نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ وزیراعظم

جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نا صرف ختم ہوا

جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا: وزیراعظم

اسلام آباد :

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نا صرف ختم ہوا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے،

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو گیا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے، معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ہے،

جون 2020 کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

About The Author