مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بارہویں لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا آغاز

دنیا بھر سے ننھے فلم سازوں کی تخلیق کردہ فلمیں ،، فیسیول میں شامل کی جا رہی ہیں

ننھے فلم سازوں کا میلہ،، بارہویں لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔

دنیا بھر سے ننھے فلم سازوں کی تخلیق کردہ فلمیں ،، فیسیول میں شامل کی جا رہی ہیں ،،

بچوں کی تعلیم و تربیت اور معیاری تفریح کی خاطر لاہورانٹرنیشنل چلڈرن فیسٹیول کے بارہویں سالانہ ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔

ساٹھ روزہ دورانئے پر محیط رنگا رنگ سالانہ ایڈیشن میں چوبیس ممالک کی

سولہ مختلف زبانوں پر مشتمل ایک سو اٹھاون فلمیں دکھائی جائینگی

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید نے فیسٹیول کے آن

لائن افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول بچوں کیلے بے حد ضروری ہیں۔

(ہماری نرسریز میں قحط ہو گا تو ہم آگے سبزہ نہیں اگا سکیں گے ،،، ایسے فیسٹیول اور اقدامات بہت قیمتی ہوتے ہیں )

فیسٹیول میں شامل فلموں کو پروفیشنل فلم میکرز کے ساتھ ساتھ نوجوان طلبا و طالبات نے بنایا ہے،،

ان میں شارٹ فلم، اینی میشن، لائیو ایکشن اور دستاویزی فلموں سمیت دیگر موضوعات کی حامل فکر انگیز کہانیاں شامل ہیں ،،

جیوری مبران میں بھی کچھ بچے شامل ہیں

 البیرٹو، عائشہ: ہم بہت خوش ہیں کہ اس سال کے فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل ہیں۔۔۔۔

ساٹھ روزہ چلڈرن فلم فیسٹیول ،،، کی تمام فلمیں سٹارز پلے پرآن لائن دیکھائی جائیں گی،جو اکیس نومبر تک جاری رہے گا

%d bloggers like this: