ڈیرہ غازی خان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خاں پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کے ہمراہ پیدل چلکر
محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ
کیا انہوں نے روٹس پر صفائی ستھرائی،سکیورٹی،
سیوریج اور دیگر معاملات کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و سی ای او سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن
ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر ملک راشد نعمت، ڈی ایس پی سٹی عمران رشید،
سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن افتخار احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے مشیر صحت محمد حنیف پتافی کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی سونپی ہے
جس کے تحت انہوں نے انتظامی افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے اہم مجالس کے مقامات پر رسکیو 1122،ہیلتھ،کاپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر محکموں کے فیلڈ کیمپس کا بھی جائزہ لیا۔
مشیر صحت نے لائسنس داران سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مسائل فوری حل کرائیں گے۔
مشیر صحت نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرائیں۔ملک سے ابھی کورونا ختم نہیں ہوا،
ذرا سی لاپرواہی اور بد احتیاطی سے وائرس کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے اس لئے محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ محرم الحرام کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئیڈسٹرکٹ کنٹرول روم فنکشنل کردیا گیا ہے
اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے عاشورہ تک چوبیس گھنٹے موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں تمام چیزوں کو مانیٹر کر رہیہیں۔مجالس اور جلوس کے دوران عزاداروں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر تین محرم الحرام کو بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 3محرم الحرام کو دن اور رات میں کل 93 مجالس منعقد ہوں گی۔
جن میں اے کیٹیگری 11، بی کیٹیگری 48 اور سی کیٹیگری کی 34 مجالس منعقد ہوں گی۔مجالس ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر SOP پر عمل درآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
جبکہ ضلع بھر میں تمام مجالس کی مانیٹرنگ کر کے عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلع میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے
کسی بھی شکایت کی صورت میں 0649260113 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
فصل میں مویشی گھس جانے کی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار سے جمیل کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار۔
اختر فاروق ڈسرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر تھانہ صدرتونسہ پولیس نے قتل میں ملوث6 ملزمان کو گرفتار کر لیے۔
ملزمان سونہارہ ولد احمد،مشتاق ولد سونہارا،ریاض ولد سونہارہ،ارشاد ولد سونہارہ،شہباز ولدغلام شبیر،
فیاض ولدسونہارہ سکنائے گبر واہ نے کلہاڑیوں کے وار کرکے جمیل کو قتل کر دیا تھا۔
فریقین کے درمیان وجہ عناد رقبہ پرمال مویشی فصل چرانے پرقتل ہو۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر200/20بجرم302/148/149ت پ تھانہ صدرتونسہ درج کیا ہوا تھا۔
سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے مقتول کے لواحقین سے عہد کیا تھاکہ اس ناحق خون کاجلدہی حساب لیا جائے گا
اور ملزمان کو قانون کوکٹہرے لایا جائے گا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گی جس میں رانا محمد اقبال انسپکٹرSHO تھانہ صدرتونسہ،حفیظ اللہ سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد ہوچکے ہیں مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے۔
ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ پولیس تھانہ جھوک اتراء کی کاروائی۔
تھانہ جھوک اترا کے تفتیشی آفیسر اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 9 جواری جواء کھیلتے ہوئے گرفتار۔
تھانہ جھوک اترا پولیس نے جوئے پر لگی رقم 65370روپے اور 12 عدد موبائل فونز وغیرہ قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او جھوک اترا شبیر احمد کا کہنا تھا کہ جواء جرم کے ساتھ ایک بہت بڑی معاشرتی برائی بھی ہے
اور تھانہ جھوک اترا پولیس علاقے کو اس معاشرتی برائی سے پاک کر کے ہی دم لے گی۔
ڈیرہ غازی خان
پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف سرگرم ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑی گئی،
400لیٹردودھ موقع پر تلف گاڑی میں موجوددودھ کورحیمیارخان کیایل پی روڈپرشیخ واہن کے علاقے میں پکڑاگیا۔
مزید67 کلوملاوٹی مصالحے،110کیک رس پیکٹ،4 کلو خشک دودھ پاؤڈر موقع پر تلف۔ مظفرگڑ ھ میں مدینہ آئس فیکٹری برف کے بلاکس میں مُردہ حشرات،
مکڑی جالہ پائے جانے پر سِیل۔ سیآئیٹیلین پیزاپوائنٹ،بہاولپور سے ملک شوکت بیکری کُوکنگ ایریا سے متصل واش روم،ناقص آئل کے استعمال پر
سربمہرراجن پور میں پرِنس فرائیڈچکن خوراک کی تیاری میں ملاوٹی کیچپ استعمال کرنیپرسِیل لیہ میں المُبشِرسُپر سٹورلائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر
سِیل۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ خالص و معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے۔
ڈیرہ غازی خان
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے کہا ھے کہ پاکستان کے استحکام اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے جمعیت کے
نوجوان اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، نوجوان نسل کو بے مقصدیت اور لبرل ازم کی یلغار سے بچانے کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ ایک جامع پلان پر
عمل پیرا ھے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
کی سابقینِ جمعیت اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی مسلسل سرپرستی اور مالی و اخلاقی تعاون کے باعث جمعیت اپنے اہداف بطریق احسن حاصل کرتی ھے،
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گذشتہ 6 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں اورتعلیم اور طلبہ کا بہت نقصان ہوا ھے
لیکن حکمران دیگر شعبوں کیطرح تعلیم کے شعبے کو بھی بحران سے نکالنے میں ناکام رہی ھے،
اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ وعاملہ شیخ عثمان فاروق اور ضلعی نائب امیر منیر احمد کلاچی نے اپنے خطاب میں ناظم اعلیٰ اور ا±ن کی ٹیم کا خیرمقدم کیا
اور کہا کہ جمعیت نے پاکستان کے تحفظ کیلئے دس ہزار نوجوانوں کی جانیں قربان کیں اور اب بھی جمعیت تعلیمی اداروں میں پاکستان کےطلبہ وطالبات کی
ذہنی وفکری تربیت کررہی ھے، اس موقع پر صوبائی ناظم سعد سعید، ناظم ڈویڑن بخت زمین،
ناظم مقام شیخ حذیفہ عثمان کے علاوہ سابقینِ جمعیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون