کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ایک نااہل شخص کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے،
ملک کی معیشت 7فیصد گر گئی ہے، دیگر خطوں کے مقابلے میں ہماری معیشت بتدریج مزید گراوٹ کا شکار ہے،
نواز شریف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں،جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا تو نواز شریف ایک دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آ جائیں گے،
ہنجراء خاندان 35سال سے عوام کی خدمت مصروف عمل ہے، علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،
ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ
2سال بعد حالات یہ ہیں کہ کہ ملک کی معیشت 7فیصد گر گئی ہے،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنے کے بعد سرکلر ڈیٹ بڑھ گیا،
انہوں نے کہاکہ ایک نااہل شخص کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے،ملک میں آٹا چینی کا بحران ہے،مہنگائی،
بے روز گاری عام ہو گئی ہے،تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے مارے مارے پھررہے ہیں،
ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو تنزلی کی طرف لے گئی جہاں سے دیگر خطوں کے مقابلے میں ہماری معیشت بتدریج مزید گراوٹ کا شکار ہے
جبکہ افغانستان کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں مستحکم ہوچکی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ
نواز شریف حکومت کی تسلی کے بعد علاج کے لیے بیرو ن ملک گئے تھے،جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا
تو نواز شریف ایک دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آجائیں گے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ
ہنجراء خاندان کاجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، وہ سیاسی شعبدہ بازنہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں،
حلقے کے عوام باشعور ہیں،شعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،
ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے، عزت اللہ تعالیٰ عطا کرتا اس کی بنیاد لوگوں کی خدمت ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون