سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
کراچی :
سندھ حکومت نے صوبے میں موجود مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی جی سندھ نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں 8195 مدارس اور امام بارگاہیں ہیں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ
صوبے میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کیے جائیں گے اور انہیں محکمہ تعلیم رجسٹرڈ کرے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ مدارس کا مفت تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔
مشیر قانون نے بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے سے متعلق قانون سازی کی تیاری جاری ہے،
نئے قانون کی تیاری کے لیے ہائی کورٹ سے مشاورت کررہے ہیں۔مشیر قانون کی بریفنگ پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ
صرف قانون بنانا کافی نہیں مکمل عملدرآمد ضروری ہے، اسٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت سے اسٹریٹ کرائمز کے کیسز کے لیے الگ جج لگانے کی درخواست کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی