دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مخالفین کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب

ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شعبدہ بازی کا دور ختم ہو چکا، مخالفین کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور :

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں،

بے بنیاد الزامات لگانے والے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں، ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں،

شعبدہ بازی کا دور گزر چکا، لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی، پروپیگنڈہ کرنیوالے شفاف پاکستان کی منزل کی جانب بڑھتے سفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا الزامات لگانے والے پیچھے رہ جائیں گے، نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،

سازشی عناصر ناکام تھے، ناکام ہیں اور ناکام رہیں گے، 2 برس قبل شروع ہونے والے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔

About The Author