حکومت اسحاق ڈار کو نہیں بلاسکی تو نوازشریف کوکیسے بلائے گی، خورشید شاہ
سکھر :
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اسحاق ڈارکو نہیں بلاسکی تو نوازشریف کو کیسے بلائے گی۔
احتساب عدالت سکھر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن بننے پر بھی الاؤنس نہیں لیا،
سب دیکھ رہے ہیں میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے لیکن رات کے بعد صبح ضرور ہوتی ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نئی نئی باتیں سنتے ہیں جو کبھی نہیں سنی تھی، یہ لوگ اسحاق ڈار کو نہیں بلاسکے تونوازشریف کو کیسے بلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بات کرتا تھا اور میری کوشش ہوتی تھی کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی