مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی وزیر داخلہ کے بھائی پیر طارق شاہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

پیر طارق شاہ کورونا وائرس سے متاثر تھے اور لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کے بھائی پیر طارق شاہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

ننکانہ صاحب:

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ایک اور بھائی پیر طارق شاہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ننکانہ صاحب نبی پور پیراں میں اداکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کےبھائی پیر طارق شاہ انتقال کر گئے،

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر طارق شاہ کورونا وائرس سے متاثر تھے اور لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم پیر طارق شاہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر تھے ،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیرداخلہ اعجازشاہ کے بھائی پیر طارق شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر داخلہ کے بھائی کے انتقال پر دلی رنج ہوا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ وزیر داخلہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ بھی وفات پا چکے ہیں،

پیر حسن بھی کورونا کاشکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا تھا۔

%d bloggers like this: