دھچیاں اُڑ اکر رکھ دیںجس سے مریالی
،یونیورسٹی، ،رورل اور قیوم نگر فیڈرز سمیت دیگر فیڈرز پر ہر گھنٹے بعد گھٹہ کی لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی جس سے مختلف علاقوں حاجی مورہ ،قریشی موڑ ،موضع نواب ،انجم آباد کالونی ،ضمیر آباد و بلال آباد کالونی ،
مریالی ،مفت پورہ کالونی ،شبہاز ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے دوران چودہ گھنٹوں سے زائد طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران بجلی کی آنکھ مچولی ،لو وولٹیج اور ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری
رہا ۔لوڈشیڈنگ کے دوران اہل تشیع کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں انتہائی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔اس موقع پر اہل تشیع علماءکرام اور اہلیان علاقہ نے واپڈا کے خلاف شدید غم وغصہ کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں دہشت گردی کے خطرات کے علاوہ موسم بدستور خشک اور گرم ہے حکومت احکامات کے باوجود محرم الحرام کے ماہ مقدس میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا ۔انہوں نے صوبائی اور وفاقی
حکومت اور اعلی احکام سے اس ضمن میں نوٹس لینے اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بند کرنے کے علاوہ واپڈا کی فوری نجکاری کاپرزور مطالبہ کیاہے ۔
٭٭٭
عاشورہ محرم کے دوران تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں تندہی سے سرانجام دیں،محمد عمیر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں تندہی سے سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں
عاشورہ محرم کے حوالے سے اقدامات اور انتظامات سے متعلق جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریوینیو نورعالم محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی محمد اسحاق وزیر،
اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزسمیت محکمہ صحت، تعلیم، ایریگیشن، لوکل گورنمنٹ، ڈبلیو ایس ایس سی، پبلک ہیلتھ، پاپولیشن ویلفیئر، پی ٹی سی ایل، واپڈا،ٹی ایم اوز، ایس این جی پی ایل،
ریسکیو1122،زراعت، لائیو سٹاک، سی اینڈ ڈبلیو، ہائی وے اتھارٹی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے عاشورہ محرم کے حوالے سے
تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے بروقت انتظامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاءاﷲ عاشورہ محرم بخیر و عافیت گزرے گا مگر چونکہ ڈیرہ اسماعیل خان کا شمار حساس اضلاع میں ہوتا ہے لہذا تمام متعلقہ محکمے
فعال رہتے ہوئے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیتے رہیں۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ عاشورہ محرم کے دوران لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے مسائل کے حل کیلئے مربوط لائحہ تیار کر کے عملدرآمد کو یقینی
بنائیں۔اسی طرح ایس این جی پی ایل حکام بھی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل کا فوری ازالہ کریں۔محکمہ صحت اور ریسکیو1122کی جانب سے موذوں مقامات پر ایمبولنسز کی دستیابی کو یقینی بنایا
جائے، ہسپتالوں کی سیکورٹی کے لیے خاطر خواہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ڈبلیو ایس ایس سی حکام کو ہدایت کی کہ تمام اہلکار یونیفارم پہننے کو یقینی بنائیں اور ڈی سلٹنگ کے کام میں مزید بہتری لائی
جائے۔ محکمہ ایریگیشن اپنے بیلدار وں کے ذریعے نہروں کے آس پاس موجود خودرو سبزہ وغیرہ کی صفائی کرائیں۔پبلک ہیلتھ حکام کو ہدایت کی کہ تھویا فاضل کی سیوریج لائن کو فوری مکمل کیا جائے۔ لوکل گورنمنٹ
اپنے ویلج سیکرٹریز کو فعال کریں اور انکی ڈیوٹیز کا شیڈول فراہم کریں۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون حاصل رہے گامگر غفلت اور
کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
٭٭٭
محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور اعزاءکا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر کے تھلہ جات وامام بارگاہ تھلہ لعل شاہ بستی عالمشیر ،تھلہ پیر بموں شاہ ،امام بارگاہ سید فقیر حسین شاہ بخاری ،امامیہ مسجد محلہ جوگیانوالہ ،تھلہ حیدر شاہ ،محلہ حیدر شاہ ،تھلہ
گھائیانوالہ ،تھلہ فضل شاہ حسنیہ چوک ،تھلہ یلہ شاہ حسینہ چوک میں چوتھی محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور اعزاءکا انعقاد کیاگیا جس میں اہل تشیع نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مجالس اعزاءسے ذاکرین
اہل بیت سبطین حسین بیداغ ،واحد بخش خاور ،ساغر عباس خان آف ملیکھی ،ناہید عباس جگ آف کروڑ لعل عیسن ،غلام مصطفی علیانی آف لیہ ،سید تہذیب الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت امام
حسین اور ان کے اہل بیت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دین اسلام کا پرچم ہمیشہ کے لئے بلند رکھا ۔آج ہم نے ان شہدائے کربلاءکی تعلمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے مسلم معاشرہ بے
راہ روی اور ذلت ورسوائی کی زندگی گزرانے پر مجبو ر ہے ۔اب بھی وقت ہے کہ شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اپنا کر دین ودنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔مجالس اعزاءکے موقع پولیس ،پاک فوج کی جانب
سے سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے ۔
٭٭٭
سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ناکہ بندیوں، امام بار گاہوں اور ٹراما سنٹر ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈیرہ کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود اور ڈپٹی کمشنر عمیر خان کا محرم الحرام کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ناکہ بندیوں، امام بار گاہوں اور ٹراما سنٹر
ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈیرہ کا دورہ ۔محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود
اور ڈپٹی کمشنر عمیر خان نے تمام ناکہ بندیوں، امام بار گاہوں اور ٹراما سنٹر ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کا مکمل جائزہ
لیا۔ امام بارگاہوں پر جا کر ان کے متولیوں سے بھی ملے ان کے ساتھ سیکیورٹی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی پر معمور پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ارگرد کے
ماحول،مشکوک افراد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے تلاشی کریں۔ سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں عوام کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ضلع کے
امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ اس دوران امام بارگاہوں کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں ڈی۔پی۔او اور ڈی۔سی ڈیرہ نے
بہترین ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے والے پولیس جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔
٭٭٭
ضلع بھر کے امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںمحرم الحرام کے دوران ضلع بھر کے امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ شہر کے مرکزی امام بارگاہ میں گزشتہ روز مومنین سے
خطاب کرتے ہوئے ذاکر ین نے کہا کہ ہم حکومت کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے۔ محرام الحرم کے دوران پورے ملک میں عزاداری سید الشہداء کا سلسلہ جاری ہے اور ہماری صحت و سلامتی کا حکومت کو خیال
ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا رہیں۔کرونا وائرس کے بچاﺅ کے لیے حفاظتی تدابیروں پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔ہم ڈیرہ کے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر ،ڈی پی او حافظ واحد محمود کے بھی بے
حد شکر گزار ہے کہ انہوں نے اپنے سرکاری فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے ضلع بھر میں جاری مجالس عزا کو مکمل سیکورٹی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین ،اخوت اوربھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنا
بھی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ذاکر یننے پرسہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھڑی قیامت سے کم نہیں تھی کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ سلام نے 28رجب کو اپنے اہل عیال کے ساتھ مدینہ محمد کو خیر باد کہہ
دیا۔اسلام کو بچانے کے لیے یزید کی بیت کو قبول نہ کیا۔مظلومِ کربلا کی طرف سے اسلام کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج اسلام پر کوئی نہیں آسکتی۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایت پر
ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔
٭٭٭
افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر پابندی عائدکرنے اور موبائل فون سروس بندرکھنے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ڈیرہ میں عشرہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کرکے شہر کو سیل
کرنے ‘ افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر پابندی عائدکرنے اور موبائل فون سروس بندرکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے شہر میں سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس کے چھ ہزار
سے زائداہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ شہر کے تمام داخلی راستوں،ماتمی جلوس کی گزرگاہوں ،امام بارگاہوں اور حساس مقامات کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے اضافی کنٹرول رومز قائم
کردئیے گئے ہیںاور کوئیک رسپانس فورس کے دستوں کو اندرون وبیرون شہرمسلسل گشت پر مامور کردیا گیا ہے۔اسلحہ کی نمائش،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال،متنازعہ وال
چاکنگ،لاﺅڈ سپیکر کے بے جا استعمال،مذہبی منافرت پھیلانے والے پمفلٹ چھاپنے کی ممانعت ،افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر پابندی اور جلوس ومجالس کیلئے جاری کردہ ایس او پیزپر عملدرآمد یقینی
بنانے کے حوالے سے ایکشن پلان پر عملداری کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے دوران شہر کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر
بند گاڑیاں بھی مصروف چوراہوں اور حساس مقامات پر موجود رہیں گی جبکہ کیو آر ایف،آر آر ایف،لیڈیز پولیس،کھوجی کتوں کی ٹیم، سول حساس اداروں کے اہلکاراور بم ڈسپوزل سکواڈبھی مشکوک
گاڑیوں،سامان اور مشتبہ افراد کی نگرانی کے عمل اور سیکیورٹی کو مﺅثر بنانے کیلئے اپنے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کی خاطر نویں اور دسویں
محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
٭٭٭
شہر میں 20کلو تھیلا آٹا 1250 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے،شہری پریشان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں 20کلو تھیلاآٹے کے کی قیمت میں مزید اضافہ،شہر میں 20کلو تھیلا آٹا 1250 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے،شہری مہنگے داموں آٹے کی خریداری پر
پریشان۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 20کلو تھیلاآٹے کے کی قیمت میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ جاری ہے،20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک پہنچ گیا ہے اور فی کلو 65 روپے میں فروخت ہورہا
ہے،اس سے پہلی20 کلو تھیلاآٹے کی قیمت1100 روپے تھی،ملزایسوسی ایشن کے رہنماوں کے مطابق ملزکو حکومت کی جانب سے گندم کی باقائدہ فراہمی نہ ہونے سے قیمتیں بڑھی ہیںتاہم آئندہ چند روز میں
آٹے کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق صوبے میں آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، اور فوری طور پر عوام کو سستے آٹے کی
فراہمی کے لئے محکمہ خوراک کی جانب سے ڈیرہ میں مختلف مقامات پر اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں 20 کلو تھیلاآٹا 860 روپے میں دستیاب ہے۔
٭٭٭
فائرنگ کرنے پر دو ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی علاقہ سردارے والا میں کاروائی، اہل تشیع مسجد کے گیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے پر دو ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق
بند کورائی پولیس نے علاقہ سردارے والا میں مسجد اہل تشیع کے گیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام دو ملزمان منیر ولد اسماعیل اور ارشد ولد غلام عباس اقوام بلوچ سکنائے سردارے والا کو گرفتار کرکے
ایک پستول30بور اور3کارتوس برآمد کرلئے۔ بند کورائی پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی اور ہوائی فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
منشیات فروشوں سے ڈیڑھ کلو سے زائد افیون اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) یارک پولیس نے چنڈہ یک پوسٹ اور پشہ پل کے قریب منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ کاروائیوں میںڈیڑھ کلو سے زائد افیون اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرکے
منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے ڈیرہ بنوں روڈ پر چنڈہ چیک پوسٹ اور پشہ پل کے قریب منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 1540گرام افیون
