کرکٹر مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا اضافی عہدہ واپس لیے جانے کا امکان
لاہور :
مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا اضافی عہدہ واپس لیے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق فیصلہ انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں خراب کارکردگی پر کیا گیا،
سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر قومی چیف سلیکٹر بننے کیلئے فیورٹ۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مصباح سے ایک عہدہ واپس لینے کا مقصد ان کے اوپر سے بوجھ کو کم کرنا ہے
آئندہ تین سالوں میں آئی سی سی کے بڑے ایونٹ ہونا ہیں اور پی سی بی کی خواہش ہے کہ مصباح ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دیں۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں رد و بدل تو پہلے ہو چکا ہے، صوبائی کوچز کی تقرری کے بعد کمیٹی میں نئے لوگ آ چکے ہیں
جبکہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ ایک ہی شخص کو دینے کا مقصد ایک ہی شخص کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے،
اس وقت ایک عہدہ واپس لینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی