نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملکی ترقی کا راز متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار میں ہے، وزیر توانائی

حکومت کی بنیادی ترجیح عوام کو ماحول دوست توانائی کی فراہمی ہے۔

لاہور

وزیرتوانائی پنجاب اختر ملک کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کا راز متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار میں ہے،

حکومت کی بنیادی ترجیح عوام کو ماحول دوست توانائی کی فراہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا تھا کہ متبادل ذرائع توانائی پالیسی کا نفاذ ملک کی تقدیر بدل دے گا،

ن لیگی ٹولہ 3دہائیاں حکومت کرنے کے بعد مہنگی بجلی کا عذاب دے کرگیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے متبادل ذرائع توانائی سے بجلی پیداوار پر پابندی عائد کی، پنجاب میں پانی سے بجلی کی پیداوار کی 10سائٹس پرٹینڈر جاری ہوچکا،

پانی سے بجلی پیداوار کے چھوٹے منصوبوں کی 786 سائٹس کی نشاندہی کی۔

اختر ملک نے بتایا کہ پانی کے چھوٹے منصوبوں سے 847 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا اندازہ ہے۔

وزیرتوانائی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 2سال میں بڑے بحرانوں کے باوجود لیڈرشپ نے ملک کی سمت درست کردی،

ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا۔

About The Author