اور520گرام چرس برآمد کرکے دو منشیات فروشوں اسلام الدین اور محمد وزیر کو گرفتار کرکے ان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
٭٭٭
چار افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) درابن پولیس کی درازندہ چیک پوسٹ پر کاروائی، بغیر سفری دستاویزات سفر کرنے والے چار افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات
کے مطابق درابن پویس نے درازندہ چیک پوسٹ پر مشکوک افراد کو روک کر ان سے پاکستان میں رہائش اور سفر کے حوالے سے دستاویزات طلب کیں جو یہ مشکوک افراد پیش نہ کرسکے۔ درابن پولیس نے
چاروں ملزمان سلطان، داﺅد، حبیب اللہ اور ساجد اقوام شنواری سکنائے مارکو افغانستان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
آم کے نئے پودے لگانے کا عمل وسط ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل وسط ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جوباغبان وکاشتکار آم کے نئے پودے لگاناچاہتے ہوں وہ
مذکورہ مدت کے دوران نئے پودے لگالیں تاکہ ان کی بروقت بڑھوتری کا سلسلہ شروع ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) نے بتایا کہ ماہ اگست نئے پودے لگانے کے لئے انتہائی موزوں ہے ‘باغات
میں لگانے کے لئے آم کے ایسے پودوں کا انتخاب کیاجائے جودرمیانے قدکے ہوں اور ان کی عمر3سال سے زائدنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریباً برابر ہونی چاہئیے‘پودے چھتری
نما اور ان کی تین سے چار شاخیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پیوندکی اونچائی زمین سے 20سے 30سینٹی میٹر ہواورپودا نرسری میں تبدیل شدہ ہو یا اس کی جڑ نیچے سے کاٹی گئی ہو جس کا تنابھی زخمی نہ ہو۔ انہوں
نے کہا کہ پودوں کی گاچی 25سینٹی میٹرچوڑی اور لمبائی30سے 35میٹرتک ہو
٭٭٭
چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرلیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چقندرکی فی ایکڑ بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک
مکمل کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم، منافع بخش اور نقدآور فصل ہے، زرعی حقیقی اداروں کی سالہاسال کی محنت، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقند کی فی ایکڑ پیداوار7سومن سے بڑھ کر
،12سومن تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرکاشتکار چقندر کی کاشت کے دورن جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار باآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے
کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کے لئے مزید معلومات و راہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دھان کے کاشتکاروں کو فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے بچاﺅ کے لئے بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ زیادہ حملہ کی صورت میں فصل بالکل تباہ ہوجاتی ہے
اورکٹائی کے قابل کبھی نہیں رہتی۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ حملہ آور کیڑوں میں سب سے زیادہ نقصان دہ کیڑے تنے کی سنڈی‘ پتہ لپیٹ سنڈی‘ ٹوکا اور سفیدپشت والا تیلہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تنے کی
سنڈی زیادہ تر باسمتی اقسام پر حملہ آورہوتی ہے جبکہ پتہ لپیٹ سنڈی اری اور باسمتی دونوں اقسام پر یکساں حملہ آورہوتی ہیں نیزسفید پشت والا تیلہ عموماً اری اقسام پر زیادہ حملہ آورہوتاہے اسی طرح ٹوکا (گراس
ہاپر)دھان کی پنیری اور فصل دونوں کو نقصان پہنچاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کیڑوں کے انسداد کے لئے کھیتوں کے اندر اور اطراف میں ا±گی ہوئی جڑی بوٹیاں تلف کریں۔
٭٭٭
ہائی بلڈ پریشر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ہائی بلڈ پریشر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ایسے مریضوں کے اہم اندرونی اعضا بشمول دل، گردے اور پھیپھڑے پہلے ہی کافی
متاثر ہوتے ہیں، بلڈ پریشر کے مریضوں میں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد طبی پیچیدگیوں کے امکانات عام مریضوں مقابلے میں کئی گنا بڑھ جاتے ہیں، پاکستان میں 40 سال سے زائد عمر کے
پچاس فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں، بلڈ پریشر کے مریض باقاعدگی سے ورزش، وزن میں کمی، نمک کے کم استعمال اور صحت مند غذا کے ساتھ ساتھ ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کر کے بہتر
زندگی گزار سکتے ہیں، ایسے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کرتے رہنا چاہیے اور بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار نامور
ماہرین امراض قلب نے پیرکے روز ڈیرہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے اتنے ہی امکانات ہیں
جتنے کسی عام فرد کو ہوتے ہیں مگر بلڈ پریشر میں مبتلا مریضوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پیچیدگیوں کے امکانات کافی بڑھ جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں
شریانوں کی سوزش میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اگر کرونا وائرس کے مریض ہائی بلڈ پریشر کا بھی شکار ہو تو ان میں پیچیدگیوں جن میں دل کے دورے، فالج اور پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے جیسی کیفیت میں مبتلا
ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلڈپریشر کے مریضوں کو گھروں پر اپنا بلڈ پریشر مانیٹر کرتے رہنا چاہیے جس کے لیے اب الیکٹرانک مانیٹرز مارکیٹ میں موجود ہیں جبکہ کھانے
میں نمک کی مقدار انتہائی کم کرنے، باقاعدگی سے ورزش کرنے، سبزیوں اور پھلوں کے زیادہ استعمال اور باقاعدگی سے ادویات لینے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔بلڈ پریشر مانیٹرنگ کے حوالے
سے انہوں نے کہاکہ بلڈ پریشر کسی بھی جذباتی کیفیت خصوصا غصے یا رونے، سر درد اور کسی انتہائی محنت طلب کام کے دوران چیک نہیں کرنا چاہیے، اگر چند دنوں تک آرام دہ حالت میں بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہو تو
ایسی صورتحال میں ڈاکٹر سے فورا مشورہ کرکے ادویات کا استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ باقاعدگی سے ورزش، صحت مند غذا کا استعمال، بہتر نیند، نمک کے کم استعمال اور ادویات کے ذریعے نہ صرف بلڈ
پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے بلکہ انسانی جسم کا مدافعتی نظام بھی بہتر رہتا ہے جو کہ کرونا وائرس سمیت دیگر امراض سے بچا میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 25 سے 30 فیصد افراد
ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ہیں جبکہ 40 سال سے زائد تقریبا پچاس فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے
بعد پیچیدگیوں کے امکانات عام افراد کے مقابلے میں دو سے تین گناہ زیادہ ہوتے ہیں، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھ کر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو خطرناک طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔انہوں
نے کہا بلڈ پریشر اس وقت چیک کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جب مریض کو کسی طرح کی علامات جن میں سردرد، دل کی تیز دھڑکن یا درد، گھبراہٹ محسوس ہو رہی ہو، بدقسمتی سے پاکستان میں مریض بلڈ پریشر
صرف اس وقت چیک کرواتے ہیں جب انہیں اس طرح کی کوئی علامات محسوس ہو رہی ہوں حالانکہ بلڈ پریشر زیادہ تر اس وقت مانیٹر کرنا چاہیے جب مریض سکون کی حالت میں ہو اور وہ کسی طرح کی کی جسمانی
یا جذباتی کیفیت سے دوچار نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ عام طور پر گھروں میں جھگڑوں کے بعد، سر درد یا شدید گرمی کے بعد گھبراہٹ کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے لیکن اگر حالت سکون میں بھی بلڈ پریشر
معمول سے زیادہ ہو اور یہ کیفیت مسلسل کئی دنوں یا ہفتوں تک برقرار رہے تو ایسے مریض کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور ان کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر ایک اہم اور خطرناک
طبی کیفیت ہے جس کے نتیجے میں انسان دل اور گردوں کے خطرناک امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے جبکہ یہ بیماری دیگر کئی بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے زائد عمر کے ایسے افراد جن کا
وزن زیادہ ہو، سگریٹ نوشی کرتے ہوں اور کسی طرح کی جسمانی ی محنت و مشقت کے کام سے دور رہتے ہو ایسے افراد کو اپنے بلڈپریشر کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنا چاہیے اور اگر ان کا بلڈ پریشر مقررہ حد سے زائد ہو
تو انھیں فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرکے اپنی کیفیت کو کنٹرول کرنا چاہیے۔
٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون